Inquilab Logo

 نیا آلہ: نوائز کا نیا وائرلیس ہیڈفون لانچ

Updated: November 10, 2022, 1:16 PM IST | Agency | New Delhi

ون ’نوائز ۲‘ لانچ کردیا ہے ۔ یہ تین رنگوں (بولڈ بلیک، کام وہائٹ اور سیرین بلیو)میں دستیاب کرایا جائے گا۔

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

نوائز نے اپنا نیا وائر ہیڈ فون ’نوائز ۲‘ لانچ کردیا ہے ۔ یہ تین رنگوں (بولڈ بلیک، کام وہائٹ اور سیرین بلیو)میں دستیاب کرایا جائے گا۔ کمپنی نے گیمز کے دیوانوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اسے تیار کیا ہے۔ اس میں ۴۰؍ ایم ایس کی ’لو لیٹینسی‘ دی گئی ہے جو اسے ایک ’لیگ فری‘ ہیڈ فون بناتا ہے۔ یہ ۵۰؍ گھنٹے تک کا میوزک پلے بیک دے سکتا ہے۔اس ہیڈفون میں ۴۰؍ ایم ایم کے ڈرائیور لگے ہوئے ہیں۔ اس میں ’Tru Bass‘ کا فیچر دیا گیا ہے۔یہ ہیڈفون بلیوٹوتھ کے ۵ء۳؍ ورژن پر کام کرتا ہے۔ اس کی وائرلیس رینج ۱۰؍ میٹر ہے ۔ کمپنی کے مطابق ایک بار مکمل چارج ہونے پر یہ ۷۰؍ فیصد کی آواز کی لیول کے ساتھ ۵۰؍ گھنٹے تک کام کرتا ہے۔  اسے چارج ہونے میں ۲؍ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔اس کا وزن ۱۸۷ء۵؍ گرام ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بِلٹ اِن اسپیکر اور مائیکروفون جیسے فیچرز بھی دئیے گئے ہیں۔  یہ ہیڈ فون اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر کام کرتا ہے۔ اس میں ’گوگل اسسٹنٹ ‘ اور ’سری‘ کا سپورٹ دیا گیا ہے۔ اس ہیڈ فون کی قیمت ۱۴۹۹؍ رو پے ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK