Updated: February 24, 2026, 7:21 PM IST
| Mumbai
اکثر ہم مہنگی چیزوں اور بڑی کامیابیوں کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں جبکہ ہماری زندگی میں چھوٹی چھوٹی چیزیں اور باتیں ان سے کئی زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ جنہیں اکثر ہم نظرانداز کر دیتے ہیں۔ اس تحریر میں ان فراموش کی گئی چھوٹی چھوٹی باتوں یا چیزوں کا ذکر کیا جا رہا ہے:
روزمرہ کے کپڑوں کی تراش خراش پر توجہ دیں۔ تصویر: آئی این این
اکثر ہم مہنگی چیزوں اور بڑی کامیابیوں کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں جبکہ ہماری زندگی میں چھوٹی چھوٹی چیزیں اور باتیں ان سے کئی زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ جنہیں اکثر ہم نظرانداز کر دیتے ہیں۔ اس تحریر میں ان فراموش کی گئی چھوٹی چھوٹی باتوں یا چیزوں کا ذکر کیا جا رہا ہے:
روزمرہ کے کپڑے
اکثر ہماری الماری کا سب سے مہنگا حصہ وہ سوٹ یا ساڑی ہوتا ہے جسے ہم سال میں صرف ایک یا دو بار کسی شادی یا خاص موقع پر پہنتے ہیں۔ اس کے برعکس جن کپڑوں میں ہم روزانہ آفس جاتے ہیں، گھر میں رہتے ہیں یا کام کرتے ہیں، انہیں ہمیں نظرانداز کر دیتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ خاص کپڑوں پر بڑی خرچ کرنے کے بجائے روزمرہ کے کپڑوں کی تراش خراش پر خاص توجہ دیں۔ عام دنوں میں اچھے اور عمدہ لباس پہنیں اور خود کو اچھا محسوس کروائیں۔ اس سے آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: رمضان کے دوران بچوں کی اخلاقی تربیت کیسے کی جائے؟
عمدہ کھانا
عموماً لوگ کسی بڑے ریستوراں میں ایک ہی ڈِنر پارٹی میں ہزاروں روپے خرچ کر دیتے ہیں مگر جب گھر کے لئے عمدہ پھل، غذائیت سے بھرپور سبزی یا معیاری میوہ جات خریدنے کی باری آتی ہے تو ہم بچت کرنے لگتے ہیں۔ ایک دن کا بھاری اور چٹ پٹا پکوان آپ کو وقتی خوش دے سکتا ہے لیکن وہ آپ کی صحت کو بگاڑ سکتا ہے۔ اس کے بجائے روزمرہ صحت بخش غذا سے اپنی پلیٹ کو سجائیے۔ ان میں پھلوں، سبزیوں اور خشک میوؤں کو شامل کیجئے۔ مقوی غذا کھانے سے صحت اچھی رہتی ہے۔
نیند کی اہمیت
اعداد و شمار کے مطابق، ہم اپنی زندگی کا تقریباً ایک تہائی حصہ سونے میں گزارتے ہیں، پھر بھی نیند سے جڑی چیزوں پر خرچ کرتے وقت ہم سب سے زیادہ سمجھوتہ کرتے ہیں۔ ایک اچھا گدا یا آرام دہ تکیے پر خطیر خرچ کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ اچھی نیند جسم کو توانا بناتی ہے، یکسوئی سے کام کرنے میں مدد کرتی ہے اور ذہنی توازن کو قائم رکھتی ہے۔ جو چیز آپ کے جسم کو روزانہ آرام دیتی ہے، وہ دکھاوے کی چیزوں سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ اس لئے معیاری گدا اور آرام دہ تکیہ پر خرچ کریں اور مناسب نیند لیں۔
یہ بھی پڑھئے: کیا آپ نے رمضان ٹائم ٹیبل بنایا؟
اسکن کیئر روٹین کو نظرانداز کرنا
شادی یا پارٹی سے پہلے خواتین پارلر میں ہزاروں روپے خرچ کرتی ہیں تاکہ اس ایک دن ان کی جلد بہتر نظر آئے۔ لیکن روزمرہ کی زندگی میں اسکن اینڈ پرسنل کیئر کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ جلد کو بہتر بنانے کے لئے اس پر روزانہ دھیان دینا ضروری ہے۔ کسی ایک دن جلد یا پھر بالوں کا مہنگا ٹریٹمنٹ کرانے سے آپ کو وقتی خوبصورت ملتی ہے، وہیں باقاعدگی سے کی گئی اسکن اینڈ پرسنل کیئر سے آپ کی شخصیت نکھرتی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: یہ نسخے بالوں کے مسائل سے نجات دلائیں
آرام کو نظرانداز کرنا
اکثر ہم یہ کہہ کر خود کو بہلا لیتے ہیں کہ ’’ویک اینڈ پر سو لیں گے‘‘ اس لئے روزانہ دیر رات تک جاگنا معمول بن جاتا ہے۔ لیکن پورے ہفتے جاگ کر ایک یا ۲؍ دن زیادہ سونے سے نیند پوری ہوجائے گی، بالکل نہیں۔ نیند جسم کی قدرتی طور پر مرمت کرتا ہے۔ روزانہ کی مناسب نیند آپ کے موڈ، فیصلے کرنے کی صلاحیت اور جسمانی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ کبھی کبھار دیر تک جاگنا الگ بات ہے، لیکن روزانہ دیر تک جاگنا جسم پر ظلم کرنے جیسا ہے۔ لہٰذا اپنی صحت کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں۔ روزانہ ۷؍ سے ۸؍ گھنٹہ سوئیں۔