ممبئی میں بھی سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔ ہر موسم کا اپنا لطف ہے۔ لیکن ذرا سی لاپروائی کا اثر صحت پر پڑ سکتا ہے۔ خشک میوہ جات، موسمی سبزیاں اور پھل موسم ِ سرما کی خاص سوغات ہیں۔ یہ انسان کو صحتمند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
ممبئی میں بھی سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔ ہر موسم کا اپنا لطف ہے۔ لیکن ذرا سی لاپروائی کا اثر صحت پر پڑ سکتا ہے۔ خشک میوہ جات، موسمی سبزیاں اور پھل موسم ِ سرما کی خاص سوغات ہیں۔ یہ انسان کو صحتمند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ آج اس کالم میں موسم ِ سرما کے ۲؍ خاص لڈو کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جو اِس موسم میں آپ کو صحتمند رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں:
(۱) گوند اور ڈرائی فروٹ کے لڈو
فوائد: جوڑوں کو مضبوط اورمدافعتی نظام بہتر بناتا ہے۔
اجزاء: ایک کپ خوردنی گوند (ڈنک)، ڈیڑھ کپ گندم کا آٹا، آدھا کپ گڑ، آدھا کپ گھی، ایک چوتھائی کپ بادام، ایک چوتھائی کپ کاجو، ۲؍ کھانے کے چمچہ کشمش، ایک چمچہ تل، آدھا چائے کا چمچہ سونٹھ، آدھا چائے کا چمچہ الائچی۔
طریقہ:گوند کو ۲؍ سے ۳؍ کھانے کے چمچہ گھی میں بھونیں یہاں تک کہ پھول جائے، پھر اسے ہلکا سا کچل لیں۔ آٹے کو ہلکی آنچ پر سنہری ہونے تک بھونیں۔خشک میوہ جات اور تل بھونیں۔آٹا، گوند، خشک میوہ جات، گڑ اور مسالہ، سبھی کو ملا دیں۔ گرم گھی ڈال کر لڈو بنالیں۔
(۲) باجرہ، تل اور گڑ کے لڈو
فوائد: ہڈیوں کی صحت، ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور جسم میں معدنیات پہنچاتا ہے۔
اجزاء: ایک کپ باجرے کا آٹا، آدھا کپ گڑ، ایک چوتھائی کپ تل، ۲؍ چمچہ گھی، ایک چمچہ السی پاؤڈر، چٹکی بھر جائفل۔
طریقہ: باجرے کے آٹے کو ۵۴؍ منٹ تک خشک بھونیں۔تل الگ سے بھونیں۔گڑ کو ایک یا دو چمچہ پانی میں پگھلا لیں۔تمام اجزاء ملا کر گرم حالت ہی میں لڈو بنالیں۔
انہیں سرما میں غذا کا حصہ بنائیں۔