پورٹو ریکو کی نمائندہ جینیفر بیریٹو نے مس یونیورس ۲۰۲۶ ءکا باوقار خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ عالمی حسن کے اس معروف مقابلے کے ۷۵ ؍ویں ایڈیشن میں جینیفر بیریٹو نے دنیا بھر سے شریک ہونے والی ۱۱۶؍ امیدواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: November 25, 2026, 4:02 PM IST | New Delhi
پورٹو ریکو کی نمائندہ جینیفر بیریٹو نے مس یونیورس ۲۰۲۶ ءکا باوقار خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ عالمی حسن کے اس معروف مقابلے کے ۷۵ ؍ویں ایڈیشن میں جینیفر بیریٹو نے دنیا بھر سے شریک ہونے والی ۱۱۶؍ امیدواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
پورٹو ریکو کی نمائندہ جینیفر بیریٹو نے مس یونیورس ۲۰۲۶ ءکا باوقار خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ عالمی حسن کے اس معروف مقابلے کے ۷۵ ؍ویں ایڈیشن میں جینیفر بیریٹو نے دنیا بھر سے شریک ہونے والی ۱۱۶؍ امیدواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ پورٹو ریکو نے مس یونیورس مقابلے کی تاریخ میں اپنا چھٹا تاج بھی حاصل کرلیا ہے۔ مقابلے کا فائنل ۲۴؍نومبر کو پورٹو ریکو کے دارالحکومت سان خوان میں منعقد ہوا، جہاں سابق مس یونیورس ۲۰۲۵ میکسیکو کی فاطمہ بوش نے جینیفر بیریٹو کو تاج پہنایا۔
"Puerto Rico": Porque Jennifer Barreto ganó #MissUniverse2026 https://t.co/pvkoBAoPAd
— ¿Por qué es tendencia? (@porquetendencia) November 25, 2026
جینیفر بیریٹو کی کامیابی اس اعتبار سے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے کہ وہ مس یونیورس کی تاریخ میں پہلی ایسی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے ماں ہونے کے باوجود اس عالمی مقابلے کا تاج اپنے نام کیا۔ ۲۷؍ سالہ جینیفر ایک تعلیم یافتہ خاتون ہیں اور نفسیات میں گریجویشن کے علاوہ نفسیات اور کلینیکل سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگریاں بھی رکھتی ہیں۔ وہ پیشہ ورانہ طور پر سماجی اور نفسیاتی شعبے سے وابستہ ہیں اور بچوں کے تحفظ، ذہنی صحت اور سماجی بہبود کے لیے بھی کام کرتی رہی ہیں۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے، جس کا نام پینیلوپ ہے۔ان کی یہ کامیابی اس بات کی مثال بن کر سامنے آئی ہے کہ خواتین اپنی خاندانی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ زندگی اور عالمی سطح پر کامیابی کے نئے راستے بھی ہموار کرسکتی ہیں۔
مس یونیورس ۲۰۲۶ءکے آخری مرحلے میں پانچ امیدواروں نے جگہ بنائی، جن میں پورٹو ریکو، ڈومینیکن ریپبلک، وینزویلا، فلپائن اور نیوزی لینڈ کی نمائندگیاں شامل تھیں۔ آخری مرحلے میں امیدواروں کو مختلف سوالات کے جوابات دینے تھے، جن میں عالمی قیادت، خواتین کا کردار اور معاشرتی مسائل جیسے موضوعات شامل تھے۔مقابلے میں کامیابی کے بعد جینیفر بیریٹو نے کہا کہ دنیا کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جو دوسروں کے جذبات کو سمجھنے اور ان کے مسائل کے تئیں ہمدردی رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ ان کے مطابق موجودہ دور میں لوگ ایک دوسرے کے بارے میں جلد فیصلے کرتے ہیں، ایسے میں ایک اچھے رہنما کو اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے دوسروں کے لیے مثبت مثال قائم کرنی چاہیے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لیڈروں کو عوام اور مقامی برادریوں کی ضروریات کو سمجھنا چاہیے تاکہ ان کے لیے مؤثر منصوبے تیار کیے جاسکیں۔
یہ بھی پڑھئے:پیاز کی قیمت میں بھاری گراوٹ، کسانوں کو نئے بحران کا سامنا
مس یونیورس ۲۰۲۶ءکا مقابلہ اس لیے بھی خاص رہا کیونکہ یہ اس عالمی مقابلے کی ۷۵؍ویں سالگرہ کا ایڈیشن تھا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تاج متعارف کرایا گیا، جسے معروف جیولری ڈیزائنر جارج وِٹلز نے پیرس کے جیولری ہاؤس میسن ڈی اور کے اشتراک سے تیار کیا تھا۔اس تاج میں ۱۸؍قیراط سفید سونے کے ساتھ ۳۱۵۰ ؍چمکتے ہوئے ہیروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ تاج مس یونیورس کی ۷۵؍سالہ تاریخ، خواتین کی کامیابیوں اور مستقبل کے امکانات کی علامت قرار دیا گیا ہے۔مقابلے کی شاندار تقریب میں موسیقی اور تفریح کے خصوصی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ اس تاریخی تقریب کی میزبانی ماریو لوپیز اور سابق مس یونیورس آر بونی گیبریل نے کی۔ جینیفر بیریٹو کی کامیابی نے نہ صرف پورٹو ریکو میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے بلکہ مس یونیورس کی تاریخ میں خواتین کی شمولیت اور ان کی مختلف شناختوں کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بھی ایک اہم مثال قائم کی ہے۔ ان کی جیت ۷۵ ویں ایڈیشن کی سب سے یادگار کامیابیوں میں شمار کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فواد اور ماہرہ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز میں مرکزی کردار ادا کریں گے
کازیا لز میجو نے تاریخ رقم کردی
مس یونیورس ۲۰۲۶ءکے ۷۵؍ویں ایڈیشن میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی کازیا لِز میجو نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ مس یونیورس کے ۷۵ ؍ سالہ سفر میں پہلی ایسی امیدوار ہیں جنہوں نے اس عالمی حسن کے مقابلے میں ہندوستان کی جانب سے ریاست کیرالا کی نمائندگی کی۔ ان کی شرکت کو کیرالہ کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ اس سے قبل اس ریاست سے تعلق رکھنے والی کسی امیدوار کو ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مس یونیورس کے عالمی اسٹیج پر شرکت کا موقع نہیں ملا تھا۔کازیا لِز میجو کی اس تاریخی شرکت نے نہ صرف کیرالا بلکہ ملک بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔ ان کی موجودگی نے ہندوستانی حسن کے مقابلوں میں علاقائی تنوع اور مختلف ریاستوں کی نمائندگی کے حوالے سے بھی ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔تاہم، کازیا کی تاریخی شرکت کے باوجود ہندوستانی امیدوار کا سفر ٹاپ ۳۰ ؍تک محدود رہا۔ وہ ٹاپ ۱۲؍ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں اور اس طرح ہندوستان کا چوتھا مس یونیورس تاج جیتنے کا انتظار مزید بڑھ گیا۔