Inquilab Logo Happiest Places to Work

مکھانا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں!

Updated: July 22, 2025, 5:30 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

آج کے دور میں ذیابیطس عام ہونے کے باوجود ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے جس کا اثر ہر دوسرے گھر میں دیکھا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح بڑھنے اور کم ہونے کا مسئلہ ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مسائل بھی گھیر لیتے ہیں۔

Makhana keeps sugar levels stable. Photo: INN
مکھانا شوگر لیول مستحکم رکھتا ہے۔ تصویر: آئی این این

آج کے دور میں ذیابیطس عام ہونے کے باوجود ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے جس کا اثر ہر دوسرے گھر میں دیکھا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح بڑھنے اور کم ہونے کا مسئلہ ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مسائل بھی گھیر لیتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے صحیح اور متوازن خوراک پر توجہ دینا سب سے ضروری ہے۔ ڈاکٹرس اور غذائیت کے ماہرین کے مطابق کچھ گھریلو اشیاء ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔ ان میں گھی میں بھنے ہوئے مکھانا کا نام خاص طور پر لیا جاتا ہے۔ مکھانا میں کم گلیسیمک انڈیکس ہوتا ہے، جو شوگر لیول کو اچانک بڑھنے یا گرنے نہیں دیتا۔ اس کے علاوہ یہ معدے کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے جس سے زیادہ کھانے کی عادت پر قابو پایا جاتا ہے۔ اسلئے ذیابیطس پر قابو پانے کیلئے خوراک میں مکھانا ضرور شامل کریں۔
فائبر اور پروٹین سے بھرپور
 مکھانا فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اسے گھی میں ہلکا بھوننے سے ذائقہ اور غذائیت دونوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ فائبر معدے کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے جو بار بار بھوک کو روکتا ہے اور شوگر لیول کو مستحکم رکھتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھاتا ہے
 گھی میں بھنے ہوئے مکھانا بھی معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں میگنیشیم، پوٹاشیم، آئرن، زنک اور فاسفورس جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو مدافعت کے نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے قوت مدافعت بہت ضروری ہے تاکہ معمولی بیماریاں انہیں جلد گھیر نہ لیں۔
ہڈیوں کو مضبوط کریں
 اگر آپ یا آپ کے گھر میں کوئی بزرگ عورت یا مرد موجود ہے تو ان کے لئے مکھاناکا استعمال اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ مکھانا کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ گھی میں وٹامن ڈی بھی ہوتا ہے۔ یہ دونوں مل کر ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور آسٹیوپوروسس جیسی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
دل کو صحتمند رکھیں
 ذیابیطس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں گھی میں بھنے ہوئے مکھانا مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں سوڈیم بہت کم اور پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی متوازن رکھتا ہے۔ یہ دل سے متعلق مسائل سے بچاتا ہے۔
توانائی سے بھرپور اسنیک
 کئی بار ذیابیطس کے مریضوں کو کمزوری، تھکاوٹ یا اچانک چکر آنا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی حالت میں گھی میں بھنا ہوا مکھانا فوری توانائی دینے کا کام کرتا ہے۔ اس میں پروٹین اور صحت بخش چکنائی (فیٹ) ہوتی ہے جو جسم کو طاقت دیتی ہے۔
کب اور کیسے کھائیں؟
 ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق آپ صبح یا شام کے ناشتے کے وقت گھی میں بھنا ہوا مکھانا کھا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ زیادہ کھانے سے گریز کریں اور گھی کا استعمال محدود مقدار میں کریں۔
آخر میں ذہن میں رکھیں
 مکھانا جتنا فائدہ مند ہے، اتنا ہی ضروری ہے کہ انہیں صحیح مقدار میں اور صحیح وقت پر کھایا جائے۔ اگر آپ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد ہی خوراک میں مکھانا شامل کریں اور اپنی صحت کو بہتر بنائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK