جو اسکور سب سے بہتر ہوگا اس کو مانا جائے گا۔ پہلاٹیسٹ ۶ ؍اپریل ۲۰۲۴ء کو منعقد ہوگا۔ باقی ۲؍ ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔درخواست فارم پُر کرنے کا عمل یکم فروری ۲۰۲۴ء سے شروع ہوگا
EPAPER
Updated: December 28, 2023, 7:51 AM IST | Aamir Ansari | Mumbai
جو اسکور سب سے بہتر ہوگا اس کو مانا جائے گا۔ پہلاٹیسٹ ۶ ؍اپریل ۲۰۲۴ء کو منعقد ہوگا۔ باقی ۲؍ ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔درخواست فارم پُر کرنے کا عمل یکم فروری ۲۰۲۴ء سے شروع ہوگا
ڈیزائننگ شعبے میں کئی کرئیر کے متبادل موجود ہیں جس میں بی ایف اے ، بیچلر آف ڈیزائن، بیچلر آف فیشن ڈیزائن، انٹیرئیر ڈایزئن اور آرکیٹیکچر ۔جدید ٹیکنالوجی کے نتیجے میں یہ شعبہ بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور حیرت انگیزفلک بوس عمارتیں ، پل ، سرنگیں جدید آرکیٹکچر کا کمال ہے۔ شہروں میں چلنے والے میٹروپروجیکٹس، یہ ٹرینیں بریجیز کے ساتھ ساتھ زیرِ زمین کئی کلو میٹر دوڑیں گی ، جبکہ اسی زمین کے اوپر فلک بوس عمارتیں ہیں، ٹرین کا وائبریشن اور جھٹکے ان عمارتوں کو سنبھالنا ہے ، یاسی طرح عجیب و غریب عمارتیں اور شاپنگ مالس ، اسٹیشن ، ایئر پورٹس، بندر گاہیں، اسپتال ، بنگلے اور دیگر تعمیرات دراصل آرکیٹیکچرل کمالات ہیں ۔ بیچلر آف آرکیٹیکچر کا کورس بارہویں کے بعدبہت سے طلبہ کی پہلی پسند ہوتا ہے ۔ گزشتہ کئی برسوں سے اس پانچ سالہ کورس میں داخلے کیلئے نیشنل اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ فار آرکیٹیکچر’ NATAناٹا‘ منعقد کیا جاتا رہا ہے ۔کاؤنسل آف آرکیٹیکچر کے ذریعے منعقدہ یہ امتحان ملکی سطح پرسال میں دو مرتبہ منعقد کیا جارہاہے۔ لیکن امسال یہ امتحان ۳؍ مرتبہ منعقد کیا جائے گا۔ وہ امیدوار طلبہ جو امسال بارہویں یا ڈپلوما کے بعد بی ۔آرچ کورس میں داخلے کے خواہشمند ہیں وہ ناٹا ۲۰۲۳ء، کے لئے درخواست فارم ضرور پر کریں۔
۵؍ سالہ دورانیہ پر مشتمل بیچلر آف آرکٹیکچر کے کورس میں ایک طالب علم کو بہت سے مضامین وعنوانات کا مطالیہ کرنا ہوتا ہے۔ جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔
• لینڈ اسکیپ ڈیزائن • کنسٹرکشن مینجمنٹ • ٹائون پلاننگ
•انڈسٹریل ڈیزائن • ٹرانسپورٹیشن ڈیزائن • فوٹو گرافی
• ڈرائنگ اینڈ پینٹنگ • کلرنگ •انوارئرونمنٹل اویئرنس وغیرہ
ایک آرکٹیکچر کیلئے درکار صلاحیتیں
n اعلیٰ درجہ کی ذہانت n اعلیٰ درجہ کی قوت متخیلّہ۔ قوت متصورّہ
n مشاہدہ کرنے کی صلاحیت n منصوبہ بندی اور نظم وضبط کی پابندی کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت n میتھس میں مہارت (اکانامک اور کاسٹ آف بلڈنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے )
مخصوص صلاحیتیں
n ڈرائنگ بنانے کے صلاحیت n ثابت قدمی اور محنت کرنے کا جذبہ
n نرمی اور صبر کرنے کی صلاحیت
n اعلیٰ درجہ کی سوچ اور Aesthetic Sense
جو مخصوص دلچسپی اور صلاحیتیں ایک تاجر اور سائنٹسٹ میں ہوتی ہیں وہ صلاحیتیں ایک ماہر آرکیٹیکٹ میں ہونی ضروری ہے۔
آرکیٹیکچرس کی شاخیں
n لینڈ اسکیپ آرکٹیکچرn نول آرکٹیکچرn اسٹر کچرل آرکٹیکچر
(ا) لینڈ اسکیپ آرکٹیکچر : ان کا تعلق پارکس، گیرن اسپیس، ہائوسنگ کامپلیکس، کمرشیل اسٹرکچر، سلم کاسٹر کی پلاننگ اور ڈیزائننگ سے ہے۔ اس شعبے میں سائنٹفک، آرکیٹیکچرل اور انجینئرنگ کی صلاحیتوں پر زور دیا جاتا ہے۔ ایک لینڈ اسکیپ آرکیٹکچر کے پروجیکٹس درج ذیل ہوسکتے ہیں۔ ہائوسنگ پروجیکٹ، دوبارہ تعمیری سہولیات کا پروجیکٹ، تعلیمی اداروں کی تعمیر کا پروجیکٹ، صنعتی تعمیری پروجیکٹ
(۲) نول آرکٹیکچر : نوال آرکٹیکچر کو اس طرح تربیت دی جاتی ہے کہ وہ سمندر میں استعمال ہونے والے تمام اسٹرکچرس کی تعمیر، ڈیزاننگ، پلاننگ اور دیکھ بھال کا کام کرسکے۔ سمندر کے اطراف، سمندر میں کوسٹ، پورٹس، ڈاکس پارڈس، آئل پلیٹ فارم اور لوڈنگ میکا نزم کی تعمیر نول آرکیٹیکچر کے ذریعہ ہوتی ہے۔
(۳) اسٹرکچرل آرکیٹیچکر، بلڈنگ کی تعمیر، پیدل پل اور بریجس کی تعمیراور سول اسٹرکچر کی تعمیر کا کام ان کے ذمہ ہوتا ہے۔ اسکائے کریپرس سے ہائے وے کی تعمیر، کلیئرنگ سائنس سے ڈیولیپنگ اسٹرکچرس کو تعمیر کرنا اسٹرکچرل آرکیٹیکچر کرتا ہے۔
کریئر کے مواقع
ترقی کی راہ پر گامزن اس موجودہ دور میں جبکہ گائوں شہر میں اور شہر جدید طرز شہروں میں تبدیل ہورہے۔ سمندر میں، ہوٹلس اور مالس کی تعمیر جاری ہے۔ پوری دنیا میں تقریباً ہر ملک میں کنسٹرکشن کا زور ہے ایک آرکیٹیکچر کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ ایک آرکیٹیکٹ کے لیے ضروری ہے کہ ڈگری کورس مکمل کرنے کے بعد اپنا نام ’’کاونسل آف آرکیٹیکٹ‘‘ میں درج کروائے۔ آرکیٹیکٹ کی ضرورت گورنمنٹ کے درج ذیل شعبوں میں ہوتی ہے: • سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنگ CPWD • نیشنل بلڈنگ آرگنائزیشن NBO
• ٹائون اینڈ کنٹری پلاننگ آرگنائزیشن
• ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن HUDCO
آرکیٹیکٹ اپنا خود کا آزادانہ پریکٹس بھی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح میونسپلٹی، ٹیچنگ شعبے میں بھی آرکٹیکٹ اپنا کریئر بنا سکتے ہیں۔
اہم کورس
بیچلر آف آرکیٹیچکر ۔ ۵؍سالہ دورانیہ کاکورس
تعلیمی لیاقت
بارہویں کامیاب یا شرکت کرنے والا۔سائنس اسٹریم فزکس ، کیمسٹری اور میتھس یا دسویں کے بعد تین سال پر مشتمل ڈپلوما کامیاب، یاآخری سال شرکت کرنے والا ( میتھس کے ساتھ)
مارکس کی شرائط: بارہویں یا ڈپلوما میں ایگریگیٹ(یعنی کل ۶؍ یا ۵؍مضامین میں ایگریگیٹ) ۵۰؍فیصد مارکس سے کامیاب ، ساتھ ہی ساتھ فزکس ، کیمسٹری اور میتھس ان ۳؍ مضامین میں بھی تینوں کا ایگریگیٹ ۵۰؍فیصد مارکس سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
ناٹا کی اہم تفصیلات
-کب منعقد ہوگا؟ ناٹا۲۰۲۴ء ،۶؍۱پریل ۲۰۲۴،پہلا سیشن ۱۰؍ تا دوپہرایک بجے تک۔ دوسرا سیشن دوپہرڈیڑھ تا ۳۰:۴؍بجے تک۔
-ناٹا کا پیپر پیٹرن: کل مارکس۲۰۰ ۔پارٹ اے: ڈرائنگ اینڈ کمپوزیشن ٹیسٹ ۔آف لائن ٹیسٹ ۔۹۰ منٹ
A1۔ ایک سوال ۔ کمپوزیشن اینڈ کلر ۔۲۵ مارکس
A2۔ ایک سوال ۔ اسکیچینگ اینڈ کمپوزیشن (B&W) ۔۲۵ مارکس
A3۔ ایک سوال ۔تھری ڈی کمپوزیشن اینڈ کلر ۔ ۳۰ مارکس
کل ۳؍ سوالات ۔ ۸۰ ؍مارکس
پارٹ بی : ایم سی کیو ۔ کمپوٹر بیسڈ آن لائن ٹیسٹ ۔ ۹۰ منٹ
B1۔۲، مارکس والے۳۰ سوالات ۔۶۰ /مارکس
B2۔۴، مارکس والے۱۵ سوالات ۔۶۰/ مارکس
کل ۴۵ سوالات ۔۱۲۰ /مارکس
کل مارکس: پارٹ اے اور پارٹ بی ، کل مارکس : ۲۰۰
-پرچہ کا میڈیم بنیادی طور پر انگریزی ہوگا۔
درخواست فارم فیس : صرف ایک ٹیسٹ کیلئے ۱۷۵۰؍روپے ، کسی بھی دو ٹیسٹ کیلئے ۳۲۵۰ ؍روپے اور تینوں میں شامل ہونا ہے تو ۴۵۰۰؍ روپے ۔ خواتین امیدواروں /ایس سی /ایس ٹی /معذور امیدوارکیلئے بالترتیب ۱۲۵۰ ،۲۲۵۰ اور ۳۰۰۰ ؍روپے ہوگی۔
درخواست فارم کیلئے پورٹل : ابھی آنا باقی ہے۔
ویب سائٹ : https://www.nata.in/
اسکے علاوہ وہ طلبا جو جے ای ای مینس کے پرچہ دوم میں شرکت کررہے ہیں ، اسکے مارکس کی بنیاد پر بھی بی آرک میں داخلہ ممکن ہے۔ خیال رہےکہ کورس میں داخلہ صرف انٹرنس کے مارکس کی بنیاد پر نہیں ہوتا بلکہ بارہویں اور انٹرنس امتحان دونوں کے مجموعی مارکس کی بنیا د پر ہوتا ہے اسلئے بارہویں کے مارکس پر بھی توجہ ضروری ہے۔