Inquilab Logo

کیا یہ ضروری ہے کہ ڈھیر ساری رقم خرچ کرکے شادی کی جائے؟

Updated: January 07, 2020, 9:09 PM IST | Inquilab Desk

شادی جیسی خوبصورت تقریب کے موقع پر ہم جان بوجھ کر اپنا سر درد بڑھاتے ہیں صرف فضول خرچی اور دکھاوے کی وجہ سے۔ ہم نہ صرف فضول خرچی کرتے ہیں بلکہ ماحول کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں ۔ لہٰذا اس شادی کے سیزن میں ایسی شادی کیجئے جو ایک مثال قائم بن جائے۔

شادی اور فضول خرچی ۔ تصویر : آئی این این
شادی اور فضول خرچی ۔ تصویر : آئی این این

سب سے پہلے تو شادی کے سیزن کی ڈھیر ساری مبارکباد۔ پہلے سبھی سوچتے ہیں شادی کب ہوگی، شادی کب ہوگی اور پھر جب ہو جاتی ہے تو ڈائری لے کر بیٹھ جاتے ہیں کہ خرچ کتنا ہوا! خوشی کے موقع پر ہم جان بوجھ کر اپنا سر درد بڑھاتے ہیں صرف فضول خرچی اور دکھاوے کی وجہ سے۔ ہم نہ صرف فضول خرچی کرتے ہیں بلکہ ماحول کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں ۔ لہٰذا اس شادی کے سیزن میں ایسی شادی کیجئے جو ایک مثال قائم بن جائے۔ یہاں جانیں کہ شادی میں کہاں کہاں پیسے برباد کئے جاتے ہیں اور کس طرح اسے کنٹرول کیا جائے
کھانا برباد نہ کریں
 شادی میں کھانے کا مینو کم سے کم ہونا چاہئے۔ زیادہ ورائٹی کھانا برباد ہونے کی ایک اہم وجہ ہے۔ ہمارے ملک میں کئی لوگ بھوکے سوتے ہیں اور کچھ لوگ ہے جو اپنی خوشیوں میں کھانا برباد کر دیتے ہیں۔ اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ کھانا بہت سارا ہے اور بچنے کا امکان ہے تو کئی ایسے این جی او ہیں جو بچا ہوا کھانا شادیوں سے لے کر ضرورتمندوں تک پہنچانے کا اہم کام کرتے ہیں تو ان سے رابطہ قائم کیجئے تاکہ بچا ہوا کھانا ضرورت مندوں تک پہنچ سکے۔
دعوت نامہ
 شادی میں لوگ صرف دعوت نامہ (شادی کارڈ) دیکھ کر نہیں آتے ہیں بلکہ اس جذبات کی وجہ سے آتے ہیں جس سے آپ انہیں مدعو کرتے ہیں۔ کارڈ میں پیسہ اور کاغذ دونوں برباد ہوتے ہیں۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ بھوپال کے کنکنے خاندان نے کارڈ کی جگہ ۴۰۰؍ خاندان کو گملے دیئے جن پر دولہا دُلہن کا نام اور شادی کے ہال کا پتہ لکھا ہوا تھا.... ہوئی نہ یہ شادی ایک مثال۔
ڈیزائنر لباس
 اس میں تو خرچ کتنا ہوگا اس کی کوئی حد ہی نہیں ہے اور کڑوا سچ یہ ہے کہ وہ لباس کتنی بار کام آتے ہیں، یہ ہم بھی جانتے ہیں۔ یہ شرم کی بات نہیں، بلکہ سمجھداری ہے کہ اگر ہم کم سے کم شادی کے دن پہنے جانے والے بھاری بھرکم کپڑوں کو کرایہ پر لیں اور ہزاروں روپے برباد ہونے سے بچائیں۔ اس کے علاوہ ایسے لباس پہنیں جو کم خرچ میں تیار ہو جائے، ایسا تو بالکل نہیں ہے کہ برانڈیڈ کپڑے ہی پہننا ضروری ہے تو کوشش کریں کہ اچھا اور کم دام کا لباس خریدیں۔
گھر سے دور جاکر شادی کرنے کا چلن
 یہ ایک اور ہمارا بنایا ہوا پیسوں کو برباد کرنے کا طریقہ ہے۔ مانتے ہیں کہ شادی زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ ہوتا ہے اور اپنی خوشی اظہار کرنے کا طریقہ سب کا الگ الگ ہوتا ہے تو اگر آپ کو اپنے شہر سے دور جاکر شادی کرنی ہی ہے تو کم خرچ کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔
فوٹو گرافی
 آج کل کی شادیوں میں فوٹوگرافی پر بہت زیادہ خرچ کیا جاتا ہے۔ فوٹوگرافر بھی عجیب عجیب قسم کے پوز کرنے کو کہتے ہیں جو مہمانوں کے سامنے اچھا بھی نہیں لگتا اور بزرگوں کو تو بالکل ناگوار گزرتا ہے تو کیوں نہ ایسی شادی کی جائے جس میں فوٹوگرافر ہی نہ ہو۔ جی ہاں! آپ چاہیں تو یہ ممکن ہوسکتا ہے۔ اس سے آپ ایک لایعنی کام اور اضافی خرچ سے خود کو بچا سکتے ہیں۔
مہمانوں کے لئے خاص
 اب ذرا اس بات پر دھیان دیں۔ اگر آپ کسی عزیز یا قریبی کی شادی میں شامل ہونے جا رہی ہیں تو گلدستہ تو بالکل نہ لے جائیں۔ یہ پوری طرح سے پیسے کی بربادی ہے، ساتھ ہی پھول اور پلاسٹک کی بھی۔ ویسے بھی گلدستہ دوسرے دن اس قابل نہیں ہوتا کہ اسے سنبھال کر رکھا جائے اور یقیناً دوسرے دن اسے اٹھا کر پھینک ہی دیا جاتا ہے۔ آپ پودے بطور تحفہ دے سکتی ہیں جو لمبے عرصے تک ان کے ساتھ رہیں گے اور وہ آپ کو عرصے تک یاد بھی رکھ سکیں گے۔
لائٹ، ساؤنڈ اور بربادی
 شادی میں بھی جشن کے نام پر کچھ لوگ میوزک پر کافی خرچ کرتے ہیں۔ یہ ہمارے مذہب کے بھی خلاف ہے اور صحت کے لئے بھی نقصاندہ ہے۔ اس کے علاوہ شادیوں میں خوب پٹاخے چھوڑے جاتے ہیں جو ماحول کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اچھی خاصی رقم بھی خرچ ہوتی ہے اور پٹاخوں کے سبب اتنا شور ہوتا ہے کہ آس پاس رہنے والوں کو تکلیف ہو جاتی ہے۔ پٹاخوں سے پرندوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے اور کچھ پرندے اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں۔ یہاں یہ کہنا ہی درست ہوگا کہ شادی کی خوشی دکھاوے اور فضول خرچی میں نہیں، رشتہ داروں سے ملنے میں، بڑوں کی دعاؤں میں اور وہ ۴؍ سے ۵؍ دن میں ہونے والے ہنسی مذاق میں ہے۔
تو کیا سوچا آپ نے؟ کیسے ہوگی آپ کے گھر میں شادی؟ ایک مثالی یا

women Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK