Inquilab Logo

آنر نے اپنا پہلا فولڈیبل اسمارٹ فون’آنر میجک وی‘ متعارف کرایا

Updated: January 18, 2022, 2:05 PM IST | Agency | Mumbai

آنر نے اپنا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون’آنر میجک وی‘ متعارف کرادیا ہے ۔ اس نئے فولڈ ایبل فون میں اسنیپ ڈریگن۸؍ جنریشن ون پروسیسر دیا گیا ہے ۔

Honor Magic V..Picture:INN
آنر میجک وی۔ تصویر: آئی این این

 آنر نے اپنا  پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون’آنر میجک وی‘ متعارف کرادیا ہے ۔ اس  نئے فولڈ ایبل فون میں  اسنیپ ڈریگن۸؍ جنریشن ون  پروسیسر دیا گیا ہے ۔  جس میں۷ء۹؍ انچ کی بڑی فولڈنگ اسکرین دی گئی ہے جبکہ ایک۶ء۴۵؍ انچ کی کور اسکرین دی گئی ہے۔میجک وی کے۷ء۹؍ انچ کے فلیکس ایبل ڈسپلے میں۹۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہے جبکہ ایچ ڈی آر۱۰؍ پلس سپورٹ بھی دیا گیا ہے۔ میجک وی پہلا فولڈ ایبل فون ہے جسے آئی میکس اِن ہینس سرٹیفکیشن حاصل ہوا ہے۔ فون کے پچھلے حصے پر۳؍ کیمرے دئیے گئے ہیں جن میں مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل کا ہے۔ اس فولڈ ایبل فون کی مین اسکرین اور کور اسکرین میں۴۲۔۴۲؍ میگا پکسل کے سیلفی کیمرے پنچ ہول ڈیزائن میںدئیے گئے ہیں۔  فون میں۱۲؍ جی بی ریم اور۲۵۶؍ سے۵۱۲؍جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ بیٹری کی بات کریں تو ۴۷۵۰؍ایم اے ایچ بیٹری ہے جسے ۶۶؍ واٹ وائرڈ چارجنگ سپورٹ سے لیس کیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ۱۲؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی۶ء۰؍ سے کیا گیا ہے۔ اس فون کو سب سے پہلے چین میں۱۸؍ جنوری سے فروخت کیلئے  پیش کیا جارہا ہے جبکہ دیگر ممالک میں دستیابی کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔  اس فولڈیبل فون کے۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت ۹۹۹۹؍چینی یوآن(ایک لاکھ ۱۷؍ہزار ۸۵؍روپے کم و بیش)    ہے  جبکہ۵۱۲؍ جی بی والے ماڈل کی قیمت ۱۰؍ہزار۹۹۹؍چینی یوآن(ایک لاکھ ۲۸؍ہزار ۷۹۴؍روپے کم و بیش) میں فروخت کیا جائے گا۔قیمت کے لحاظ سے دیکھیں تو یہ   آنر کا اب تک کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون  ہے۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK