Inquilab Logo Happiest Places to Work

کامیابی اور مثبت نتائج میں خوداعتمادی کا کردار کتنا اہم ہے اور اسے کیسے بڑھائیں؟

Updated: October 03, 2023, 12:28 PM IST | MA Ahmed | Mumbai

اگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ہدف کا تعین، منصوبہ بندی، مستقل مزاجی سے محنت کے ساتھ ساتھ خوداعتمادی بھی ضروری ہے۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

کامیابی اور مثبت نتائج کے حوالے سے ماہرین کا موقف ہے کہ ان کیلئے مقصد کا تعین،محنت ضروری ہے وہیں خوداعتمادی اور خود ترغیبی کا بھی بڑا اہم کردار ہوتا سب سے پہلے تویہ ذہن نشین کرلیں  کہ خوداعتمادی کوئی مہارت نہیں ہے جسے سیکھایا جاسکے، بلکہ یہ ایک دماغی حالت ہے۔ آپ اپنے بارے میں کیسا سوچتے ہیں ؟ کیسے کسی صورت حال میں آسانی سے پریشان ہو جاتے ہیں ؟اور کس طرح سے آپ کسی صورت حال سے نمٹتے ہیں ۔ہر کوئی خود اعتمادی کے فہم کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا۔ یہ ایک مسل (پٹھے) کی مانند ہے جس کو بنایا جا سکتا ہے۔ خوداعتمادی بڑھانے میں درج ذیل نکات اہم کردار ادا کرتےہیں۔
سب سے پہلے تو زندگی میں ہمیشہ مثبت رہیں۔
آپ نے زندگی میں جو کچھ حاصل کیا ہے وہ یاد کریں۔ بعض اوقات ایسی چیزوں پر توجہ مرکوز رکھنا آسان ہو تا ہے جنہیں آپ حاصل نہ کر سکے ہوں بہ نسبت ان چیزوں کے جو آپ حاصل کر چکے ہیں۔ 
ہر کسی کی کچھ خوبیاں اور خامیاں ہوتی ہیں۔ اپنی خوبیوں پر توجہ رکھیں ۔ اپنی خوبیوں کا ادراک اور اپنی صلاحیتوں کو اپنی خوبیوں کے مطابق ڈھالناآپ کے اعتماد کو بڑھائے گا۔ آپ خود اعتمادی پیدا کرنے اور اس میں اضافہ کرنے کے لئے ان حکمتِ عملیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ بٹلر اور ہوپ کے مطابق؛
(۱) اس طرح کا رویہ اپنائیں جیسے آپ اس سے زیاد ہ خود اعتماد ہیں جتنا آپ حقیقتاً ہیں ۔
(۲) اپنی غلطیوں سے سیکھیں ۔ غلطیوں سے بچنے کیلئے خود پر جمود طاری نہ کریں ، بلکہ حرکت کرتے رہیں ۔
(۳) خود ملامتی کی آوازکو خا موش کریں اور اپنے آپ سے حوصلہ افزاء باتیں کریں ۔خود اپنے ناقد نہ بنیں بلکہ اپنے بہترین کوچ بنیں۔ اپنی غلطیوں سے سیکھیں۔
(۴) تصور کریں کہ آپ کے اندر ایک چمپئن چھپا بیٹھا ہے جس کا کام آپ کی بہترین صلاحیتوں کو جِلا بخشنا ہے۔ یہ شخص کن حوصلہ افزا ء باتوں کی سرگوشی آپ کے کان میں کر رہا ہے؟ ان پیغامات کی آواز بڑھائیں تا کہ آپ انہیں واضح اور بلند سن سکیں ۔
 ترغیب کی دو اقسام ہیں ، بیرونی ترغیب اور اندرونی ترغیب۔ بیرونی ترغیب ، بیرونی ذرائع سے ملتی ہے؛ یہ اہداف کی وجہ سے، دوسروں کی اقدار اور دلچسپیوں کی وجہ سے جن سے آپ متاثر ہوتے ہیں ، ہو سکتی ہے۔ آپ سے تعریف حاصل کرنے کیلئے ، انعام کیلئے یا کسی کو خوش کرنے کیلئے کرتے ہیں ۔مگر اندرونی ترغیب اندر سے آتی ہے، اور یہ آپ سے، آپ کے اہداف سے، آپ کے مقاصد سے، آپ کی اقدار اور دلچسپی سے تعلق رکھتی ہے۔اس کو خود ترغیبی یا سیلف موٹیویشن بھی کہتے ہیں۔
سیلف موٹیویشن کیلئے پہلا کام یہ ہے کہ آپ اپنا ہدف متعین کریں ۔ اپنے ٹریک پر رہنے کا یہ آسان راستہ۔ 
اس کے بعد ہدف کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کریں۔
ہدف کے حصول کیلئے تیار کی گئی منصوبہ بندی کے تحت محنت و کوشش کریں ۔ اس کے لئے وقت کی پابندی بہت اہم ہے۔ 
ایسے لوگوں سے ملیں جن کے پاس علم اور مثبت توانائی ہو، جن کے آپ جیسے ہی اہداف ہوں اور ان علم کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK