Inquilab Logo

آئی ٹی: اینڈرائیڈ صارفین کو اس مالویئر سے محتاط رہنا چاہئے

Updated: February 14, 2024, 12:44 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اینڈرائیڈ صارفین کونشانہ بنانے کیلئے ایک نئے قسم کا مالویئر( وائرس)  انٹرنیٹ کی دنیا میں  گھوم رہاہے۔ سیکوریٹی ماہرین نے ’موک ہاؤ‘ نامی اینڈرائیڈ مالویئر(Malware) کے ایک نئے ویریئنٹ کی نشان دہی کی ہے جو صارف کی کسی سرگرمی کے بغیر ہی متاثرہ ڈیوائس میں خرابی کر دیتا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اینڈرائیڈ صارفین کونشانہ بنانے کیلئے ایک نئے قسم کا مالویئر( وائرس)  انٹرنیٹ کی دنیا میں  گھوم رہاہے۔ سیکوریٹی ماہرین نے ’موک ہاؤ‘ نامی اینڈرائیڈ مالویئر(Malware) کے ایک نئے ویریئنٹ کی نشان دہی کی ہے جو صارف کی کسی سرگرمی کے بغیر ہی متاثرہ ڈیوائس میں خرابی کر دیتا ہے۔ ایک رپورٹ میں ’ میکیفی لیبز‘ کا کہنا تھا کہ روایتی موک ہاؤ کو اپنے مقاصد پورے کرنے کے لئے لازمی تھا کہ صارف اس کو انسٹال کریں اور لانچ کریںْ لیکن اس نئے متغیر کو اس قسم کے کسی فعل کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب ایپ انسٹال کی جاتی ہے اس کی نقصاندہ سرگرمیاں خودبخود شروع ہوجاتی ہیںْ مالویئر کے اس کمپین میں فرانس، جرمنی، ہندوستان، جاپان اور جنوبی کوریا کے اینڈرائیڈ صارفین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ موک ہاؤ ایک اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل مالویئر ہے جس کا تعلق مبینہ طور پررومنگ مینٹس سے ہے۔ اس سائبر حملے کی چین جعل ساز لنکس کے حامل ایس ایم ایس سے شروع ہوتی ہے۔ جب اینڈرائیڈ ڈیوائس سے لنک پر کلک کیا جاتا ہے تو مالویئر ہدف کو معلومات چوری کرنے والے پیجز پر بھیج دیتا ہے جیسے کہ اگر آئی فون سے کلک کیا گیا ہے تو ایپل آئی کلاؤڈ لوگ اِن پیچ کی نقل جیسے پیج پر بھیج دیا جائے گا۔ متعدد فیچرز کے حامل موک ہاؤ مالویئر میٹا ڈیٹا، کونٹیکٹس، ایس ایم ایس میسجز سے خفیہ معلومات چرانے کے ساتھ مخصوص نمبروں پر سائلنٹ موڈ پر کال کرنے، وائی فائی کھول بند کرنے جیسے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جولائی۲۰۲۲ء میں سیکوئیا کی تفصیلات کے مطابق ایک کمپین نے فرانس میں کم از کم۷۰؍ ہزار ڈیوائسز کو ہیک کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK