عنقریب سرما کی چھٹیاں شروع ہونے والی ہیں۔ اس دوران کئی شادیوں ہوتی ہیں۔ اگر آپ کے کسی قریبی یا سہیلی کی شادی ہیں تو آپ اس مراکشی انداز کو ری کریئٹ کرکے مرکز ِ
EPAPER
Updated: October 29, 2026, 4:23 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
عنقریب سرما کی چھٹیاں شروع ہونے والی ہیں۔ اس دوران کئی شادیوں ہوتی ہیں۔ اگر آپ کے کسی قریبی یا سہیلی کی شادی ہیں تو آپ اس مراکشی انداز کو ری کریئٹ کرکے مرکز ِ
عنقریب سرما کی چھٹیاں شروع ہونے والی ہیں۔ اس دوران کئی شادیوں ہوتی ہیں۔ اگر آپ کے کسی قریبی یا سہیلی کی شادی ہیں تو آپ اس مراکشی انداز کو ری کریئٹ کرکے مرکز ِ محفل بن سکتی ہیں:
لباس: Fuchsia/ Magentaرنگ کا مراکشی طرز کا کُرتا بے حد شاندار لگ رہا ہے۔ یہ شوخ رنگ آنکھوں کو خیرہ کرتا ہے۔ قمیص کی Detailing میں ایمرلڈ گرین رنگ مجموعی لُک کو تازگی دے رہا ہے۔ سلک/ سیٹن ہونے کی وجہ سے اس کا Fall بہت اچھا آرہا ہے۔ Flared Bell آستینیں قمیص کی جاذبیت کو بڑھا رہی ہیں۔ حالانکہ قمیص سادہ ہے لیکن اس پر لگی ہوئی لیس اور بروچ رائل لُک دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ Wide-leg Brocade Sharara اچھا لگ رہا ہے۔ گہرے گلابی رنگ پر سنہرا کام ہے جس سے یہ قمیص کے ساتھ نمایاں نظر آرہا ہے۔ چونکہ قمیص پلین ہے اس لئے ڈیزائن والے شرارہ/ پلازو کا انتخاب درست کیا گیا ہے۔ جس سے شاہانہ انداز مل رہا ہے۔
دوپٹہ: ایمرلڈ گرین نیٹ کا دوپٹہ اس لُک میں چار چاند لگا دے گا۔ دوپٹے کے کناروں پر گلابی رنگ کا لٹکن یا پوم پوم کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
روایتی ٹوپی: سَر پر پہنی گئی ٹوپی/ کیپ مجموعی لُک کو کشمیری/ افغانی انداز دے رہی ہے۔ رنگوں کو بیلنس کرنے کے لئے گرے رنگ کی ٹوپی کا انتخاب کیا گیا ہے جس پر ہاٹ پنک موتیوں کا کام لباس کے ساتھ میچ کر رہا ہے۔ اس روایتی ٹوپی سے شاہانہ انداز مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سرما کی چھٹیوں میں بچوں کے تئیں ماؤں کی ذمہ داریاں
جیولری: لباس کا رنگ اور دیگر لوازمات Loud ہے اسلئے جیولری کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ البتہ پنک اور گولڈن جھمکے لُک کو بیلنس کر رہے ہیں۔ ایک ہاتھ میں سنہری کشمیری جیولری جبکہ دوسرے ہاتھ میں گھڑی اور چوڑیاں پہنی گئی ہیں۔ ساتھ ہی باریک انگوٹھی سے لُک مکمل کیا گیا ہے۔
میک اَپ: گلیم مگر سافٹ میک اَپ کیا گیا ہے۔ وِنگڈ آئی لائنر کی مدد سے آنکھوں کی دلکشی بڑھائی گئی ہے۔ ہائی لائٹر اور بلش کی مدد سے رخساروں کو اُبھارا گیا ہے۔ مجموعی میک اَپ کو گلابی تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے جو اچھا لگ رہا ہے۔ پیچ نیوڈ لپ اسٹک کی مدد سے میک اَپ بیلنس کیا گیا ہے۔
ہیئر اسٹائل: بالوں میں Soft Voluminous Waves دیا گیا ہے۔ بالوں کا ایک حصہ آگے جبکہ باقی بالوں کو پیچھا رکھا گیا ہے۔ آپ بالوں کو ایکسسریز (دائروی تصویر) کی مدد سے بھی دلکش بنا سکتی ہیں۔
ہینڈ بیگ: Small box clutch لیا گیا ہے جو ہاٹ گلابی رنگ کا ہے۔ یہ لباس کے ساتھ میچ کر رہا ہے۔ شادی بیاہ کی تقریب کے لئے یہ ہینڈ بیگ پرفیکٹ ہے۔
سینڈل: Pointed gold metallic stilettos مجموعی لُک کی شان بڑھا رہی ہیں۔ سینڈل پر لگا ہوا Bow گلیمر میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔
ہمارا مشورہ: یہ لُک شادی بیاہ کے فنکشن کے لئے موزوں ہے۔ چونکہ گلابی رنگ اپنے آپ میں بہت زیادہ Vibrant ہوتا ہے اس لئے باقی لُک کو سادہ رکھنے کی کوشش کریں۔ ہاتھوں میں چوڑی کے بجائے بریسلیٹ کو ترجیح دیں۔ اگر ایمرلڈ گرین کلچ لیا جائے تو یہ مجموعی لُک کے ساتھ نمایاں نظر آئے گا۔