موٹرولا نے اپنا جی سیریز کا نیا فون موٹو جی۹؍ پلس متعارف کرایا ہے۔اس نئے فون میں اسنیپ ڈریگن۷۳۰؍ جی پروسیسر دیا گیا ہے
EPAPER
Updated: September 15, 2020, 8:47 AM IST
|
Agency
موٹرولا نے اپنا جی سیریز کا نیا فون موٹو جی۹؍ پلس متعارف کرایا ہے۔اس نئے فون میں اسنیپ ڈریگن۷۳۰؍ جی پروسیسر دیا گیا ہے موٹرولا نے اپنا جی سیریز کا نیا فون موٹو جی۹؍ پلس متعارف کرایا ہے۔اس نئے فون میں اسنیپ ڈریگن۷۳۰؍ جی پروسیسر دیا گیا ہے۔موٹو جی ۹؍پلس میں۶ء۸؍اانچ کافل ایچ ڈی پلس میکس ڈسپلے دیا گیا ہے جو ایچ ڈی آر سپورٹ سے لیس ہے۔ موٹرولا نے اس نئے فون میں ۴؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج کی استعداد دی ہے ، اسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے۵۱۲؍ جی بی تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ موٹو جی ۹؍ فون اینڈرائیڈ ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے۔ اس فون میں ۱۶؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ فون کا پچھلا حصہ کچھ منفرد سا نظر آتا ہے جس میں چیزوں کا عکس دیکھا جاسکتا ہے ۔ موٹو جی ۹؍پلس میں ۵؍ہزارایم اے ایچ بیٹری۳۰؍واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ اس فون میں فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر ہے جبکہ ہیڈفون جیک اور بلیوٹوتھ۵ء۰؍بھی موجود ہے۔بیک حصے میں ۴؍کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں پرائمری کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ سینسر،۲؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے۔ یہ فون فی الحال برازیل میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے اور ہندوستان سمیت یہ دیگر ممالک میںکب تک فروخت کیا جائے گا اس بارے میں کمپنی نے کوئی معلومات جاری نہیں کی ہے۔ موٹو جی ۹؍پلس کی قیمت کی بات کریں تو یہ برازیل میں فی الوقت ۴۷۰؍ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے، یعنی اس کی ہندوستان میںقیمت۳۱؍ہزار روپےتک ہوسکتی ہے۔