• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہائیڈرا فیشیل: چند باتیں جاننا ضروری

Updated: September 09, 2026, 1:47 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

یہ نان انویسیو کاسمیٹک فیشیل ٹریٹمنٹ ہے۔ اس میں خاص قسم کے ڈیوائس اور اسکن کیئر سولوشن کی مدد سے جلد کی اوپری پرت سے ڈیڈ اسکن سیلز اور گندگی کو ہٹایا جاتا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ہائیڈرا فیشیل کیا ہے؟
یہ نان انویسیو کاسمیٹک فیشیل ٹریٹمنٹ ہے۔ اس میں خاص قسم کے ڈیوائس اور اسکن کیئر سولوشن کی مدد سے جلد کی اوپری پرت سے ڈیڈ اسکن سیلز اور گندگی کو ہٹایا جاتا ہے۔ مسام میں جمی گندگی اور زائد تیل کو صاف کرکے جلد کو ہائیڈریٹ کیا جاتا ہے۔ یہ عام فیشیل سے مختلف ہوتا ہے اور ماہرین کی مدد درکار ہوتی ہے۔

کس اسکن ٹائپ کیلئے موزوں ہے؟
ہائیڈرا فیشیل کو ہر قسم کی جلد پر کیا جاسکتا ہے، لیکن صحیح طریقہ اور پروڈکٹ کا انتخاب اہمیت رکھتا ہے۔ عام، خشک، ملی جلی یا روغنی جلد کی حامل خواتین اپنی جلد کی ضرورت کے مطابق اسے کروا سکتی ہیں۔ سنگین کیل مہاسے والی، حساس جلد یا سوجن والی جلد پر ہائیڈرا فیشیل کروانے سے قبل ماہرین سے مشورہ کرنا چاہئے۔

کیسے کیا جاتا ہے ہائیڈرا فیشیل؟
کلینزنگ: سب سے پہلے جلد کو اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے۔
ایکسفولیشین: پھر جلد کی اوپر سطح پر جمی ڈیڈ اسکن سیلز کو ہٹایا جاتا ہے۔
پورز کی ڈیپ کلیننگ: پورز یعنی مسام میں جمع زائد تیل اور گندگی ہٹایا جاتا ہے۔
ہائیڈریشن: پھر جلد پر ہائیڈریٹنگ اور اسکن نریشنگ سولوشن لگایا جاتا ہے۔

ہائیڈرا فیشیل کے فوائد
ہائیڈرا فیشیل کے بعد جلد تروتازہ نظر آتی ہے۔ ڈیڈ اسکن اور گندگی ہٹنے سے جلد کی رنگت بہتر ہوتی ہے۔
ہائیڈرا فیشیل میں ہائیڈریٹنگ سولوشن کا استعمال کیا جاتا ہے، جس سے جلد ملائم اور موئسچرائز ہوتی ہے۔
بے جان اور مرجھائی ہوئی جلد ڈیپ کلینزنگ سے شاداب نظر آتی ہے۔

ہائیڈرا فیشیل کروانے کے بعد احتیاط
ٹریٹمنٹ کے بعد جلد کو زیادہ رگڑنے یا اسکرب استعمال کرنے سے بچنا چاہئے۔ چہرے کو لائٹ کلینزر سے صاف کریں اور جلد کی ضرورت کے مطابق موئسچرائزر لگائیں۔ سب سے اہم بات، باہر نکلتے وقت ایس پی ایف والا براڈ اسپیکٹرم سن اسکرین لگانا چاہئے۔ ٹریٹمنٹ کے بعد کچھ وقت تک اسٹرانگ ایکٹیوز سے بچیں۔

کیا اس سے نقصان پہنچ سکتا ہے؟
یہ عام طور پر کم انویسیو عمل ہے جس میں جلد پر کوئی کٹ یا سوراخ نہیں کیا جاتا، نہ ہی کوئی سوئی لگائی جاتی ہے۔ پھر بھی ہر کاسمیٹک ٹریٹمنٹ سے جلد سرخ یا حساس ہوسکتی ہے۔ خشک پن کے ساتھ ساتھ جلن محسوس ہوسکتی ہے۔ اس لئے ماہرین سے ہائیڈرا فیشیل کروائیں اور معیاری پروڈکٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

اِن باتوں پر توجہ دیں
ہائیڈرا فیشیل کرواتے وقت جلد کی حالت کو سمجھیں۔ صرف ٹرینڈ دیکھ کر کوئی ٹریٹمنٹ نہ کروائیں۔ کلینک یا اسکن کیئر سینٹر کی صفائی، پروفیشنل کی اہلیت اور استعمال کئے جانے والے پروڈکٹس کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ ٹریٹمنٹ سے قبل ڈاکٹر سے صلاح لینا بہتر ہے۔ ساتھ ہی اچھا اسکن کیئر روٹین اپنائیں۔

کتنے عرصے میں کروانا چاہئے؟
ہائیڈرا فیشیل کتنے عرصے میں کروانا چاہئے، اس کا کوئی اصول نہیں ہے۔ یہ آپ کی جلد، عمر، اسکن کنڈیشن، علامات اور استعمال کئے جا رہے ہیں پروڈکٹس پر منحصر کرتا ہے۔ کسی پروفیشنل سے جلد کی جانچ کروانے کے بعد ہی یہ طے ہوسکتا ہے کہ کب ہائیڈرا فیشیل کروانا چاہئے۔ بہت زیادہ کروانے سے بچنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK