Inquilab Logo

بحری شعبہ میں کریئر بنانا چاہتے ہیں تو ’انڈین میری ٹائم یونیورسٹی‘ کا رخ کیجئے!

Updated: January 04, 2024, 10:04 AM IST | Aamir Ansari | Mumbai

انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کے اہتمام مرین انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، ناٹکل سائنس ، نول آرکیٹیکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ اور میری ٹائم مینجمنٹ کےپروگرام منعقد کیے جاتے ہیں‘‘

The Indian Maritime University has the status of Central University. The purpose of its establishment is to produce the best and highly trained experts for the country in the maritime sector.
’ انڈین میری ٹائم یونیورسٹی ‘ کو مرکزی یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے۔ اسکے قیام کا مقصد بحری شعبے میں ملک کیلئے بہترین اور اعلیٰ تربیت یافتہ ماہرین تیار کرنا ہے۔

’ انڈین میری ٹائم یونیورسٹی ‘ کو مرکزی یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے۔ اسکے قیام کا مقصد بحری شعبے میں ملک کیلئے بہترین اور اعلیٰ تربیت یافتہ ماہرین تیار کرنا ہے۔ اس شعبے میں اعلیٰ تعلیم، تربیت، تحقیق اور اس سے وابستہ شعبے مثلاً اوشینو گرافی، سمندری تاریخ، سمندری قوانین، سمندری دفاع، تلاش و بچائو، خطرناک اشیاء کی آمد و رفت، ماحولیاتی علوم اور دیگر منسلک شعبوں کا سائنسی نقطہ نظر سے مطالعہ جیسے  مقاصد کے مدنظر یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ یونیورسٹی کا مرکزی صدر دفتر چنئی میں واقع ہے جبکہ مقامی کیمپس ممبئی، چنئی، کولکاتا اور وشاکھاپٹنم میں ہے۔ 
آئی یو ایم کے زیر نگرانی جاری  ۶؍ ادارے
(۱)  آئی ایم یو،نوی ممبئی ٹی ایس چانکیہ۔ (۲)آئی ایم یو، پورٹ  کیمپس ،  لال بہادر شاستری کالج آف ایڈوانسڈ  میری ٹائم اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، ممبئی۔ (۳) آئی ایم یو ،کولکاتا۔ (۴) آئی ایم یو  وشاکھا پٹنم کیمپس ۔ (۶)آئی ایم یو چنئی کیمپس۔انکے علاوہ اس یونیورسٹی کے زیر اہتمام۱۷؍ادارے بھی منسلک ہیں۔
کورسیز کی تفصیلات
 آئی ایم یو  کے مختلف کیمپس اور اداروں میں درج ذیل کورسیز جاری ہیں :
-انڈر گریجویٹ پروگرام (بارہویں کے بعد ) 
n بی ٹیک ان مرین انجینئرنگ ۔ (دورانیہ:۴؍سال)
nنول آرکیٹیکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ ۔(دورانیہ:۴؍سال)
n بی ایس سی ناٹیکل سائنس(دورانیہ :۳؍سال)
n ڈپلوما ان ناٹیکل سائنس (DNS) (دورانیہ :ایک سال) جس کے بعد بی ایس سی ( اپلائیڈ ناٹیکل سائنس)  کیا جاسکتا ہے۔
n بی بی اے :لاجسٹکس ، ریٹیلنگ اور ای کامرس۔ (دورانیہ:۳؍سال)  
n بی ایس سی: شِپ بلڈنگ اینڈ رپیئر (دورانیہ:۳؍سال)
n اپرنٹس شپ ایمبیڈیڈ بی بی اے ،میری ٹائم لاجسٹکس
-پوسٹ گریجویٹ پروگرامس
nایم ٹیک :نوٹل آرکیٹکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ (دورانیہ:۲؍سال)
nایم ٹیک (ڈریجینگ اینڈ ہاربر انجینئرنگ)۔دورانیہ ۲؍سال
nایم بی اے :انٹرنیشنل ٹرانسپورٹیشن اینڈ لاجسٹکس مینجمنٹ (دورانیہ: ۲؍ سال) nایم ٹیک :مرین انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ(دورانیہ :۲؍سال)
nایم بی اے :پورٹ اینڈ شپنگ مینجمنٹ۔ (دورانیہ:۲؍سال)
-پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما پروگرامس
n پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان مرین انجینئرنگ (دورانیہ:ایک سال)
ریسرچ پروگرام
  وشاکھا پٹنم کیمپس میں پی ایچ ڈی ریسرچ کا پروگرام موجود ہے۔ایم ایس سی (ریسرچ )  مختلف کورسیز کیلئے اہلیت، نشستوں کی تعداد اور فیس درج ذیل ہے ۔انڈین مرین ٹایم یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ پروگرام ۳؍ قسم کے ہیں(۱) اسکول آف ناٹیکل سائنس (۲) اسکول آف مرین انجینئرنگ(۳) اسکول آف نول آرکیٹکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ 
-اسکول آف ناٹیکل سائنس کی تفصیلات 
n  ڈی این ایس پروگرام(دورانیہ:ایک سال۔ ۲؍ بیچ:اگست،فروری)
ادارے : ممبئی، چنئی، کوچی۔ اہلیت : بارہویں سائنس پی سی ایم ۶۰؍ فیصد یا بی ایس سی پی سی ایم یا بی ایس سی الیکٹرونکس۵۰؍ فیصد کیساتھ کامیاب یا بی ای / بی ٹیک آئی آئی ٹی یا کسی AICTE منظور شدہ کالج سے۵۰؍ فیصد مارکس، انگریزی  میں۵۰؍ فی صد مارکس ہونا لازمی ہے۔
n بی ایس سی ناٹیکل سائنس(دورانیہ:۳؍سال)۔ ادارے : ممبئی اور چینائی
n  بی ایس سی:میری ٹائم سائنس (دورانیہ:۳؍سال)۔ادارے : ممبئی
      مندرجہ بالا دونوں کورسیز کیلئے  اہلیت یکساں ہے۔اہلیت :بارہویں سائنس پی سی ایم ۶۰؍فیصد۔مذکورہ بالا تینوں کورسیز کیلئے فی سال فیس۲؍لاکھ ۲۵؍ہزار روپے ہے۔یہ رہائشی کورسیز ہیں طالب علم کو ادارہ میں رہنا ضروری ہے۔ فیس میں رہائشی اخراجات، ٹیوشن فیس، طعام کے اخراجات شامل ہیں۔
n بی بی اے: لاجسٹکس ، ریٹیلنگ اور ای کامرس (دورانیہ:۳؍سال)
   ادارے:  کوچین اور چنئی 
n اسکول آف مرین انجینئرنگ (رہائشی کورس)۔۴؍ سال پر مشتمل مرین انجینئرنگ بی ٹیک۔ ادارے : کولکاتا، ممبئی۔اہلیت : بارہویں سائنس پی سی ایم ۶۰؍فیصد، انگریزی ۵۰؍فیصد۔ڈپلوما ان مرین انجینئرنگ یا میکانیکل انجینئرنگ  کامیاب کو ڈگری انجینئرنگ کے دوسرے سال میں داخلہ مل سکتا ہے۔فیس : سالانہ۲؍ لاکھ۲۵؍ ہزار 
-اسکول آف نول آرکیٹکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ 
nبی ایس سی:شِپ بلڈنگ اینڈ رپیئر(۳؍ سالہ کورس)۔ادارہ : کوچی۔ اہلیت: بارہویں سائنس(پی سی ایم ۵۰؍ فیصد، انگریزی ۵۰؍ فیصد)۔ فیس : رہائش طالبعلم کیلئے ۲؍ لاکھ سالانہ طعام فیس کیساتھ
n بی ٹیک (نول آرکیٹکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ)۴؍ سالہ کورس ۔ ادارہ : وشاکھاپٹنم۔اہلیت : بارہویں سائنس یا اسکے مساوی(سی پی ایم ۶۰؍فیصد۔انگریزی ۵۰؍فیصد) .فیس :۲؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار روپے سالانہ
پوسٹ گریجویشن ڈپلوما اینڈ پروگرام
n ایم بی اے پورٹ اینڈ شِپنگ مینجمنٹ - ۲؍ سالہ کورس
ادارہ : چینائی، کوچی
n ایم بی اے ان انٹرنیشنل ٹرانسپورٹیشن لاجسٹکس مینجمنٹ -۲؍ سالہ کورس۔ادارہ : چینائی، کوچی، کولکاتا۔ اہلیت : کسی بھی اسٹریم سے گریجویشن۵۰؍ فی صد مارکس۔ فیس : سالانہ ۲؍لاکھ روپے
-اسکول آف نول آرکیٹکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ ایم ٹیک پروگرام
n ایم ٹیک ان نول آرکیٹکچر اینڈ اوشین انجینئرنگ -۲؍ سالہ کورس
nایم ٹیک اِن ڈریجنگ اینڈ ہاربر انجینئرنگ -۲؍ سالہ کورس
ادارہ : وشاکھا پٹنم۔اہلیت : گریجویٹ انجینئرنگ انِ میکانیکل / سول / ائیر ناٹیکل / مرین / نول آرکیٹکچر -۶۰؍ فی صد مارکس کے ساتھ
فیس : لڑکے اور لڑکیوں کیلئے سالانہ۲؍ لاکھ۲۵؍ ہزار
عمر اور دیگر اہلیت
nتمام انڈر گریجویٹ کورسیز کیلئے امیدوار کی عمر یکم اگست۲۰۲۱ء کو کم سے کم۱۷؍ سال اور زیادہ سے زیادہ۲۵؍ سال
n جسمانی اہلیت : تمام کورسیز کیلئے ڈی جی شپنگ کے ذریعے میڈیکل فٹنیس سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔
n  بینائی : مختلف کورسیز کیلئے بینائی کے طبی معیار طے ہیں۔
آن لائن کامن انٹرنس ٹیٹ کب ہوتا ہے؟
 ان تمام کورسیز میں داخلے کیلئے کامن انٹرنس ٹیسٹ منعقد کیا جاتا ہے۔  ویب سائٹ www.imu.edu.in سے استفادہ کریں۔ امسا ل یہ  کامن انٹرنس ٹیسٹ مئی یا جون ۲۰۲۴ء میں  ہوگا ۔
ؕاس شعبہ کے متعلق رہنمائی  / مشورہ چاہتے ہیں؟
 طلبہ اور سرپرست خیال رکھیں کہ اس شعبے میں داخلے سے قبل بہتر طریقے سے کاؤنسلنگ ضروری ہے، کئی ادارے نجی ہیں، کچھ اداروں سے کورسیز کے بعد ملازمت کے مواقع زیادہ ہیں۔ کاوش تنظیم سے منسلک اس شعبے کے تجربہ کار ماہر فضل الرحمٰن شیخ (رابطہ نمبر: 9819837877)سے بھی طلبہ مشورہ و رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں،فضل صاحب اس فیلڈ میں کام کا ۳۸؍سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK