Inquilab Logo Happiest Places to Work

تخم ملنگا (سبزہ) وزن کنٹرول کرنے میں معاون

Updated: August 05, 2025, 3:18 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

تخم ملنگا (Basil Seed) میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹ، فائبر، آئرن اور کیلشیم اور دیگر معدنیات پائے جاتے ہیں۔

Malanga seeds also provide strength to bones. Photo: INN
تخم ملنگا ہڈیوں کو مضبوطی بھی فراہم کرتا ہے۔ تصویر: آئی این این

تخم ملنگا (Basil Seed) میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹ، فائبر، آئرن اور کیلشیم اور دیگر معدنیات پائے جاتے ہیں۔ ماہرین اسے انسانی جسم کو مطلوب غذائیت کا ایک ہی غذا میں چھپا خزانہ قرار دیتے ہیں جس کے استعمال سے مجموعی جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور صحت پر جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسے عام طور پر سبزہ بھی کہاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چھوٹے چھوٹے کالے دانوں پر مشتمل تخم ملنگا وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور غذا ہے، اس میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیم اور سیٹریس پھلوں کے مقابلے میں سات گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے، یہ تاثیر میں ٹھنڈا اور فوائد میں بے مثال ہے۔
 ان بیجوں کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط، جوڑوں کے درد سے نجات ملتی ہے، نیند میں بہتری آتی ہے، آنتوں کی صفائی عمل میں آتی ہے اور نظام ہاضمہ درست اور متحرک ہوتا ہے، جسمانی قوت میں اضافہ ہونے سمیت روزانہ کی بنیاد پر استعمال سے اضافی وزن میں بھی واضح کمی واقع ہوتی ہے لیکن اس کا استعمال اعتدال میں کرنا چاہئے۔ کیونکہ طویل عرصے تک استعمال کرنے سے جوڑوں میں درد ہوسکتا ہے اور پٹھوں میں کھنچاؤ کی بھی شکایت ہوسکتی ہے۔
 سبزہ کے استعمال سے ڈپریشن جیسے مرض کا علاج ممکن ہوتا ہے، اس میں موجود اومیگا تھری انسان کے مزاج کو مثبت اور اسے خوشگوار بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ان بیجوں کا استعمال سادے پانی، مشروبات، دودھ، تازہ پھلوں کے جوس اور دہی میں بھی ملا کر کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK