Inquilab Logo Happiest Places to Work

کے ٹو اور ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والی پہلی چیک خاتون نانگا پربت سے گرکر فوت

Updated: July 05, 2025, 9:01 PM IST | Islamabad

کے ٹو اور ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والی پہلی چیک خاتون کلارا نانگا پربت سے گر کر ہلاک ہوگئی ہیں۔ انتظامیہ ان کی لاش تلاش کررہی ہے۔

Famous Czech climber Klara Kolochová, 46. Photo: X
معروف چیک کوہ پیما ۴۶؍ سالہ کلارا کولوچووا۔ تصویر: ایکس

الپائن کلب آف پاکستان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہاں موجود ۸؍ ہزار میٹر سے زیادہ اونچائی والی ۱۴؍ چوٹیوں میں سے ایک سے معروف چیک کوہ پیما کا نانگا پربت کو سر کرنے کے دوران انتقال ہوگیا۔ ۴۶؍ سالہ کلارا کولوچووا، جمعرات کی صبح تقریباً ۴؍ بجے مقبوضہ کشمیر کے علاقے گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں ۸؍ ۃزار ۱۲۵؍ میٹر کی چوٹی کے بونار بیس کیمپ کے قریب کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گر گئیں۔ واضح رہے کہ کوہ پیمائی برادری میں ’’نانگا پربت‘‘ کو ’’قاتل پہاڑ‘‘ کہا جاتا ہے کیونکہ بیشتر کوہ پیماؤں کی موت اسی چوٹی پر ہوتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کراچی، پاکستان: عمارت گرجانے سے مرنے والوں کی تعداد ۱۷؍ ہوگئی

الپائن کلب آف پاکستان کے نائب صدر کرار حیدری نے کہا کہ کلارا، ایک ماہر کوہ پیما، جنہیں عالمی سطح پر ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کرنے والی پہلی چیک خاتون کے طور پر جانا جاتا ہے، ۱۵؍ جون کو پاکستان پہنچی تھیں، ان کے ساتھ ان کے شوہر اور ٹیم کے پانچ ارکان بھی تھے۔کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گرنے کے بعد، حکام اور امدادی ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا۔ فی الحال گرنے کی جگہ سے ان کی لاش کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK