اچھی صحت کے لئے ڈائٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کیلوریز گننے کی۔ چند صحت مند عادتیں اپنا کر انسان اپنی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ آج اس کالم میں آسان اور قابل ِ عمل ۴؍ صحتمند عادتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے:
EPAPER
Updated: January 08, 2026, 6:09 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
اچھی صحت کے لئے ڈائٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کیلوریز گننے کی۔ چند صحت مند عادتیں اپنا کر انسان اپنی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ آج اس کالم میں آسان اور قابل ِ عمل ۴؍ صحتمند عادتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے:
اچھی صحت کے لئے ڈائٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کیلوریز گننے کی۔ چند صحت مند عادتیں اپنا کر انسان اپنی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ آج اس کالم میں آسان اور قابل ِ عمل ۴؍ صحتمند عادتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے:
کھانا ترتیب وار کھائیں، جیسے:
پہلے سبزیاں
پھر پروٹین اور صحتمند چکنائی سے بھرپور غذائیں
اسکے بعد چاول/ روٹی، اور
آخر میں، میٹھا
اس سے جسم میں شوگر دھیرے دھیرے جذب ہوتا ہے اور جسم دیر تک توانا رہتا ہے۔
یہ بھی پرھئے: خواتین اور ڈجیٹل دنیا: ایک ذمہ دارانہ اور باشعور سفر
ہمیشہ پہلے سبزیاں کھائیں
کھانے سے قبل کم مقدار میں سلاد یا سبزی کھائیں۔ ان میں موجود فائبر بلڈ شوگر کی سطح کو معتدل رکھتا ہے۔ ساتھ ہی وقت بے وقت کی بھوک قابو میں رہتی ہے۔
کیلوریز گننے کے بجائے صحتمند غذا کھائیں
۱۰۰؍ کیلوریز والی جنک فوڈ کے بجائے ۱۰۰؍ کیلوریز والی عام غذائیں کھائیں۔ خاص طور پر ایسی غذائیں استعمال کریں جن سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہو، مثال کے طور پر دہی، انڈے، دالیں، خشک میوے وغیرہ۔
نمکین ناشتہ کریں
میٹھے ناشتے جیسے کہ بسکٹ، شوگری سیریل کے بجائے سبزیاں اور پروٹین والی غذائیں شامل کریں۔ پھل کھا سکتے ہیں جوس نہیں۔
یہ بھی پڑھئے: نیا سال ۲۰۲۶ء: خود کو ازسرِنو دریافت کرنے کا عہد
یاد رکھیں:
معمولی تبدیلی لانی ہے۔
کوئی غذا بُری نہیں ہے۔
مستقل مزاجی اہمیت رکھتی ہے۔
حرفِ آخر کم کھانے کے بجائے ان غذا کا انتخاب سمجھداری سے کیجئے۔