خواتین، بچے، نوجوان، بوڑھے سبھی ڈجیٹل دُنیا میں گم ہیں۔ خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنی اور گھر والوں کی ذہنی صحت کیلئے ڈجیٹل ڈیوائسیز کے محدود استعمال کو یقینی بنائیں۔
EPAPER
Updated: January 08, 2026, 6:04 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
خواتین، بچے، نوجوان، بوڑھے سبھی ڈجیٹل دُنیا میں گم ہیں۔ خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنی اور گھر والوں کی ذہنی صحت کیلئے ڈجیٹل ڈیوائسیز کے محدود استعمال کو یقینی بنائیں۔
آج کل بیشتر افراد کا زیادہ تر وقت اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر گزرتا ہے۔ چاہے وہ سوشل میڈیا پر اسکرول کرنا ہو، ای میل چیک کرنا ہو یا آن لائن اخبار پڑھنا ہو، لوگ دن بھر ڈجیٹل دُنیا میں ڈوبے رہتے ہیں۔ اس عادت کو ’ڈوم اسکرولنگ‘ کہتے ہیں۔ یہ آنکھوں میں درد، گردن میں اکڑن اور ذہنی تناؤ جیسے مسائل میں اضافہ کرسکتا ہے۔ حالانکہ فون میں ہی ڈجیٹل ویل نیس سیٹنگز ہیں، جن کا استعمال کرکے انسان اس کے بے جا استعمال سے بچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اس سال کچھ ایسے ہدف طے کریں جو چھوٹے ہوں مگر کھوٹے نہیں
حد تو یہ ہے کہ خواتین، بچے، نوجوان، بوڑھے سبھی ڈجیٹل دُنیا کے اسیر ہوگئے ہیں۔ خواتین چونکہ گھر میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں تو انہیں اپنے ساتھ ساتھ گھر والوں کی ذہنی صحت کے لئے ڈجیٹل ڈیوائسیز کے محدود استعمال کے متعلق اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس مضمون میں ڈجیٹل ڈیوائسیز کے محدود استعمال کے لئے چند مؤثر تدابیر بتائی جا رہی ہیں:
ٹائمر سیٹ کریں
اینڈرائیڈ فون اور کمپیوٹر پر ڈجیٹل ویل بیئنگ اور پیرنٹل کنٹرولز کے ذریعہ ایپ ٹائمر سیٹ کرسکتے ہیں۔ اس ایپ سے یہ طے کرنا آسان ہوتا ہے کہ کس ایپ پر کتنا وقت گزارنا چاہئے۔ اس کے لئے سیٹنگز میں جائیں اور ڈجیٹل ویل بیئنگ اور پیرنٹل کنٹرولز پر ٹیپ کریں۔ اسکرین ٹائم گراف پر ٹیپ کریں جو ایپس کے استعمال کا دورانیہ تفصیل سے بتائے گا۔ اس ایپ کو تلاش کریں جس کے لئے ٹائم لمیٹ سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ایپ کے سائیڈ میں ’آور گلاس‘ آئیکن پر ٹیپ کریں، وقت سیٹ کریں۔
یہ بھی پڑھئے: تحفہ دینے کے تین شاندار آئیڈیاز
آئی فون، آئی پیڈ اور میک پر ٹائمر سیٹ کریں
پسندیدہ ایپس کے لئے حد مقرر کریں۔ اس سے آپ اپنے پسندیدہ ایپس کا محدود استعمال کر پائیں گے۔ حد ختم ہونے پر آپ کا ڈیوائس آپ کو الرٹ کرتا ہے اور ایپ کو عارضی طور پر بلاک کر دیتا ہے۔ اگر آپ الگ الگ دنوں کے لئے الگ حد مقرر کرنا چاہتے ہیں، جیسے ویک اینڈ پر زیادہ وقت، تو کسٹمائزڈ ڈیز پر ٹیپ کریں۔ آخر میں ایڈ پر ٹیپ کرکے سیٹنگز محفوظ کر دیں۔
