Inquilab Logo

 نئے فون کی باتیں : اسس نے روگ فائیو سیریز کے ۳؍ نئے اسمارٹ فون متعارف کرائے

Updated: March 17, 2021, 11:37 AM IST | Agency

تائیوان کی نامور کمپنی اسس(Asus) نےاپنی روگ فائیو سیریز کے ۳؍ نئے اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسس نے اپنے گیمنگ فلیگ شپ فون سیریز روگ۵؍کے ڈیوائسز متعارف کرائے ہیں جس کا الٹی میٹ ایڈیشن۱۸؍ جی بی ریم سے لیس ہے۔

Asus Smartphone - Pic : INN
اسس اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

تائیوان کی نامور کمپنی اسس نےاپنی روگ فائیو سیریز کے ۳؍ نئے اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسس نے اپنے گیمنگ فلیگ شپ فون سیریز روگ۵؍کے  ڈیوائسز متعارف کرائے ہیں جس کا الٹی میٹ ایڈیشن۱۸؍ جی بی ریم سے لیس ہے۔ ان فونز کے نام ’روگ فائیو، روگ فائیو پرو اور روگ فائیو الٹی میٹ‘  ہیں۔ تینوں ہی  فونز میں کوالکم اسنیپ ڈریگن۸۸۸؍ پروسیسر دیا گیا ہے تاکہ گیمنگ پرفارمنس کو زیادہ بہتر بنایا جاسکے۔ فونز میں۶؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔ فونز کے ساتھ۶۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دیا گیا ہے اور چارجنگ کیلئے نیچے کے علاوہ سائیڈ میں بھی یو ایس بی چارجنگ پورٹ دی گئی ہے۔ سائیڈ پورٹ کو ایچ ڈی ایم آئی ایکٹرنل مانیٹر، ہیڈفون کنکٹ کرنے یا ایرو ایکٹیو کولر۵؍کو پاور فراہم کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 اسوس روگ فائیو میں۶ء۷۸؍ انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایچ ڈی آر۱۰؍پلس سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ ریفریش ریٹ۱۴۴؍ ہرٹز ہے۔ اسکرین کے تحفظ کیلئے گوریلا گلاس وکٹس کا استعمال کیا گیا ہے اور ایک خصوصی کوٹنگ کی گئی ہے تاکہ پسینے کے باوجود انگلیاں ہموار طریقے سے کام کرسکیں۔  فون کے اندر۸،۱۲؍اور۱۶؍جی بی ریم جبکہ۱۲۸؍ سے۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
 اسس روگ فائیو پرو اور الٹی میٹ ورژنز میں بھی۶ء۷۸؍ انچ کا امولیڈ ڈسپلے ہی دیا گیا ہے، پرو ماڈل میں پی ایم او ایل ای ڈی جبکہ الٹی میٹ وروژن میں مونوکروم پی ایم او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اسس روگ فائیو پرو میں۱۶؍ جی بی ریم اور۵۱۲؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ روگ فائیو الٹی میٹ میں۱۸؍ جی بی ریم اور۵۱۲؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے۔ روگ فائیو پرو اور الٹی میٹ ماڈلز میں ایرو ایکٹیو کولرفائیو سطح کا درجہ حرارت ۱۵؍ فیصد اور پروسیسر کا درجہ حرارت۱۰؍ فیصد تک کم کردیتا ہے۔ فونز میں ایئرٹریگر فائیو الٹرا سونک بٹنز بھی موجود ہیں جن کو گیمز کے باہر شارٹ کٹس کےلئے  استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تینوں فونز میں کیمرا سیٹ اپ بھی ایک جیسا ہے اور بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔ فونز کے بیک پر مین کیمرا ۶۴؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۱۳؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۵؍میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں جبکہ فرنٹ پر۲۴؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہیڈفون جیک، ایس ایس ایس سابرے پرو کواڈ ڈی اے سی نمایاں فیچرز ہیں۔ یہ فونز اپریل میں دستیاب ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK