Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیشنل سیڈس کارپوریشن میں ایگریکلچرل اور انجینئرنگ گریجویٹس کیلئے ملازمتیں

Updated: October 04, 2023, 12:08 PM IST | Salim Alware | Mumbai

این ایس سی کی جانب سے جونیئر آفیسرس گریڈ ون ، مینجمنٹ ٹرینی اور ٹرینی کی بھرتی کانوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے، درخواست کی آخری تاریخ  ۱۰؍  اکتوبر ۲۰۲۳ء ہے۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

نیشنل سِیڈس کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایس سی) حکومت ہند کی شیڈول بی منی رتن کٹیگری کمپنی ہے، اس کا ایڈمنسٹریٹیو کنٹرول وزارت زراعت کے محکمہ ایگری کلچرل کو آپرپیشن اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے پاس ہے۔ اس کمپنی کی بنیاد ۱۹۶۳ء میں رکھی گئی تھی۔ اس کا سالانہ کاروبار تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کا ہے ۔ کمپنی کے اپنے ۱۱؍ علاقائی دفاتر ہیں اور ۲۲؍ ہزار ہیکڑ فارم کی زمین ہے۔
موقع کیا ہے؟
اس وقت نیشنل سیڈس کارپوریشن نے ایک ریکروٹمنٹ نوٹس نمبر RECTT/INSC/2023کے ذریعے مختلف اسامیوں کی بھرتی کیلئے مختلف فیکلٹی کے ڈپلوما /ڈگری کامیاب امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ نئی دہلی کے دفتر کے لئے ہورہی اس بہترین تنخواہ اور سہولتوں والی مرکزی سرکار کی ملازمت کے لئے ہمارے نوجوانوں کو کوشش ضرور کرنی چاہے۔ بھرتی کی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں۔
اسامی کا نام، تعداد اور درکار تعلیمی لیاقت
(۱) جونیئر آفیسر گریڈ ون (لیگل):  ۴؍ اسامیاں۔ ان اسامیوں کیلئے لاء  گریجویٹس درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار کو کسی کمپنی یا کسی وکیل کے پاس ایک سال کام کاتجربہ ہو اور کمپیوٹر(ایم ایس آفس) کی جانکاری رکھتے ہوں۔
(۲) جونیئر آفیسر(وِجیلنس) گریڈ ون: ۲؍ اسامیاں۔ کسی بھی فیکلٹی سے کم ازکم ۶۰؍ فیصد مارکس کے ساتھ گریجویشن کامیاب امیدوار ان اسامیوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ کسی سرکاری کمپنی میں ۲۰؍ ہزار سے ۷۲؍ ہزار روپے کے اسکیل میں ۲؍سال کا تجربہ (انٹیلی جنس وِنگ) میں ہو۔
(۳) مینجمنٹ ٹرینی برائے مارکٹنگ: ۱۵؍اسامیاں۔ بی ایس سی (ایگریکلچرل) ساتھ میں ایگری کلچر میں ایم بی اے کامیاب یا پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کامیاب امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار کو کمپیوٹرکی جانکاری ہو۔
(۴) مینجمنٹ ٹرینی برائے سول انجینئرنگ: ۱۰؍ اسامیاں۔ بی ای /بی ٹیک کامیاب امیدوار(کم ازکم ۲۰؍ فیصد مارکس اور کمپیوٹر (ایم ایس آفس) کی معلومات ہو ، وہ درخواست دے سکتے ہیں۔
(۵) مینجمنٹ ٹرینی (الیکٹریکل انجینئرنگ): ایک اسامی کے لئے کم ازکم ۶۰؍ فیصد مارکس کے ساتھ الیکٹریکل انجینئرنگ میں بی ای /بی ٹیک امیدوار جو کمپیوٹر ی جانکاری رکھتے ہوں وہ درخواست دے سکتے ہیں۔
(۶) ٹرینی (ایگریکلچر): ۴۰؍ اسامیاں۔ کم ازکم ۶۰؍ فیصد مارکس کے ساتھ بی ایس سی (ایگری کلچر) اور ایم ایس آفس کی جانکاری رکھے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔
(۷) ٹرینی (مارکٹنگ): ۶؍ اسامیاں ۔ ضروری تعلیمی لیاقت وہی ہے جو اسامی نمبر (۶) کے لئے ہے ۔
(۸) ٹرینی (کوالیٹی کنٹرول) : ۳؍ اسامیاں ۔ ضروری تعلیمی لیاقت وہی ہے جو اسامی نمبر ۶؍ کے لئے ہے۔
(۹) ٹرینی (ایگریکلچرل اسٹور):  ۱۲؍  اسامیاں۔  ضروری تعلیمی لیاقت وہی ہے جو اسامی نمبر ۶؍ کے لئے ہے۔
(۱۰) ٹرینی اسٹینوگرافر: ۵؍ اسامیاں ۔ بارہویں کامیاب امیدوار جن کے پاس ۶۰؍ فیصد مارکس کے ساتھ ڈپلوما اور جن کے پاس اسٹینو گرافی کا کورس مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔
تنخواہ کا اسکیل
جونیئر آفیسر گریڈ ون (لیگل /وجیلمنس ):۲۲؍تا ۷۷؍ ہزار روپے ماہانہ اسکیل ۔
مینجمنٹ ٹرینی: ٹریننگ کے دوران ماہانہ ۵۵؍ہزار ۶۸۰؍ روپے اسٹائپنڈ دیا جائے گا۔
ٹرینی: ٹریننگ کے دوران ماہانہ ۲۳؍ ہزار ۶۶۴؍روپے اسٹائپنڈ دیا جائے گا۔
الاؤنس: ہاؤس رینٹ الاؤنس اور مرکزی سرکار کے ملازمین کو ملنے والی تمام سہولتیں حاصل ہوں گی۔
عمر کی اوپری حد
جونیئر آفیسر گریڈ ون کی اسامی کے لئے درخواست گزار کی عمر ۲۵؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو ۳۰؍ سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔
مینجمنٹ ٹرینی کی اسامی کے لئے درخواست گزار کیلئے عمر کی اوپری حد ۲۷؍ سال ہے۔
ٹرینی کی اسامی کے لئے درخواست گزار کے لئے عمر کی اوپری حد ۲۷؍ سال ہے۔ عمر کی اوپری حد میں او بی سی امیدواروں کو ۳؍ سال ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کو پانچ سال کی رعایت ہوگی۔
بھرتی کا طریقہ کار
پہلا مرحلہ: اس مرحلے میں تمام اسامیوں کے لئے تحریری امتحان منعقد کیا جائے گا۔ (امتحان کا پیٹرن اور تفصیل نوٹیفکیشن میں درج ہے)
دوسرے مرحلہ:دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان میں حاصل کردہ مارکس کی بنیاد پر امیدواروں کو انٹرویو اور اسناد کی تصدیق کے لئے بلایا جائے گا۔ اسٹینوگرافر کا اسکل ٹیسٹ ہوگا۔
تیسرا مرحلہ: تحریری امتحان اور انٹرویو میں حاصل کردہ مارکس کی بنیاد پر امیدواروں کی میرٹ لسٹ مرتب کی جائے گی اور انہیں کال لیٹر بھیجا جائے گا۔
درخواست کیسے دیں؟
درخواست فارم صرف آن لائن طریقے سے بھرنا ہے۔
امیدوار بھرتی کی مکمل جانکاری اور آن لائن درخواست کے لئے نیشنل سیڈس کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جائیں:
www.indiaseeds.com
نوٹیفکیشن کا مطالعہ کریں اور ہدایات کے مطابق ضروری سرٹیفکیٹ اور تازہ فوٹوگراف اپ لوڈ کریں۔
اب درخواست فارم سبمٹ کریں اور اس کا ایک پرنٹ  آؤٹ نکال کر اپنے پاس محفوظ کرلیں۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ
۱۰؍اکتوبر ۲۰۲۳ء

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK