الفا اور بیٖٹا جنریشن وہ ہے جس کی پیدائش ۲۰۱۰ء میں اور اس کے بعد ہوئی ہے۔ اس جنریشن کے بچوں پر ’بیڈ‘ (بُرا) کا لیبل نہ لگائیں۔
EPAPER
Updated: October 28, 2026, 3:30 PM IST | Saima Muhammad Yasin Ansari | Mumbai
الفا اور بیٖٹا جنریشن وہ ہے جس کی پیدائش ۲۰۱۰ء میں اور اس کے بعد ہوئی ہے۔ اس جنریشن کے بچوں پر ’بیڈ‘ (بُرا) کا لیبل نہ لگائیں۔
الفا اور بیٖٹا جنریشن وہ ہے جس کی پیدائش ۲۰۱۰ء میں اور اس کے بعد ہوئی ہے۔ اس جنریشن کے بچوں پر ’بیڈ‘ (بُرا) کا لیبل نہ لگائیں۔ یہ بچے بُرے نہیں صرف مختلف ہیں۔ جس زمانے میں ہم پیدا ہوئے تھے اور جس زمانے میں یہ پیدا ہوئے، ان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اسلئے ان کی تربیت بھی ہم سے انتہائی مختلف ہی ہوگی۔ درج ذیل نقاط سے ہمیں اس نسل کے بچوں کی تربیت کرنے میں مدد مل سکتی ہے:
(۱)بچے کے ساتھ تعلق بنائیں: بچوں کو اگر آپ مسلسل نصیحتیں کرتے رہیں گے تو وہ آپ سے فاصلہ اختیار کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس لئے بچے کے ساتھ دوستی کا تعلق قائم کریں۔
(۲)بچے کے مستقبل کا خوف دل سے نکال دیں: اس نسل کے بچے ہم سے کافی زیادہ اسمارٹ ہیں اور روایتی طریقے سے اپنا نظریہ ان پر تھوپنا نہایت ہی غلط ثابت ہوگا۔ اس لئے انہیں اپنا راستہ خود منتخب کرنے کی آزادی دیں لیکن ان کی رہنمائی بھی کریں۔
(۳)بچوں کو عزت و احترام دیں: گھر میں اور گھر کے باہر بچوں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں تاکہ بچہ خود بھی ہر ایک کی عزت کرنا سیکھے۔
(۴)قول و فعل میں تضاد ہونے نہ دیں: والدین خود بھی وہ کام کریں جو وہ بچوں سے کروانا چاہتے ہیں۔ بچے والدین کو دیکھ کر ہی اچھی عادتیں اپناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: دل کو صرف دھڑکنے نہ دیں، اسے صحت مند بھی رکھیں
(۵)ماحول کی اہمیت کو نظرانداز نہ کریں: گھر میں مثبت اور حسن سلوک کا ماحول پیدا کریں اور بچوں کے سامنے ظاہر کریں کہ وہ بھی گھر کے اہم فرد ہیں۔
(۶)حکمت عملی اپنائیں: موبائل کے ساتھ جنگ کرنے کے بجائے موبائل کا متبادل پیدا کریں۔ گھر میں ایسے کھیل کھیلیں یا ایسی سرگرمیاں کریں جن سے بچہ خود موبائل چھوڑ کر ایکٹیویٹی میں شامل ہو۔
(۷)بچے کو چھوٹی موٹی ذمہ داری دیں: اس سے بچے کا اعتماد بھی بڑھے گا اور وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کریگا۔
(۸)ہر وقت بچوں کی اصلاح نہ کریں: بچوں کی کچھ باتوں کو درگزر کردیں یا کچھ باتیں ان کی بھی مان لیں۔
(۹)اپنے بچے کا موازنہ دوسرے بچوں سے نہ کریں: ہر بچہ مختلف ہوتا ہے۔ ہر بچے کو انفرادیت پر قائم رہنے کا پورا حق ہے۔
(۱۰)بچوں کو وقت دیں: اپنا قیمتی وقت زیادہ سے زیادہ بچے کے ساتھ گزاریں۔
(مضمون نگار ویورس انگلش میڈیم اسکول، بھیونڈی کی معلمہ ہیں)