ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ دہی کے اندر قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کی کئی خصوصیات ہیں۔
EPAPER
Updated: July 02, 2025, 12:20 PM IST | Mumbai
ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ دہی کے اندر قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کی کئی خصوصیات ہیں۔
ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ دہی کے اندر قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کی کئی خصوصیات ہیں۔ اس میں موجود عنصر لیکٹک ایسڈ جلد کو بلیچ کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ چہرے اور سَر کی جلد کو صحتمند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ دہی خاص طور پر کیل مہاسوں اور داغ دھبوں سے متاثرہ جلد کے لئے اچھا ٹانک ہے۔ یہ ایک بہترین کلینرز کا کام بھی کرتا ہے اور جلد کو نکھرا نکھرا بنا دیتا ہے۔
دمکتی جلد کا راز
چمکدار جلد کے لئے روزانہ جلد پر دہی لگانا نہایت مفید بتایا جاتا ہے۔ اس سے جلد کی قدرتی چمک بحال ہوتی ہے۔ چند ہی دنوں میں چہرہ دمکنے لگتا ہے اور جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔
کیل مہاسوں سے چھٹکارا
چہرے کو کیل مہاسوں اور داغ دھبوں سے محفوظ کرنے کے لئے ۲؍ چمچے دہی میں ایک چوتھائی چمچہ ہلدی ملا کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں۔ پھر چہرہ دھو لیں۔
نائٹ کریم
ایک چمچہ دہی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر رات کی کریم کے طور پر چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کرکے چھوڑ دیں۔ صبح کسی معیاری صابن سے منہ دھو لیں۔
چکنی جلد کا ماسک
دہی میں ایک انڈے کی سفیدی اور چند قطرے لیموں کے رس کے شامل کرکے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ چکنی جلد والوں کیلئے بہت مفید ماسک ہے۔
جھریوں کا خاتمہ
جھریوں سے محفوظ چہرے کے لئے دو چمچے دہی میں آدھا چمچہ کینو کا رس شامل کرکے ۱۰؍ منٹ کے لئے لگائیں، پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
آنکھوں کے حلقے
نیند کی کمی یا دیگر مسائل کی وجہ سے پڑنے والے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لئے دہی فائدہ مند ہے۔ روئی کو دہی میں ڈبو کر دس منٹ کے لئے حلقوں پر رکھیں۔ یہ قدرتی طور پر حلقوں سے نجات دلائے گا۔
سَر کی خشکی
سَر کی خشکی دور کرنے کے لئے دہی میں ایک انڈا ملا کر بالوں پر لگائیں۔ اس کے بعد ایک تولیہ سے سَر کو ڈھانپ لیں اور ایک گھنٹے بعد سَر دھو لیں۔ اس سے نہ صرف خشکی کا خاتمہ ہوگا بلکہ خارش کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