Inquilab Logo

موٹرولا نے اپناسستا اسمارٹ فون ’موٹو جی۹‘  متعارف کرایا

Updated: August 26, 2020, 8:00 AM IST | Agency

موٹرولا نےجدید فیچرسے لیس اپنا نیا سستا اسمارٹ فون’موٹو جی۹‘ ہندوستان میں پیش کردیا ہے۔ یہ ۳۱؍اگست سے فلپ کارٹ پربذریعہ آن لائن سیل فروخت کیاجائے گا۔

Moto G9 - Pic : INN
موٹو جی ۹ ۔ تصویر : آئی این این

موٹرولا نےجدید فیچرسے لیس اپنا نیا سستا اسمارٹ فون’موٹو جی۹‘ ہندوستان میں  پیش کردیا ہے۔ یہ ۳۱؍اگست سے فلپ کارٹ پربذریعہ آن لائن سیل فروخت کیاجائے گا۔  موٹو جی۹؍ میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور ۶ء۵؍انچ ڈسپلے کے ساتھ بیک پر۳؍ کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ گوگل اسسٹنٹ کیلئے  ایک بٹن مختص کیا گیا ہے۔اس میں ڈوئل سم سپورٹ ہوگا۔ جبکہ اینڈرائیڈ ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔   اس فون میں ۶ء۵؍ انچ کی ایل سی ڈی ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دی گئی ہے، جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں۸؍ میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔ موٹو جی۹؍میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن۶۶۲؍ پروسیسر دیا گیا ہے جبکہ۴؍ جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فون میں آڈیو جیک کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری۲۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا۴۸؍ میگا پکسل کا ہے۔ دیگر دونوں کیمرے ۲؍ میگا پکسل کے ہیں جن میں سے ایک پورٹریٹ شاٹس میں مدد دیتا ہے جبکہ دوسرا کلوز اپس کیلئے  ہے۔یہ فون دو مختلف رنگوں سفائر بلیو اور فاریسٹ گرین میں دستیاب ہوگا اور اسے  ۳۱؍اگست سےفلپ کارٹ پر فروخت کیلئے  پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت ۱۱؍ ہزار ۴۹۹؍ روپے   ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK