Inquilab Logo

وہاٹس ایپ میں بھی میسنجر روم فیچر دستیاب کرایا جائے گا

Updated: May 19, 2020, 7:00 AM IST | Agency

کووِڈ۱۹؍ کے دوران اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے کیلئے ہر سوشل نیٹ ورکنگ ذرائع نت نئے فیچرس متعارف کرارہا ہے۔ اب وہاٹس ایپ نے زوم، گوگل میٹ اور اسکائپ کو ٹکر دینے کیلئے ’میسنجر رومز‘ نامی فیچر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے

WhatsApp - Pic : INN
وہاٹس ایپ ۔ تصویر : آئی این این

کووِڈ۱۹؍ کے دوران اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے کیلئے ہر سوشل نیٹ ورکنگ ذرائع نت نئے فیچرس متعارف کرارہا ہے۔ اب وہاٹس ایپ نے زوم، گوگل میٹ اور اسکائپ کو ٹکر دینے کیلئے ’میسنجر رومز‘ نامی فیچر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔دھیان رہے کہ یہ فیچر وہاٹس ایپ کی سرپرست کمپنی فیس بک نے حال ہی میں میسنجر صارفین کیلئے  پیش کیا تھا۔اس فیچر کو فیس بک نے مقبول ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارمز جیسے زوم، گوگل میٹ، اسکائپ اور دیگر کے مقابلے میں پیش کیا تھا۔ میسنجر میں یہ فیچر دستیاب ہے جس کی مدد سے بیک وقت۵۰؍ افراد سے ویڈیو چیٹ کی جاسکتی ہے۔ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیچر وہاٹس ایپ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا تاکہ وہ براہ راست فیس بک پر اپنے دوستوں کو گروپ کال کرسکیں۔ یہ فیچر ابھی بھی وہاٹس ایپ پر کچھ صارفین کو دستیاب ہے۔ ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق میسنجر رومز کا فیچر کچھ وہاٹس ایپ صارفین کو دستیاب ہے جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے بیٖٹا ورژنز میں بھی موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو ایک چیٹ اوپن کرکے وہاں روم آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جو نیچے اٹیچمنٹ ٹولز کے آپشنز میں ہوگا۔اس پر کلک کرنے پر فیس بک میسنجر رومز ونڈو اوپن ہوجائے گی، جس کے بعد صارفین دوستوں کا اضافہ کرکے ویڈیو کال کرسکیں گے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK