Inquilab Logo

اچھی صحت کے لئے پھلوں سے دوستی کر لیجئے

Updated: November 19, 2020, 12:35 PM IST | Kanchan Arora

آپ نے دیکھا ہوگا کہ چند افراد اکثر بیمار پڑتے رہتے ہیں اور کچھ لوگ ہمیشہ ہشاش بشاش رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے جن افراد کا امنیاتی نظام مضبوط ہوتا ہے وہ کم بیمار پڑتے ہیں۔ اچھی صحت کیلئے ضروری ہے کہ اپنی خوراک میں پھل شامل کریں، یہ آپ کو بیماری سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں

Fruits - Pic : INN
پھل ۔ تصویر : آئی این این

جسم کے امنیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں پھل اہم ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ آج کے اس کورونا بحران میں تو سبھی کو اپنی قوت ِ مدافعت کو مضبوط بنانا چاہئے تاکہ کسی بھی انفیکشن سے بچا جا سکے۔ تو چلئے ہم آپ کو پھلوں میں پائے جانے والے صحت بخش اجزاء اور ان کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں:
سنترہ
 یہ ایک سٹرس پھل ہے اور اس قسم کے پھلوں میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ آنکھوں کے لئے فائدہ مند وٹامن اے بھی اس میں وافر مقدار میں ہوتا ہے۔ یہ وٹامن بی کامپلیکس کا بھی بہترین ذریعہ ہے جو ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ وٹامن کے علاوہ سنترے سے پوٹاشیم اور کیلشیم جیسے منرلز بھی ملتے ہیں۔ اس میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں اور قوتِ مدافعت بڑھاتے ہیں۔ یہ دنیا کی سب سے میٹھی دوا ہے۔ ایک دن میں اگر آپ ۲؍ سے ۴؍ سنترے کھاسکتے ہیں تو اس سے آپ کو زکام نہیں ہوگا۔ سنترے میں مختلف غذائی اجزاء وافر مقدار میں ہوتے ہیں۔ یہ کولیسٹرول کم ہوتا ہے، گردے میں پتھری ہو تو اسے گلانے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے کولین کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ اسے کھانے سے ڈائٹری فائبر ملتا ہے جو ہمارے جسم سے نقصاندہ اجزاء کو باہر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ خون صاف کرنے کے ساتھ ہی یہ قوتِ مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ یہ ہارٹ ریٹ اور بلڈ پریشر ریگولیٹ کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ سنترے میں اینٹی انفلے میٹری جز ہوتا ہے اور یہ ہمارے جسم میں الیکٹرالائٹ کو بنائے رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
انار
 انار میں وافر مقدار میں پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ اور وٹامنس پائے جاتے ہیں۔ کئی ایورویدک دوائیں بنانے میں بھی انار کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انیمیا (خون کی کمی) سے متاثر لوگوں کو انار کھانے کی صلاح دی جاتی ہے۔ دل کو صحتمند رکھنے کے لئے انار اہم رول ادا کرتا ہے۔ دماغ کو تیز کرنے میں اثر دار ہونے کے ساتھ ہی حاملہ خواتین کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
کیوی
 یہ پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن ای اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں سنترے سے دگنا وٹامن سی ہوتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور کیوی کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔ سوجن کم کرنے میں مددگار کیوی میں انفلے میٹری خصوصیت بھی پائی جاتی ہے۔
تربوز
 اس میں ۹۲؍ فیصد پانی ہوتا ہے۔ گلوٹے تھیون کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ہمارے قوتِ مدافعت کو بوسٹ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ تربوز میں وٹامن سی اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ اس میں قدرتی ایس پی ایف پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو صحتمند بنائے رکھنے کے ساتھ ہی کڑی دھوپ سے بھی بچاتا ہے۔ اس میں لائیکوپین پایا جاتا ہے جو جلد کی چمک کو برقرار رکھتا ہے۔
انگور
 انگور میں ۸۰؍ فیصد مقدار پانی کی ہوتی ہے۔ اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، زنک اور وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ یہ امنیوٹی بوسٹر کا کام کرتا ہے۔ اسے کھانے سے مائیگرین سے راحت ملتی ہے۔ گردے سے متعلق بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ بریسٹ کینسر کا خطرہ کم ہونے کے ساتھ ہی یہ وائرل انفیکشن سے بھی بچاتا ہے۔
سیب
 کہتے ہیں روزانہ سیب کھائیں، ڈاکٹر سے دور رہیں.... روزانہ سیب کھانے سے جسم سے نقصاندہ مادے باہر نکل جاتے ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور ایلیونائیڈس ہوتے ہیں، جو کہ بیماری سے لڑنے کی طاقت کو بڑھاتے ہیں اور بڑھتی عمر کی وجہ سے ذہن پر پڑنے والے دباؤ کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
امرود اور پپیتا
 ان دونوں ہی پھلوں میں سب سے زیادہ مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ امرود میں فائبر ہوتا ہے جو قبض دور کرتا ہے۔ پپیتا میں کیروٹین کی مقدار پائی جاتی ہے جو آنکھوں کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ اسے کالے نمک کے ساتھ کھانے سے گیس اور ہاضمے سے متعلق تکایف دور ہو جاتی ہے۔ پیٹ میں کیڑے ہوجانے پر اسے کھائیں، فائدہ ہوتا ہے۔ امرود کی پتیوں کو پیس کر پیسٹ بنا کر آنکھوں کے نیچے لگانے سے سیاہ حلقے اور سوجن کم ہوجاتی ہے۔ کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار پپیتا میں وافر مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ امنیاتی نظام کو مضبوطی فراہم کرنے میں بھی اس کا جواب نہیں۔
اسٹرابیری
 یہ ایک ’پروٹیکیو‘ پھل ہے۔ اس میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اسے کھانے سے جسم کے درد سے راحت ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK