Inquilab Logo

نوکیا نے ۲؍نئے فون اور ٹیبلٹ متعارف کرائے

Updated: September 06, 2022, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai

نوکیا نے لمبے وقت کے بعد ۲؍  نئے فون اور ایک ٹیبلٹ متعارف کرایا ہے۔ٹیبلٹ کا نام ’نوکیا ٹی۲۱‘ ہے،

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

  نوکیا نے لمبے وقت کے بعد ۲؍  نئے فون اور ایک ٹیبلٹ متعارف کرایا ہے۔ٹیبلٹ کا نام ’نوکیا ٹی۲۱‘ ہے، اس کی اسکرین ۱۰؍ انچ سے بڑی ہے۔ یہ ٹیبلٹ فورجی فیچرز کے ساتھ۸۲۰۰؍ ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ قدرے بڑے اسکرین کا ٹیبلٹ پیش کیا ہے۔ ٹیبلٹ میں اینڈرائیڈ۱۲؍ کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور اسے۴؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔۱۰؍  انچ سے زائد اسکرین کے حامل ٹیبلٹ میں۸؍ میگا پکسل کا فرنٹ اور اتنا ہی بیک کیمرا دیا گیا ہے۔ دونوں نئے فونز کی بات کریں تو نوکیا سی ۳۱؍ کمپنی کا سستا فون  ہے۔ا س میں۶ء۷؍ انچ اسکرین اور ۳؍ بیک کیمروں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر۱۳؍ اور دو دومیگا پکسل کے دو میکرو اور زوم کیمرے دیے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر۵؍ میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، جسے صارفین فنگر پرنٹ سینسر اور چہرے کی شناخت کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس فون کو۴؍ جی بی ریم اور۶۴؍ اور۱۲۸؍ جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور اس میں اینڈرائیڈ۱۲؍ کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ کمپنی کے دیگر فونز کی طرح اس فون کی باڈی بھی میٹل اور المونیم کی دی گئی ہے اور اس میں۵۰۵۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔دوسرا فون نوکیا ایکس ۳۰؍ ہے۔ کمپنی کے اس فون کو اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ یہ فون کمپنی کا پہلا ایکو فرینڈلی فون بھی ہے۔ فائیو جی سپورٹ کے حامل اس موبائل کی اسکرین۶ء۳؍ انچ ہے اور اسے۶؍ اور۸؍ جی بی ریم کے ساتھ دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے بیک پر ۲؍ کیمرے دئیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا۵۰؍ میگا جبکہ دوسرا کیمرا۱۳؍ میگا پکسل ہے۔ فون کے فرنٹ پر۱۶؍ میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور اسے۴۲۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK