Inquilab Logo

پچیس سال کی عمر میں یہ ۱۰؍ تبدیلیاں لائیں

Updated: July 23, 2020, 10:09 AM IST | Inquilab Desk

زندگی میں بہت کچھ ادھورا رہ ہی جاتا ہے، پھر بھی ہم ہر خواہش کے پیچھے بے لگام بھاگتے رہتے ہیں۔ اس سے تو بہتر ہے کہ ہم آج میں جئیں، کبھی نہ لوٹنے والے اپنی زندگی کے چھوٹے سے چھوٹے لمحے کو جی لیں، کیونکہ یہی صحیح وقت ہے زندگی کی نئی شروعات کا،نئی امنگوں کے ساتھ کھیلنے کا ...

Girl - Pic : INN
گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں؛ اس لئے ہر لمحے کو جی لیجئے ۔ تصویر : آئی این این

ضروری نہیں کہ ہماری ساری خواہشیں پوری ہوں.... زندگی میں بہت کچھ ادھورا رہ ہی جاتا ہے، پھر بھی ہم ہر خواہش کے پیچھے بے لگام  بھاگتے رہتے ہیں۔ اس سے تو بہتر ہے کہ ہم آج میں جئیں، کبھی نہ لوٹنے والے اپنی زندگی کے چھوٹے سے چھوٹے لمحے کو جی لیں، کیونکہ یہی صحیح وقت ہے زندگی کی نئی شروعات کا، ۲۵؍ سال مکمل ہوجانے سے پہلے اپنی زندگی میںچند خاص تبدیلی لائیں:
خود مختار بنیں
 زیادہ تر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خود مختار بنیں۔ اپنا کام خود کریں اور زندگی کو اپنے نظریہ سے دیکھیں، والدین کے  حفاظتی دائرے سے باہر خود کو سنبھال کر زندگی میں کچھ بن کر دکھائیں۔ یہ اچھا بھی ہے کیونکہ تنہا رہنے سے آپ زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھتے ہیں۔
خود سے محبت کا اظہار کریں
 کہتے ہیں کہ آپ کسی اور سے محبت تبھی کر پائینگے جب آپ خود سے محبت کرتے ہوں۔ ہر کوئی خود سے محبت کرتا ہے مگر اس بات کا کبھی اظہار نہیں کرتا، تو آج کریں۔ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر خود سے محبت کا اظہار کریں۔ جب اپنے آپ سے محبت کا اظہار کرینگے تو یقیناً آپ کو بہتر محسوس ہوگا۔
خود کو ناکام ہونے کی اجازت دیں
 ہار جیت ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ہر کوئی ہمیشہ صرف جتنا ہی چاہتا ہے اور ہو بھی کیوں نہ، ہارنا بھلا کسے پسند ہوگا۔ مگر کبھی کبھی حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ہم چاہ کر بھی جیت نہیں پاتے۔ تو کیا ہم زندگی سے ہار گئے، نہیں۔ ہر ہار ہمیں ایک سبق سکھاتی ہے، جسے ہمیں یاد رکھنا چاہئے۔ اگر ہم ایک بار میں سبق سیکھ لیں تو دوبارہ اس میں نہیں ہاریں گے۔ خود پر ہمیشہ جتنے کا دباؤ نہ ڈالیں، کبھی کبھی فیل ہونے کی بھی اجازت دیں، اس سے آپ ذہنی طور پر پُرسکون رہیں گے۔
معاف کرنا سیکھیں
 معافی کی اُمید ہمیشہ ہم بڑوں ہی سے کرتے ہیں، تو اب آپ بھی تو بڑے ہو گئے ہیں۔ اس عادت کو اپنایئے۔ کسی کی بھی غلطی پر ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے سامنے والے کو معاف کرنا سیکھیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی شخصیت نکھرے گی بلکہ آپ کو دلی سکون میسر ہوگا۔ عمر کے اس منزل پر اپنی زندگی میں یہ تبدیلی لانے سے آپ کی زندگی کو نئی راہ مل سکتی ہے۔
والدین کو سرپرائز دیں
 اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔ ان کے لئے جو بھی کرنا چاہتے ہیں، ابھی کریں۔ انہیں ان کی پسندیدہ چیزیں دے کر انہیں سرپرائز دیں۔ کبھی کبھار ماں کو کچن سے چھٹی دے کر باہر سے کھانا منگوائیں یا باہر کھانے جائیں یا اپنے ہاتھوں کو بنا کھانا کھلائیں۔ فیملی کے ساتھ گزاریں یہ چھوٹے چھوٹے پل آپ کی ’بیٹری‘ کو’ ری چارج‘ کرنے کا کام کرتے ہیں، تو ایسے چھوٹے چھوٹے پل کو آج ہی سے سمیٹنا شروع کیجئے۔
نئے مشغلے اپنائیں
 بچپن سے سلائی سیکھنے کا شوق یا گیٹار بجانے کی وہ چاہت، پینٹنگ کرنے کا جنون یا پھر کیک بنانے میں دلچسپی... ایسے بہت سے مشغلے ہیں، جنہیں آپ کرنا چاہتے تھے مگر کبھی وقت کی کمی تو کبھی پیسوں کی تنگی نے کچھ کرنے نہ دیا مگر اب ان بہانوں کو پیچھے چھوڑیں اور اپنے دلچسپیوں کو کھل کر جئیں۔
کھانا بنانا سیکھیں
 یہ ایک بہت ضروری تبدیلی ہے، جو ہر کسی کو اپنی زندگی میں لانا چاہئے، چاہے آپ لڑکا ہوں یا لڑکی۔ ہمارے ملک میں لڑکیوں کو کھانا بنانے کی سیکھ سب دیتے ہیں، مگر آج کی ضرورت ہے کہ دونوں ہی ہر کام سیکھیں۔ کھانا بنانا سیکھ کر نہ صرف آپ اپنی پسندیدہ ڈش کا لطف اٹھا سکتے ہیں بلکہ اپنے شریک حیات کی مدد بھی کرسکتے ہیں جس سے آپ کی شادی شدہ زندگی بھی خوشحال ہوگی۔
اپنی پسندیدہ کتاب پڑھیں
 روزمرہ کی بھاگ دوڑ میں پسندیدہ کتاب پڑھنے کی خواہش ادھوری رہ جاتی ہے۔ آن لائن بُک سیلنگ ویب سائٹس پر آپ کی وِش لسٹ بڑھتی جاتی ہے مگر وقت کی کمی آپ کو اکثر اس سے دور رکھتی ہے۔ لیکن اب اور وِش لسٹ کا اضافہ نہ کریں بلکہ ہر ماہ ان میں سے چند کتابیں خریدیں اور کتابوں کی جادوئی دنیا میں کھو جایئے۔
تبدیلی لائیں
 وہ ہیئرکٹ جو آپ برسوں سے چاہتی تھیں مگر ہچکچا رکے سبب نہ کر پائیں یا پھر وہ ڈریس جسے پہننے کی آپ کی خواہش ہے، اسے اب پورا کریں۔ اپنے لُکس کے ساتھ تجربات کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ اپنی الماری پسندیدہ کپڑوں سے سجائیں۔ زندگی کے ہر لمحہ کو کھل کر جئیں۔
ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں
 یہ ایک بہت ضروری تبدیلی ہے جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیں۔ ڈرائیونگ ایک ایسا ہنر ہے جو سبھی کو آنا چاہئے۔ اس سے آپ اپنی ضرورتیں تو پورا کر ہی سکتے ہیں ساتھ ہی ناگہانی صورتحال میں دوسروں کی مدد بھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK