Inquilab Logo

این سی ایچ ایم جے ای ای‘ کا اعلان، ہوٹل مینجمنٹ میں کریئرکے متمنی تیار ہوجائیں

Updated: March 09, 2023, 10:19 AM IST | Amira ansari | Mumbai

ملک کے تمام قومی سطح کے ہوٹل مینجمنٹ کالجز میں داخلے کے لئے اس انٹرنس امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، این ٹی اے کی ویب سائٹ سے درخواست فارم پُرکئے جارہے ہیں، دھیان رہے کہ قومی سطح کا این سی ایچ ایم جے ای ای ۲۰۲۳ ءامتحان ۱۴؍ مئی ۲۰۲۳ء کو منعقد ہوگا، اس کے لئے درخواست فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ : ۲۷ ؍ اپریل ۲۰۲۳ ء ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

نیشنل کونسل برائے ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی  (این سی ایچ ایم سی ٹی )،۱۹۸۲ء  میں حکومت کی وزارت سیاحت کے تحت ایک خود مختار ادارہ کے طور پر قائم کی گئی تھی۔ ملک میں ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ کی تعلیم کا نظم بہتر طریقے سے انجام پائے ۔اس شعبے میں  ہمارا ملک دوسروں ملکوں کے مقابلے میں بہتر ترقی  کرے۔ اس کاونسل کے ذریعے مہمان نوازی(ہاسپٹالٹی) کی تعلیم اور تربیت کے شعبے کو منظم کیا جاتا ہے۔اس کاؤنسل سے کئی ملک کئی بڑے اور مایہ ناز ادارہ وابستہ ہیں جن میں کاؤنسل کے ذریعے ترتیب کردہ کورسیز چلائےجاتے ہیں۔
 وہ ادارے جو این سی ایچ ایم سی ٹی سے منسلک ہیں ان میں بی ایس سی ( ہاسپٹالیٹی اینڈ ہوٹل ایڈمنسٹریشن ) کورس منعقد کرتے ہیںجسے جواہر لال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو)، نئی دہلی نے ڈگری دینے کیلئے  تسلیم کیا ہے۔ ۳؍ سالہ (چھ سمسٹر) کورس طلباء کو مہمان نوازی کے شعبے میں نگرانی کی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے کیلئے تمام مطلوبہ مہارتوں، علم اورا س شعبے کے ہر ہنر سے آراستہ کرتا ہے۔
این سی ایچ ایم -جے ای ای   انٹرنس امتحان ۲۰۲۳ء
 اس کورس میں داخلہ این سی ایچ ایم جے ای ای  امتحان ۲۰۲۳ءکے ذریعے ہوتا ہے۔ این سی ایچ ا یم  جے ای ای  اسکور کو تمام حصہ لینے والے ادارے تسلیم کرتے ہیں اور امیدواروں کو بی ایس سی ان ہاسپٹالیٹی اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کورس میں داخلہ دیتے ہیں۔ 
 ملک کی سب سے اہم ٹیسٹنگ ایجنسی این ٹی اے۔ اس اہم امتحان این سی ایچ ایم جے ای ای ۲۰۲۳ ءکو منعقد کرتا ہے۔اس سال کیلئے  امتحان کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔ یہ ٹیسٹ ایک کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ ہوتا ہے جسے ملک گیر سطح ہر منعقد کیا جا تا ہے۔ 
داخلہ امتحان میں کامیابی کے بعد کن اداروں میں داخلہ ملے گا
 اس امتحان میں کامیابی کے بعد ملک میں موجود بہترین اداروں میں داخلہ ممکن ہوگا۔  
  ۲۱ ؍ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ 
 ۲۸ ؍  اسٹیٹ گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹس آف ہوٹل مینجمنٹ 
  ایک پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ
 ۲۵ ؍پرائیویٹ  انسٹی ٹیوٹس آف ہوٹل مینجمنٹ
 ان تمام اداروں کی مکمل فہرست ویب سائٹ پر موجود بروشر میں دی گئی ہے۔  مہاراشٹر میں ممبئی میں موجود  دادر میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ کالج کی  تمام ۴۵۶؍نشستیں اسی امتحان کے ذریعے پُر کی جاتی ہیں۔ اسی طرح ممبئی کے ایک اور نجی کالج سینٹ فرانسس آئی ایچ ایم ممبئی کی ۶۰؍ نشستیں اسی امتحان کے ذریعے پُر کی جائیں گی۔ 
امتحان میں شرکت کیلئے اہلیت
  تعلیمی اہلیت : بارہویں یا اس کے مساوی (انگریزی لازمی مضمون )  
  امیدوار کے لیے عمر کی کوئی حد طئے نہیں ہے کوئی بھی امیدوار امتحان میں شرکت کر سکتا ہے۔ 
  ریزرویشن مرکزی حکومت کے قوانین کے مطابق دیا جائے گا۔ 
این سی ایچ ایم -جے ای ای   انٹرنس امتحان کا پیپیر پیٹرن
 اس انٹرنس امتحان میں درجِ ذیل عنوانات پر سوالات ہوں گے۔  تمام سوالات کثیر متبادل نوعیت کے ہوں گے۔ ایک سوال چار جواب ، ایک جواب صحیح ۔
نیومریکل ابیلیٹی اینڈ انالیٹیکل اپٹی ٹیوڈ:۳۰ ؍سوالات 
 ریزننگ اینڈ لاجیکل ڈیڈکشن :۳۰ ؍سوالات 
 جنرل نالج اینڈ کرنٹ افیئرس:۳۰ ؍سوالات 
انگریزی زبان :۶۰ ؍سوالات 
 اپٹی ٹیوڈ فار سروس سیکٹر:۵۰ ؍سوالات 
کل سوالات:۲۰۰ 
پرچے کا وقت
  جے ای ای امتحان کے لئے  کل ۱۸۰ ؍منٹ یعنی ۳؍ گھنٹوں کا وقت دیا جائے گا جس میں ۲۰۰؍ سوالات حل کرنے ہوں گے۔ تمام سوالات کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ ہوں گے۔
مارکنگ اسکیم
ہر صحیح جواب پر ۴ ؍مارکس 
  ہر غلط جواب پر ایک مارک کم کیا جائے گا۔
  جن سوالات کے جوابات مارک نہیں کیے جائیں گے ان پر کوئی مارکس نہیں دیئے جائیں گے اور نہ ہی کوئی مارک کم کیا جائے گا۔ 
 درخواست پُرکرنے کیلئے ویب سائٹ :  
nchmjee.nta.nic.in
سوالیہ پرچہ کن زبانوں میں ہوگا
  سوالات دو زبان میں دئیے جا سکتے ہیں  ہندی اور انگریزی ۔ امیدوار کو اپنے لئے کسی ایک زبان پر انتخاب کرنا ہے ، جبکہ ترجمہ میں کسی قسم کی غلطی کے وقت انگریزی زبان کے سوالات کو ہی دیکھا جائے گا۔ 
کل نشستیں
 اس امتحان کی بنیاد پر ملکی سطح پر کل   ۱۱۹۶۵؍  نشستوں پر داخلہ ممکن ہے مہاراشٹر میں صرف ۲؍ کالج ہی موجود ہیں ۔ دونوں ممبئی میں ہی واقع ہیں ملکی سطح پر ان کا رینک بھی بہت اچھا ہے۔ 
 ملکی سطح پر ۱۰۹ جگہوں پر امتحان کے مراکز ہوں گے ۔ مہاراشٹرمیں ممبئی ، نوی ممبئی،پونے ، ناگپور اور ناسک میں مراکز ہوں گے۔ 
اہم تاریخ
 درخواست فارم پُر کرنے کی تاریخ :۲؍فروری تا ۲۷؍ اپریل ۲۰۲۳ ء
 درخواست فارم مع امتحان فیس کے پُرکرنے کی آخری تاریخ:۲۷ ؍ اپریل ۲۰۲۳ء رات ۵۰۔۱۱ سے قبل 
درخواست فارم فیس کی تفصیلات
 جنرل اور او بی سی امیدوارو ں کیلئے :۱۰۰۰ روپے 
جنرل، ای ڈبلیو ایس:۷۰۰ ؍روپے 
 ایس سی /ایس ٹی /پی ڈبلیو ڈی :۴۵۰ روپے 
 ٹرانس جینڈر :۴۵۰ روپے
امتحان کی تاریخ اور وقت
امتحان کی تاریخ :۱۴ ؍ مئی ۲۰۲۳ ء
امتحان کا وقت : صبح ۹بجے تا دوپہر ۱۲ بجے   ( تین گھنٹے) 
 اہم ویب سائٹ جس پر تمام تفصیلات ، گزشتہ برسوں کے سوالیہ پرچے اور دیگر معلومات دستیاب ہے۔
ویب سائٹ :  nchmjee.nta.nic.in

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK