Inquilab Logo

میں گیارہویں میں ہوں،بارہویں کے بعد آئی آئی ایس ٹی میں جانے کا راستہ بتائیں؟

Updated: January 19, 2023, 12:39 PM IST | MUMBAI

آئی آئی ایس ٹی ایشیا کا پہلا اسپیس انسٹی ٹیوٹ اور دنیا کا واحد ادارہ ہے جس میں بارہویں کے بعد انڈر گریجویٹ لیول کے کورسیز سے پوسٹ گریجویٹ لیول کورسیز تک، ڈاکٹرل پروگرام سے ریسرچ کے مواقع تک، مختلف نوعیت کے مختلف انٹری لیول کے کورسیز کئے جاسکتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

میںگیارہویں سائنس میں ہوں، بارہویں کے بعد آئی آئی ایس ٹی میں جانے کاراستہ بتائیں۔عین نوازش ہوگی۔
جواب :آئی آئی ایس ٹی ایشیا کا پہلا اسپیس انسٹی ٹیوٹ اور دنیا کا واحد ادارہ ہے جس میں بارہویں کے بعد انڈر گریجویٹ لیول کے کورسیز سے پوسٹ گریجویٹ لیول کورسیز تک، ڈاکٹرل پروگرام سے ریسرچ کے مواقع تک، مختلف نوعیت کے مختلف انٹری لیول کے کورسیز  کئے جاسکتے ہیں۔ اس ادارے کو ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے ۔ یہ ایک خود مختار ادارہ ہے جس کی نگراں ڈپارٹمنٹ آف اسپیس گورنمنٹ آف انڈیا ہے۔ ملک کو اسپیس راکٹ ٹیکنالوجی، بلاسٹک میزائل سے متعارف کرانے والے میزائل مین آف انڈیا اے پی جے عبدالکلام  اس ادارے کے چانسلررہ چکے ہیں۔ IIST کا کیمپس تھرو وننتاپورم سے۱۸؍کلو میٹر دور وَلیا مَالا میں واقع ہے۔کورسیس اس ادارے میں چار طرح کے کورسیز میں داخلے کے مواقع ہیں: (۱) بی ٹیک پروگرام : بارہویں سائنس کے بعد (۲)  پوسٹ گریجویٹ پروگرام : گریجویشن کے بعد (۳) پی ایچ ڈی : پوسٹ گریجویشن کے بعد (۴) پوسٹ ڈاکٹرل پروگرام : ڈاکٹریٹ ڈگری کے بعد۔ بی ٹیک ایڈمیشن: IIST میں دو برانچیز سے بیچلر آف ٹیکنالوجی (بی ٹیک) کیا جاسکتا ہے۔ ایئراسپیس انجینئرنگ :۷۵ نشستیں ، بارہویں کے بعد چار سال الیکٹرونکس اینڈ کمیونی کیشن  انجینئرنگ:   ۷۵؍نشستیں، بارہویں کے بعد چار سال ڈوئل ڈگری ( بی ٹیک  +  ایم ایس/ ایم ٹیک ):( ان مضامین میں سے کسی ایک مضمون میں) ، ۲۴ نشستیں، بارہویں کے بعد پانچ سال ماسٹر آف سائنس ان اسٹرونامی اینڈ اسٹروفزکس ماسٹر آف سائنس ان سالیڈ اسٹیٹ فزکس ایم ٹیک ان ارتھ سسٹم سائنس ایم ٹیک ان آپٹیکل انجینئرنگ وہ طلبا جو IIST سے بی ٹیک انجینئرنگ  کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں این ٹی اے کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے جے ای ای  مینس اور ایڈوانسڈ میںشرکت کرنا ضروری ہے۔ان امیدوار وں کو نہ صرف جے ای ای مینس میں کامیابی ضروری ہے بلکہ IIST کے ان کورسیز میں داخلہ جے ای ای ایڈوانسڈ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ یاد رہے وہی امیدوار طلبا   ایڈوانسڈ کے لیے کوالیفائی ہوسکتے ہیں جو جے ای ای مین میں آل انڈیا رینک  میں پہلے دو لاکھ ۵۰؍ ہزار امیدواروں میں شامل ہوں گے۔جے ای ای ایڈوانسڈ کے رینک کی بنیاد پر ملک کے طلبا کو آل انڈیا سطح پر مختلف IIST میں داخلہ ملتا ہے۔ لیکن IIST نے جے ای ای ایڈوانسڈ  میں شامل ہونے والے امیدوار طلبہ کے لئے کم از کم کوالیفائنگ مارکس کی اہلیت رکھی ہے جو کیٹگری کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے امسال کے لیے درج ذیل ہے :(A) جنرل امیدواروں کے لیےکم از کم۱۶ ؍فیصد  مارکس ایگریگیٹ اور۴ ؍ فی صد مارکس ہر انفرادی مضمون میں (فزکس، کیمسٹری، میتھس)(B)اوبی سی /ای ڈبلیو ایس، نان کریمی لیئر امیدواروں کے لیے:کم از کم ۴۔۱۴   مارکس ایگریگیٹ اور  ۶۔۳  فی صد مارکس ہر انفرادی مضمون میں (PCM)(C) SC اور ST اور معذور طلبا کیلئے کم از کم ۸ فیصد مارکس ایگریگیٹ اور۲ فی صد مارکس ہر انفرادی مضمون میں (PCM)۔ شہریت :IIST میں داخلے کیلئے  امیدوار کا ہندوستانی شہری ہونا لازمی ہے، غیر ملکی طلبا کا IIST میں داخلہ ممکن نہیں۔مزید معلو ما ت  کیلئے   لا گ  ان  کر یں،  آئی آئی ایس ٹی کی ویب سائٹ  :https://www.iist.ac.in  اس ادارے میں داخلہ لینے والے امیدواروں کیلئے کئی سہولیات ہیں سب سے اہم بات کہ اس ادارے سے براہ ِراست آپ اِسرو جیسے ریسرچ ادارے میں ملازمت کرسکتے ہیں۔فیس اسٹرکچر  انڈر گریجویٹ کورسیز کیلئے امسال  : ۹۸۲۰۰روپے سمسٹر کے لحاظ سے ، ہر کورس کے لیے فیس پُر کرنے کے لیے وظائف کی بھی سہولیات ہیں ۔
 میری بیٹی جونیئر کالج کے سال اوّل میں ہے ،  بایولوجی اور کیمسٹری میں اس کی کارکردگی بہت اچھی ہے ۔ ممبئی میں فارما ڈی کورس ، کالج، فیس اور اسکوپ کے متعلق رہنمائی کی گزار ش ہے۔
جواب :  فارما ڈی یعنی ڈاکٹر آف فارمیسی بارہویں کے بعد ۶؍ سال کا کورس ہے۔ اس  میں داخلہ کیلئے   بارہویں سائنس میں فزکس اور کیمسٹری لازمی مضامین اور تیسرا مضمون میتھس یا بایولوجی  اس طرح ان ۳؍ مضامین میں ۵۰؍ فیصد مارکس حاصل کرنا ضروری ہے (ریزرو جماعت کیلئے ۴۵؍فیصد مارکس) ۔  یا  ڈپلوما ان فارمیسی کورس کامیاب ۵۰؍ فیصد مارکس کے ساتھ ۔ اور لازمی طور سے ان ۲؍ انٹرنس امتحانات میں سے کسی ایک میں شرکت کرنا اور نان زیرو مارکس حاصل کرنا ضروری ہے ۔ ایم ایچ ٹی سی ای ٹی یا این ای ای ٹی میں شرکت کرنا ضروری ہے۔   مہاراشٹر میں مہا سی ای ٹی سیل کے ذریعے داخلہ کا معاملہ طئے کیا جاتا ہے کالجز کی فہرست بی فارمیسی کے کالجز کے ساتھ حاصل کی جاسکتی ہے ۔ مہاراشٹر  میں اس کورس کیلئے  بہت ہی کم کالجز ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں: (۱)  گورنمنٹ کالج آف فارمیسی ، امراوتی، کل نشستیں ۳۰ ۔ (۲) گورنمنٹ کالج آف فارمیسی،اورنگ آباد، کل نشستیں ۳۰ (۳)  کے ٹی کالج آف فارمیسی، عثمان آباد، کل نشستیں ۳۰ ۔ (۴) شیو لینگیشور کالج آف فارمیسی ۔ لاتو ر،کل نشستیں ۳۰ ۔ (۵۹  سہیوگ سیوا بھاویز اندرا کالج آف فارمیسی ،ناندیڑ۔ کل نشستیں۳۰۔  (۶)  اوسٹر انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی،اورنگ آباد،کل نشستیں۳۰۔ اس کے علاوہ لاتور، بیڑ ، ناسک ، پرور نگر،احمد نگر  میں کالجز موجود ہیں ۔ اس کورس کا تعلق فارمیسی شعبے میں ریسرچ سے ہے ۔ اسلئے فارما سیوٹیکل انڈسٹری میں بحیثیت ریسرچر ، کلینکل ریسرچر ،فارمو کا وویجلنس جیسے شعبوں میں مواقع ہیں ۔ اس کورس کی  پریکٹس بیرون ممالک میں زیادہ ہے اور مواقع بھی انھیں ممالک میں زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK