بازار سے تازہ پھل اور سبزیاں گھر لانے کے بعد اکثر خواتین انہیں فوراً دھو کر فریج میں رکھ دیتی ہیں تاکہ ضرورت کے وقت سیدھا استعمال کیا جاسکے، لیکن یہ طریقہ درست نہیں۔ سبزیوں کو صاف کرکے رکھنا بظاہر بہتر لگتا ہے، تاہم انہیں گیلی حالت میں فریج میں رکھنا ان کے جلد خراب ہونے کی وجہ بن سکتا ہے۔
بازار سے تازہ پھل اور سبزیاں گھر لانے کے بعد اکثر خواتین انہیں فوراً دھو کر فریج میں رکھ دیتی ہیں تاکہ ضرورت کے وقت سیدھا استعمال کیا جاسکے، لیکن یہ طریقہ درست نہیں۔ سبزیوں کو صاف کرکے رکھنا بظاہر بہتر لگتا ہے، تاہم انہیں گیلی حالت میں فریج میں رکھنا ان کے جلد خراب ہونے کی وجہ بن سکتا ہے۔ ان طریقوں سے سبزیوں کو کچھ دنوں تک تازہ اور خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔
سبزیاں پہلے دھوئیں یا فریج میں رکھیں؟
اگر پھل اور سبزیاں فوری استعمال نہیں کرنی تو بہتر ہے کہ انہیں بغیر دھوئے، خشک حالت میں محفوظ کیا جائے۔ دھونے کے بعد ان کی سطح پر موجود نمی فریج میں برقرار رہ سکتی ہے، جس سے بعض پھلوں اور سبزیوں میں پھپھوند یا گلنے سڑنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔ اس لئے ضرورت کے مطابق سبزیاں نکالیں اور انہیں پکانے یا کھانے سے کچھ دیر پہلے دھوئیں۔
یہ بھی پڑھئے:اہم سوال: کیا صرف سونے سے تھکن دور ہو جاتی ہے؟
کیا ہر سبزی فریج میں رکھنی چاہئے؟
ضروری نہیں کہ بازار سے آنے والی ہر چیز سیدھی فریج میں جائے۔ آلو، شکرقندی اور پیاز جیسی اشیاء عموماً ٹھنڈی، خشک اور ہوا دار جگہ پر بہتر رہتی ہیں۔ پتّے دار سبزیاں فریج میں رکھیں۔
کٹی ہوئی سبزیوں کو ایسے محفوظ کریں
کٹے ہوئے پھل یا سبزیاں کھلی حالت میں فریج میں رکھنے کے بجائے صاف اور ڈھکن والے برتن میں محفوظ کریں۔ اسی طرح فریج میں موجود پھل اور سبزیاں وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں۔ اگر کوئی چیز گلنا یا خراب ہونا شروع ہو جائے تو اسے فوراً باقی اشیاء سے الگ کر دیں۔
استعمال سے پہلے صفائی ضروری
پھل اور سبزی چاہے فریج میں رکھی گئی ہو یا باہر، استعمال سے پہلے اسے بہتے ہوئے صاف پانی سے اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔ خصوصاً سیب، کھیرے اور ایسی دوسری اشیاء جو چھلکے سمیت کھائی جاتی ہیں، انہیں پانی کے نیچے ہاتھوں سے ہلکا سا رگڑ کر صاف کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ انہیں دھونے کیلئے کیمیکلز کا استعمال نہیں کرنا ہے۔