خوبصورت اور دیرپا میک اپ کیلئے ضروری نہیں کہ مہنگے بیوٹی پروڈکٹ ہی استعمال کئے جائیں بلکہ چند درست ٹیکنیک اپنا کر گھر پر بھی پروفیشنل میک اپ جیسا لُک حاصل کیا جاسکتا ہے۔
EPAPER
Updated: November 18, 2026, 5:01 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
خوبصورت اور دیرپا میک اپ کیلئے ضروری نہیں کہ مہنگے بیوٹی پروڈکٹ ہی استعمال کئے جائیں بلکہ چند درست ٹیکنیک اپنا کر گھر پر بھی پروفیشنل میک اپ جیسا لُک حاصل کیا جاسکتا ہے۔
خوبصورت اور دیرپا میک اپ کیلئے ضروری نہیں کہ مہنگے بیوٹی پروڈکٹ ہی استعمال کئے جائیں بلکہ چند درست ٹیکنیک اپنا کر گھر پر بھی پروفیشنل میک اپ جیسا لُک حاصل کیا جاسکتا ہے۔ معروف میک اپ آرٹسٹس چہرے کی قدرتی خوبصورتی نمایاں کرنے کے لئے کچھ خاص طریقے استعمال کرتے ہیں، جن کی مدد سے میک اپ زیادہ ہموار، دلکش اور دیرپا نظر آتا ہے۔ ملاحظہ کیجئے چند آسان ٹپس:
پرائمر سے میک اپ کی بہترین شروعات
فاؤنڈیشن لگانے سے پہلے پرائمر کا استعمال جلد کو ہموار بنانے اور مسام کی ظاہری نمایاں ساخت کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اپنی جلد کی نوعیت کے مطابق پرائمر منتخب کریں، خصوصاً چکنی جلد کیلئے آئل کنٹرول پرائمر بہتر انتخاب ثابت ہوگا۔
کنسیلر کا درست استعمال
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے، چہرے کے داغ دھبے اور غیر ہموار رنگت چھپانے کے لئے کنسیلر اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے صرف ضرورت والی جگہوں پر تھوڑی مقدار میں لگائیں اور اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ میک اپ قدرتی نظر آئے۔
یہ بھی پڑھئے: وزن گھٹانے کیلئے یہ چھ تدابیر مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں
بلینڈنگ سے حاصل کریں بے داغ لک
پروفیشنل میک اپ کا ایک اہم راز درست بلینڈنگ ہے۔ فاؤنڈیشن، کنسیلر اور آئی شیڈو کو برش یا میک اپ اسفنج کی مدد سے اچھی طرح ملائیں تاکہ مختلف شیڈز کے درمیان واضح لکیریں نظر نہ آئیں۔
ایک پراڈکٹ، کئی استعمال
میک اپ آرٹسٹ اکثر ایسے پروڈکٹ استعمال کرتے ہیں جو ایک سے زیادہ کام انجام دے سکیں۔ مثال کے طور پر ہونٹوں اور رخساروں، دونوں کیلئے تیار کردہ کریم ٹنٹ استعمال کرکے کم وقت میں یکساں اور خوبصورت لک حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سیٹنگ سے میک اپ کو دیرپا بنائیں
میک اپ مکمل کرنے کے بعد سیٹنگ پاؤڈر یا سیٹنگ اسپرے کا استعمال اسے زیادہ دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ خصوصاً آنکھوں کے نیچے اور چہرے کے ان حصوں پر ہلکا سیٹنگ پاؤڈر لگائیں جہاں تیل زیادہ آتا ہے۔