اسمارٹ فون پر اسکرین ٹائم کم کرنے کی ٹپس
پکسل ڈیوائس میں اسکرین ٹائم ریمائنڈرز ڈجیٹل ویل بیئنگ کا حصہ ہے۔ یہ مسلسل ۱۵؍ سے ۳۰؍ منٹ تک ایپ استعمال کرنے پر نوٹیفکیشن بھیجتا ہے۔ یہ ’ڈوم اسکرولنگ‘ کی عادت کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اینڈرائیڈ پر بیڈ ٹائم موڈ سیٹ کریں
اینڈرائیڈ کا بیڈ ٹائم موڈ رات کے وقت فون سے دوری بنانے میں مدددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے سیٹنگز میں جائیں اور ڈجیٹل ویل بیئنگ اور پیرنٹل کنٹرولز پر ٹیپ کریں۔ شیڈول سیٹ کریں، جیسے رات ۱۱؍ بجے سے صبح ۶؍ بجے جیسے متبادل کا انتخاب کریں۔ اس سے فون ’گرے اسکیل‘ ہوسکتا ہے یا نوٹیفکیشنز بند ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: پانچ میک اَپ لُکس جو نوعمر لڑکیوں میں مقبول ہوئے
بیڈ ٹائم موڈ
بیڈ ٹائم موڈ ایک بار سیٹ کرنے پر روزانہ خودبخود ایکٹیو ہوجاتا ہے۔ طے شدہ وقت پر اسکرین ’ڈیم‘ ہوجاتی ہے اور ’گرے اسکیل‘ موڈ آن ہوجاتا ہے۔ اسکرین ٹائم مانیٹرنگ ایپس کا استعمال کریں۔ کچھ ایپس آپ کے فون استعمال کرنے کے دورانیہ کو کیٹیگری اور وقت کے حساب سے ٹریک کرتے ہیں۔ کچھ ایپس آپ کو فون استعمال کرنے کے اعداد و شمار بتاتے ہیں جبکہ کچھ بہت زیادہ وقت گزارنے والے ایپس کو خودبخود بلاک کر دیتے ہیں۔ ابتدا میں ان ایپس کو پہچانیں جو آپ کا زیادہ وقت لیتے ہیں اور ان کے لئے ایک حد مقرر کریں۔ زیادہ مناسب ہوگا کہ شروعات میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں لائیں۔
چند اہم باتیں
اسکرین ٹائم مینجمنٹ ایپس جیسے فاریسٹ یا فریڈم کا استعمال کریں۔ فاریسٹ ایپ فون نہ چھونے پر ورچوئل پیڑ اُگاتا ہے، جس سے فون سے دور ہونے کی ترغیب ملتی ہے۔
ڈجیٹل ڈیٹاکس کے لئے ہفتے میں ایک دن سوشل میڈیا سے پوری طرح وقفہ لیں۔ یہ ذہنی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔
’ٹیک نیک‘ (فون کے بے جا استعمال سے گردن میں پیدا ہونے والی اکڑن) سے بچنے کے لئے ہر ۲۰؍ سے ۳۰؍ منٹ میں بریک لیں اور گردن کی اسٹریچنگ کریں۔
ان ڈجیٹل ویل نیس سیٹنگز کا استعمال کرکے آپ نہ صرف اپنے فون کے استعمال کے دورانیہ کو کنٹرول کرسکتے ہیں بلکہ ’ڈوم اسکرولنگ‘ سے بھی بچ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سردی کے موسم میں جلد سے متعلق مسائل کیلئے ایلوویرا مؤثر
چند اصول بنائیں
خواتین کو چاہئے کہ گھر کے بڑے اور بچوں کو تلقین کریں کہ کھانے کے وقت کوئی بھی موبائل فون نہیں دیکھے گا۔
جب بھی گھر میں سبھی اکھٹے ہوں تب سب ایک دوسرے سے بات کریں گے۔
ہفتے میں ایک دن سبھی فون کے بغیر گزارنے کی کوشش کریں۔
یہ تدابیر بے جا اسکرولنگ سے بچائینگی۔