ایک ایسی لڑکی کی کہانی جسے تعلیم سے محروم رکھا جاتا ہے مگر وہ پورے گاؤں کے لئے مثال بنتی ہے۔
EPAPER
Updated: January 22, 2026, 5:02 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
ایک ایسی لڑکی کی کہانی جسے تعلیم سے محروم رکھا جاتا ہے مگر وہ پورے گاؤں کے لئے مثال بنتی ہے۔
موسمِ سرما میں فضائی آلودگی بڑھ جاتی ہے۔ ٹھنڈی ہوا، دھوئیں، گرد و غبار اور مضر گیسوں کو زمین کے قریب روک لیتی ہے، جس کے باعث سانس لینے والی ہوا غیر صحت بخش ہو جاتی ہے۔ اس کا براہِ راست اثر انسانی پھیپھڑوں، قوتِ مدافعت اور مجموعی صحت پر پڑتا ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں میں۔ آلودہ ہوا نزلہ، کھانسی، گلے کی خراش، الرجی، تھکن اور سانس لینے میں دشواری کا سبب بن سکتی ہے۔ وقت کیساتھ یہ جسم کے مدافعتی نظام کو کمزور کرتی ہے اور جسم میں سوزش بڑھا دیتی ہے۔ اگرچہ آلودگی سے مکمل طور پر بچنا ممکن نہیں، لیکن متوازن اور درست غذائیت کے ذریعے جسم کو اندر سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والے غذائی اجزاء سے بھرپور خوراک آلودہ ہوا سے ہونے والے نقصان کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غذا اور صحت: وقت بے وقت کی بھوک اور سستی سے یوں نجات پائیں
ایسے میں اپنی غذا میں وافر مقدار میں پھل اور سبزیاں شامل کریں، جیسے سنترہ، آملہ، امرود، ہرے پتوں والی سبزیاں، گاجر اور ٹماٹر۔ اس کے علاوہ خشک میوہ جات، بیج، ہلدی، ادرک، لہسن، گرم سوپ اور مناسب مقدار میں پانی پینا قوتِ مدافعت اور پھیپھڑوں کی صحت کو مضبوط بناتا ہے۔
غذائیت کے ساتھ ساتھ باہر نکلتے وقت ماسک پہننا بھی بے حد ضروری ہے، خاص طور پر ان دنوں میں جب آلودگی کی سطح زیادہ ہو۔ اچھی کوالیٹی کا ماسک نقصاندہ ذرات کو سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے سے روکتا ہے اور پھیپھڑوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غذا اور صحت: یہ غذائیں قدرتی طور پر پیٹ میں گیس بننے نہیں دیتیں
یہ حقیقت ہے کہ سردیوں کی آلودگی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، لیکن روزمرہ کی چھوٹی مگر مثبت عادتیں بڑا فرق پیدا کر سکتی ہیں۔ صحت بخش غذا، مناسب مقدار میں پانی پینا، ماسک کا استعمال اور جسم کی دیکھ بھال کے ذریعے صحت کا تحفظ یقینی بنایا جاسکتا ہے کیونکہ آج اپنی حفاظت کرنا، ایک صحتمند کل میں سب سے مضبوط سرمایہ کاری ہے۔