پہاڑی جویلری بنانے والی نیتی بشٹ محترمہ نامی برانڈ کے ذریعے الگ شناخت بنا رہی ہیں

Updated: February 02, 2023, 12:44 PM IST | Bhagya Shri Singh | MUMBAI

پرانے البم میں نانی کو روایتی طرز کے زیورات پہنے دیکھ کر نیتی کو ’’پہاڑی جویلری‘‘کا کاروبار شروع کرنے کا خیال آیا تھا

In the image below, a model can be seen wearing Pahari jewelry while in the inset, the founder of Ms. Niti Bisht; Photo: INN
زیر نظر تصویر میں ایک ماڈل کو پہاڑی جویلری پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انسیٹ میں ’’محترمہ‘‘ کی بانی نیتی بشٹ کو; تصویر:آئی این این

’’اپنے شوق کو پورا کرنے کے لئے انجینئر کی جاب چھوڑ دی۔ مَیں چمکتی دمکتی دہلی کو چھوڑ کر اپنے پہاڑوں پر لوٹ آئی۔ کاروبار شروع کرنا چاہتی تھی لیکن سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کہاں سے شروعات کروں۔ مَیں نانی کے بہت قریب تھی۔ مجھے ان کے زیورات بہت پسند تھے اور وہ روایتی طرز کے زیورات پہنا کرتی تھیں جو عام طور پر نظر نہیں آتے۔ ان زیورات کو دیکھ کر مَیں نے ’’پہاڑی جویلری‘‘ کا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ایسے زیورات بنانے کو ترجیح دی جو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے خواتین خرید سکے۔‘‘ یہ کہنا ہے نیتی بشٹ کا، جن کا تعلق اتراکھنڈ سے ہے۔
انجینئرنگ کی ملازمت چھوڑ دی
 ’’دہلی سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جاب مل گئی مگر صبح ۹؍ سے شام ۵؍ بجے کی ملازمت سے بوریت ہونے لگی۔ اس لئے مَیں اپنے گھر یعنی پہاڑوں کے درمیان لوٹ آئی۔‘‘
البم کی پرانی تصویر دیکھ کر اس کاروبار کی شروعات کی
 ’’دہلی میں، مَیں نے دیکھا کہ لوگ جدید بننے کے چکر میں اپنی ثقافت کو بھول رہے ہیں۔ مَیں چاہتی تھی کہ مَیں اپنے علاقے کی روایت کو برقرار رکھوں۔ اس لئے میں نے اس فن کو ملک اور دنیا بھر میں پھیلانے کے بارے میں سوچا۔ میں بچپن سے اپنی نانی کے قریب تھی۔ نانی مجھے اپنی زندگی، پہاڑوں میں اپنے تجربات کے بارے میں بتاتیں اور تصاویر دکھاتیں۔ بہت سی پرانی تصویروں میں، مَیں نے نانی کو روایتی زیورات پہنے ہوئے دیکھا جو عام طور پر کہیں نظر نہیں آتے اور بہت خوبصورت تھے۔ میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ پہاڑی جویلری کا کاروبار شروع کیا جائے لیکن یہ آسان نہیں تھا۔‘‘
گل بند جویلری کی کہانی
 ’’مَیں نے نانی کے گلے میں ’’گل بند‘‘ نام کا ہار دیکھا تھا۔ اسے موٹے کپڑے پر سونے کی کئی ڈیزائن سلائی کرکے بنایا جاتا ہے اور یہ ہار بہت موٹا ہوتا ہے۔ دراصل، شیر اور جنگلی جانور اکثر پہاڑوں میں رہنے والوں کی گردنوں پر حملہ کیا کرتے تھے ان سے محفوظ رہنے والی پہاڑیوں پر رہنے والی خواتین ’’گل بند‘‘ پہنتی تھیں۔‘‘
چاندی کے زیورات تیار کرتی ہیں
 ’’سونے سے تیار زیورات بہت مہنگے ہوتے ہیںا ور ہر کوئی انہیں خرید نہیں سکتا۔ اس لئے میں نے مختلف ڈیزائنوں کے چاندی کے گل بند بنائے ہیں اور لوگوں نے انہیں کافی پسند کیا۔ اس کے علاوہ ایک اور پہاڑی جویلری ہے جسے ’’پونچی‘‘ کہا جاتا ہے۔ پونچی ایک قسم کا کڑا ہے جو گول موتی نما موتیوں سے بنا ہوتا ہے۔ ہم نے پہاڑی نتھ کے بھی کئی ڈیزائن بنائے ہیں۔ مختصراً یہ کہ ہر زیور کی اپنی ایک الگ کہانی ہے۔‘‘
’’محترمہ‘‘ نامی برانڈ
 آج ہندوستان سے سنگاپور تک نیتی کا کام کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ’’محترمہ‘‘ نامی برانڈ ان کی شناخت بن گیا ہے۔ فلمی شخصیات بھی ان کے بنائے ہوئے زیورات پہنتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’اپنا کاروبار شروع کرنا ایک مشکل کام ہے۔ اس میں فائدہ تو ہوتا ہی ہے مگر نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔ یاد رہے، انہی لوگوں کو کامیابی ملتی ہے جو ہمت نہیں ہارتے۔

women Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK