Inquilab Logo

آئی فون ۱۲؍سیریز کے فون اس ماہ لانچ ہوسکتے ہیں

Updated: October 06, 2020, 11:39 AM IST | Agency

ٹیکنالوجی ٹویٹر ہینڈلر’ ایپل رِیومرس‘ کی ایک نئی لیٖک رپورٹ کے مطابق ایپل ستمبر میں اپنے ۴؍نئے آئی فون لانچ کرسکتی ہے ۔ ایپل ’آئی فون۱۲؍ سیریز‘کے ۴؍فون ایک ساتھ متعارف کرائے گی۔

Apple 12 - PIC : INN
ایپل ۱۲ ۔ تصویر : آئی این این

ٹیکنالوجی ٹویٹر ہینڈلر’ ایپل رِیومرس‘ کی ایک نئی لیٖک رپورٹ کے مطابق ایپل ستمبر میں اپنے ۴؍نئے آئی فون لانچ کرسکتی ہے ۔  ایپل  ’آئی فون۱۲؍ سیریز‘کے ۴؍فون ایک ساتھ متعارف کرائے گی۔تاہم  ہر فون میں  میموری و اسٹوریج کی گنجائش  مختلف ہوگی اور ان کی  قیمتیں بھی اسی  لحاظ سے ہوں  گی۔  رپورٹ کے مطابق  آئی فون ۱۲؍ منی اور آئی فون۱۲؍ میں ۶۴،۱۲۸؍اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج کے متبادل ہوں گے جبکہ بقیہ دو ماڈلز میں ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج کا متبادل ہوگا۔آئی فون ۱۲؍ منی میں۵ء۴؍انچ اسکرین ہوگی جس کے ۶۴؍ جی بی اسٹوریج  ماڈل کی قیمت ۶۴۹؍ ڈالر (۴۷؍ ہزار ۵۰۰؍ روپے کم و بیش)،۱۲۸؍ جی بی والے ماڈل کی قیمت ۶۹۹؍ ڈالرز (۵۱؍ہزار روپے کم وبیش ) جبکہ۲۵۶؍ جی بی والا فون۷۹۹؍ ڈالر (۵۸؍ہزار۴۰۰؍روپے) میں دستیاب ہوگا۔ آئی فون۱۲؍ اور۱۲؍ پرو دونوں کاڈسپلے یکساں ہوگاتاہم قیمتوں میں نمایاں فرق ہوگا۔ آئی فون۱۲؍ کا۶۴؍ جی بی اسٹوریج   ماڈل۷۴۹؍ ڈالر (کم و بیش ۵۵؍ ہزارروپے)،۱۲۸؍ جی بی ماڈل ۷۹۹؍ ڈالرز (۵۸؍ہزار ۴۰۰؍روپے کم و بیش) جبکہ۲۵۶؍ جی بی والا فون۸۹۹؍ ڈالر (۶۵؍ہزار ۷۰۰؍روپے) میں دستیاب ہوگا۔آئی فون۱۲؍ پرو کا۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج ماڈل ۹۹۹؍ ڈالر (۷۳؍ہزار روپے)،۲۵۶؍ جی بی والا ماڈل۱۰۹۹؍ ڈالر(۸۰؍ہزار ۳۱۵؍روپے) جبکہ۵۱۲؍ جی بی اسٹوریج والا فون۱۲۹۹؍ ڈالر (کم وبیش ۹۵؍ہزار روپے ) میں فروخت ہوگا۔ آئی فون۱۲؍ پرو میکس کا۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج  فون۱۰۹۹؍ ڈالرز (۹۵؍ہزار روپے)،۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج والا ورژن۱۱۹۹؍ ڈالر (۸۷؍ہزار  ۶۰۰؍روپے کم و بیش) جبکہ۵۱۲؍ جی بی اسٹوریج  ماڈل۱۳۹۹؍ ڈالر (ایک لاکھ روپے کم و بیش) میں دستیاب ہوگا۔آئی فون۱۲؍ پرو میکس اس سیریز کا سب سے بڑا مہنگا فون ہوگا جس میں۶ء۷؍ انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK