Inquilab Logo

میں عربی اور انگریزی کا مترجم بننا چاہتا ہوں، اس کے لئے مجھے کیا کرنا ہوگا

Updated: January 10, 2023, 11:44 AM IST | MUMBAI

میں بی ایس سی بی ایڈ کرچکا ہوں، کیا گورنمنٹ جاب کے لئے ٹی اے آئی ٹی امتحان دینا ضروری ہے؟ کیا اسے ٹی ای ٹی کامیا ب ہی دے سکتے ہیں ؟ کیا اس کی کلاسیز بھی ہوتی ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

 میں بی ایس سی بی ایڈ کرچکا ہوں، کیا گورنمنٹ  جاب کے لئے  ٹی اے آئی ٹی امتحان دینا ضروری ہے؟ کیا اسے ٹی ای ٹی کامیا ب ہی دے سکتے ہیں ؟ کیا اس کی کلاسیز بھی ہوتی ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
تبسم شیخ ،امراوتی
جواب: سی ٹی ای ٹی اور مہا ٹی ا ٹی ایک اہلیتی امتحان ہے جبکہ ٹی اے آئی ٹی ایک مسابقتی امتحان ہے جس کی میرٹ کی بنیاد پر حکومتی اداروں میں براہِ راست ملازمت ملے گی۔ ٹی ا ے آئی ٹی امتحان ایک ریکروٹمنٹ امتحان ہے جبکہ ٹی ای ٹی یا سی ٹی ای ٹی ایک اہلیتی امتحان ہے ۔ اگر کسی امیدوار کو بی ایم سی ، ضلع پریشد اسکولس میں یا کسی بھی گورنمنٹ ایڈیڈ اسکول میں ملازمت حاصل کرنا ہے تو ایسے امیدوار کو گورنمنٹ کے ’پوتر پورٹل‘ کے ذریعے منعقدہ گورنمنٹ ریکروٹمنٹ امتحان ٹی اے آئی ٹی امتحان میں شرکت کرکے اس میں بہتر کارکردگی حاصل کرنا ضروری ہے۔ ٹی اے آئی ٹی امتحان میں کون شرکت کر سکتا ہے ؟ اس امتحان میں شرکت کرنے وہ امیدوار جو  جماعت پہلی تا آٹھویں میں پڑھانے کے لئے  اہلیت رکھتے ہیں ان کی کم ازکم تعلیمی اہلیت ڈی ایل ایڈ ،بی اے بی ایس سی یا بی اے بی ایس سی بی ایڈ ہوں اور ساتھ ہی سی ٹی ای ٹی یا مہا ٹی ای ٹی کامیاب ہونا ضروری ہے۔
  جبکہ دوسری  کیٹیگری کے امیدوار جنہیں جماعت نویں تا بارہویں میں پڑھانا ہے ان کے لئے  ایم اے بی ایڈ یا ایم اسی بی ایڈ یا ایم کام بی ایڈ ہونا چاہیئے۔ٹی ای ٹی  میں کامیابی کی ضرورت نہیں ۔ مہاراشٹر ٹیچرس اپٹی ٹیوڈ اینڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ ( مہا ٹی اے آئی ٹی ) کا امتحان فروری ۲۰۲۳ء میں ہونا تھا ، جسے ایم ایس سی ای پونے منعقد کرنے والی ہے لیکن اب تک اس کا کوئی سرکاری نوٹس شائع نہیں کیا گیاہے۔ایم ایس سی ای پونے کی آفیشیل ویب سائٹ پر وزٹ کر تے رہیں۔
میں بارہویں  جماعت کا طالب علم ہوں ’ٹرانسلیٹر عربک اینڈ  انگلش‘بننا چاہتا ہواس کیلئے مجھے کونسا کورس کرنا ہوگا ، رہنمائی فرمائیں۔
فیضان اختر،یوپی ، شاہجہاں پور
جواب: سب سے پہلے ان دونوں زبانوں پر عبور حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ ان زبانوں کو خوب پڑھیں ، اس کے لٹریچرس، ناول ،کہانیاں، ضرب المثل ، کہاوتیں ، ہم معنی الفاظ ، لغت کا استعمال ، قواعد کا حصہ ۔اس کے لئے  ضرور ی ہے آپ ان دونوںزبانوں کو اپنے گریجویشن کے مضامین میں شامل رکھیں۔ اس زبان پر مہارت رکھنے والے عالم و استاد سے استفاد ہ کریں ان کی صحبت اختیار کریں ۔ ان زبانوں  پر ہونے والے سیمینار اور سپوزیم کا حصہ بنیں۔ نیز ان دونوں زبان کے اخبارات کا مطالعہ کریں یا ویب سائٹ سے استفادہ کریں۔ کچھ مخصوص یونیورسٹیز میں ترجمہ کے ہنر پر سرٹیفکیٹ کورس یا ڈپلوما کورس بھی موجود ہے جو عام طور پرپوسٹ گریجویشن لیول کا ہوتا ہے،وہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK