Inquilab Logo

لائف انشورنس کی اونرشپ معاملے میں ہندوستانی خواتین نے مردوں پر بازی ماری

Updated: March 08, 2023, 11:29 AM IST | New Delhi

مارکیٹنگ ڈیٹا اور اینالیٹکس کمپنی ’کے اے این ٹی اے آر‘ کے ساتھ مل کر’ میکس لائف‘ کے ذریعہ کئے گئے’ انڈیا پروٹیکشن کوٹینٹ سروے‘ میں خوشگوار انکشاف

It has been revealed in various reports that the percentage of women in the homeland has increased in terms of self-sufficiency
مختلف رپورٹوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وطن عزیز میں خود کفیل ہونے کے معاملے میں خواتین کی شرح میں اضافہ ہوا ہے

: یوم خواتین کی مناسبت سے کئے گئے ایک تجزیاتی معالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہری ہندوستانی خواتین کی مالی تحفظ کی سطح میں گزشتہ ۵؍ برسوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ تعداد آئی پی کیو (انڈیا پروٹیکشن کوٹینٹ) کے تحت  ’فائیو پوائنٹ زیرو‘ سروے میں۴۰؍ تک پہنچ گئی ہے جبکہ آئی پی کیو ’وَن پوائنٹ زیرو‘میں یہ تعداد۳۳؍ تھی۔مارکیٹنگ ڈیٹا اور اینالیٹکس کمپنی کنٹر(کے اے این ٹی اے آر) کے ساتھ مل کر’ میکس لائف‘ کے ذریعہ کئے گئے’ انڈیا پروٹیکشن کوٹینٹ سروے‘ میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ مزید برآں، ایک اور مثبت تبدیلی میں یہ بھی دیکھا گیا کہ وبائی مرض کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باوجود شہری ہندوستان میں کام کرنے والی خواتین اپنے خاندانوں کو محفوظ بنانا چاہتی ہیں اور زندگی کی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔ گزشتہ ۵؍ برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب اس گروپ نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ۷۷؍ فیصد کام کرنیوالی خواتین کے پاس لائف انشورنس ہے جبکہ مردوں میں یہ تعداد۷۴؍ فیصد ہے۔
 سروے میں مالیاتی منصوبہ بندی کی سطح پر گھریلو خواتین کا نقطہ نظر بھی سامنے آیا۔ پچھلے سروے کے مقابلے اس بار خواتین کی حالت مالی تحفظ کے حوالے سے کافی بہتر ہوئی ہے۔ گھریلو خواتین کے تحفظ کا تناسب۳۸؍ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ نالج انڈیکس میں۱۱؍ پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ یہ آئی پی کیو ’ون پوائنٹ زیرو‘ میں۳۸؍ کے مقابلے آئی پی کیو ’فائیو پوائنٹ زیرو‘ میں۴۹؍ تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو خواتین میں لائف انشورنس کی ملکیت میں بھی۱۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئی پی کیو فائیو نے آئی پی کیو وَن میں ۵۸؍ فیصد کے مقابلے میں ۶۸؍ فیصد ریکارڈ کیا۔مطالعہ کے مطابق شہری ہندوستانی خواتین نے بھی گزشتہ ۵؍ برسوں میں مالی تحفظ کی اپنی سطحوں میں مسلسل ترقی کی ہے۔ وبائی امراض کے بعد شہری ہندوستان میں خواتین اپنے مالی معاملات کے بارے میں تیزی سے محفوظ محسوس کر رہی ہیں اور ان کی حفاظت کی سطح بھی وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئی ہے۔ 
 حالانکہ تعلیم میں آج بھی خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے کم ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں اوسط شرح تعلیم ۷۷ء۷؍ فیصد کے مقابلےمردوں میں شرح تعلیم ۸۴ء۷؍ فیصد جبکہ خواتین میں یہ شرح ۷۰ء۳؍ فیصد ہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK