آج کی مصروف زندگی میں بہتر صحت کو برقرار رکھنا ایک مشکل کام بن گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے لوگ صحتمند چیزوں کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 01, 2025, 1:08 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
آج کی مصروف زندگی میں بہتر صحت کو برقرار رکھنا ایک مشکل کام بن گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے لوگ صحتمند چیزوں کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔
آج کی مصروف زندگی میں بہتر صحت کو برقرار رکھنا ایک مشکل کام بن گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے لوگ صحتمند چیزوں کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ آپ کے کچن میں ایسی بہت سی چیزیں موجود ہیں، جو آپ کی صحت کے لئے فائدہ مند ہیں۔ پیاز کا استعمال روزانہ ہمارے گھروں میں ہوتا ہے۔ پیاز ایک ایسی چیز ہے جو نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ جسم کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں خاص غذائی اجزاء جیسے پودوں کے مرکبات، وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اسے اپنی خوراک میں شامل کرنا فائدہ کا سودا ثابت ہوسکتا ہے۔
پیاز کے ساتھ ساتھ پیاز کا پانی بھی بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے۔ یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے، ہائی بلڈ پریشر کو متوازن کرنے اور بیکٹیریل انفیکشن کو روکنے میں مؤثر ہے۔ اگر آپ پیٹ کے انفیکشن سے پریشان ہیں تو اپنی خوراک میں پیاز کا پانی شامل کریں۔ اس کے علاوہ پیاز کا پانی فنگل انفیکشن سے بھی بچاتا ہے۔
پیٹ کے انفیکشن میں مؤثر
پیٹ کے مسائل جیسے بار بار اسہال، قے یا پیٹ میں درد بعض اوقات انفیکشن کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں پیاز سے تیار کیا ہوا پانی ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف گیس اور بدہضمی جیسے مسائل سے نجات ملتی ہے بلکہ معدے کو انفیکشن سے بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ساتھ ہی پیٹ کے درد سے بھی راحت ملتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر میں کارآمد
یورین انفیکشن ایک عام مسئلہ ہے۔ اس سے نجات پانے کے لئے پیاز کا مشروب کارآمد سمجھا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے بلکہ دل کی صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
فنگل انفیکشن میں مدد کرتاہے
پیاز میں موجودکیور سیٹن ایک مؤثر اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم کے خلیوں کو بیرونی نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ جن لوگوں کی جلد پر بار بار خارش رہتی ہے، فنگل انفیکشن یا سر میں خشکی کا مسئلہ رہتا ہے، ان کے لئے پیاز ایک مؤثر گھریلو علاج ثابت ہوسکتا ہے، جو جلد اور سَر کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
مشروب بنانے کا طریقہ
ماہرین صحت کے مطابق پیاز اور ہلدی سے تیار کردہ ایک خاص مشروب قوت مدافعت کو مضبوط بنانے اور بار بار ہونے والے انفیکشن سے بچنے کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے پیاز کے چند ٹکڑے اور تھوڑی ہلدی کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر چند گھنٹوں کے لئے رکھ دینا چاہئے۔ پھر اسے پینے سے جسم کو قدرتی اینٹی بیکٹیریل تحفظ ملتا ہے جس سے بار بار ہونے والی بیماریوں سے بچنا ممکن ہو جاتا ہے۔