• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بچوں کی تربیت کے دوران ماؤں کا رویہ نہ تو سخت ہو نہ بہت زیادہ نرم

Updated: February 25, 2026, 3:25 PM IST | Mumbai

ماں کی گود بچے کے مستقبل کو سمت دیتی ہے۔ ماں اپنی گود میں پلنے والی نسل کو جس طرح چاہے تربیت دے سکتی ہے اور قوم کے اس مستقبل کو تابناک بناسکتی ہے۔

Avoid repeatedly scolding children. Photo: INN
بچوں کو بار بار ٹوکنے سے گریز کریں۔ تصویر: آئی این این

ماں کی گود بچے کے مستقبل کو سمت دیتی ہے۔ ماں اپنی گود میں پلنے والی نسل کو جس طرح چاہے تربیت دے سکتی ہے اور قوم کے اس مستقبل کو تابناک بناسکتی ہے۔ سماج اور معاشرہ کی اصلاح میں خواتین کے کلیدی رول سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ کہا جاتا ہے کہ اصلاح کا کام گھر سے شروع کیا جائے تو بہتر رہے گا۔ گھر کی ملکہ خاتون اپنے بچوں اور افراد خاندان کی صحیح رہنمائی کرے تو اس کے مثبت اثرات یقیناً سماج اور معاشرہ پر بھی مرتب ہوں گے۔ دوسروں کو پابند و نصیحت کرنے سے قبل اپنا گریبان دیکھ لینا چاہئے اور اپنے بچوں میں پائی جانے والی خامیوں اور برائیوں کی اصلاح کرنا ہی مناسب ہوتا ہے۔ تب کہیں جا کر ہم اس برائی کے خلاف مؤثر طور پر آواز اٹھا سکتے ہیں۔ چند خواتین اپنی نصیحت پر عمل درآمد کیلئے بار بار متوجہ اور ٹوکتی رہتی ہیں جس سے بچے چڑ جاتے ہیں۔ بار بار ٹوکنے کے بجائے خواتین کو میانہ روی اختیار کرنی چاہئے۔ مشاہدہ کیجئے کہ بچہ اپنی خامی کی اصلاح کرتا ہے یا نہیں اگر دوبارہ غلطی کرے تب اسے ضرور ٹوکیں۔ بعض بچے ایک بار کی تاکید کے بعد اپنی غلطی کی اصلاح کر لیتے ہیں مگر چند ایسے بھی ہوتے ہیں جو بار بار ٹوکنے کے باوجود اپنے خامیوں کی اصلاح نہیں کرتے ایسے بچوں کو ایک دو بار کہہ کر چھوڑ دینا چاہئے۔ وہ خود بخود اپنی خامیوں کی نہ صرف اصلاح کرلیتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی مشورے دینے لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اپنی زندگی میں اِن چھوٹی چھوٹی چیزوں کو نظرانداز نہ کریں

آج کل برائی کی نشاندہی کرنا اور اسے روکنے کے علاوہ نیکیوں کا حکم دینا خود کو مشکلات کی دعوت دینے کے مترادف ہے۔ روک ٹوک کو بچے مرضی کے خلاف سمجھتے ہیں اس سے بچہ باغی بھی بن سکتا ہے۔ ایک کامیاب ماں وہ ہے جو گھر کے حالات اور بچوں کی نفسیات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسئلہ کے حل کیلئے درمیانی راستہ نکالے۔ خواتین کو گھر کے حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ نے بچوں کی اصلاح کا بیڑا اٹھا لیا ہے تو ہمت سے کام کریں یقیناً نتائج آپ کے حق میں رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK