Inquilab Logo

نوکیا ۱۰۸؍ میگاپکسل کیمرا اسمارٹ فون لانچ کرے گی

Updated: October 01, 2020, 12:20 PM IST | Agency

نوکیا اپنا اب تک کا سب سے طاقتور کیمرے سے لیس نیا فلیگ شپ فون جلد ہی متعارف کرانے والی ہے۔ نوکیا کا یہ نیا فلیگ شپ فون ۱۰۸؍ میگا پکسل کیمرے سے لیس ہوگا۔

Nokia 5 G Smartphone - Pic : INN
نوکیا اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

 نوکیا اپنا اب تک کا سب سے طاقتور کیمرے سے لیس نیا فلیگ شپ فون جلد ہی متعارف کرانے والی ہے۔  نوکیا کا یہ نیا فلیگ شپ فون ۱۰۸؍ میگا پکسل کیمرے سے لیس ہوگا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’جی ایس ایم ارینا‘  کی ایک رپورٹ کے مطابق ’ نوکیا۹ء۳؍ پیوروویو‘ کو ماہ نومبر میں پیش کیا جائے گا، یہ کمپنی کے نوکیا ۷ء۳؍اور نوکیا ۶ء۳؍کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نوکیا ۹ء۳؍کمپنی کا فلیگ شپ فون ہوگا جس میں اسنیپ ڈریگن۸۶۵؍ پروسیسر ہوگا اوراس کا ڈسپلے۱۲۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ  سے لیس ہوگا۔ نوکیاکے اس نئے فلیگ شپ فون میں ۱۰۸؍ میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ۶۴؍ میگا پکسل سیکنڈری کیمرا ڈیوائس کا حصہ ہوگا، جبکہ مجموعی طور پر بیک پر۴؍کیمروں کا سیٹ اپ ہوسکتا ہے۔ جی ایس ایم ارینا کی اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  یہ نیافلیگ شپ اسمارٹ  فون 8Kویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا  اور اس میں زئیسز ایفیکٹس نامی فیچر بھی ہوسکتا ہے۔ فی الحال کمپنی کی اس قیمت کے متعلق کوئی مصدقہ جانکاری فراہم نہیں کی ہے تاہم قیاس ہے کہ نوکیا ۹ء۳؍ کی ہندوستان میں اندازاً قیمت تقریباً ۶۹؍ہزار روپے ہوسکتی ہے۔  اس کے ساتھ کمپنی نوکیا۷ء۳؍بھی لانچ کرے گی۔ ۷ء۳؍ایک فائیو جی فون ہوگا مگر یہ اوسط قیمت کا اسمارٹ فون ہوگا جس میں اسنیپ ڈریگن۶۹؍ پروسیسر موجود ہوگا۔۹۰؍ یا۱۲۰؍ ہرٹز ڈسپلے ریفریش ریٹ، بیک پر چار کیمرے بشمول۴۸؍ میگا پکسل،۱۲؍ میگا پکسل اور۲؍، دو میگا پکسل کے دو کیمروں پر مشتمل ہوگا۔ فون کی جو تصاویر لیک ہوکر سامنے آئی ہیں ان کے مطابق فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن مین کیمرا ہوگا جو ممکنہ طور پر۲۴؍ میگا پکسل کا ہوگا۔۴؍ہزارایم اے ایچ بیٹری۱۸؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی۔ نوکیا۶ء۳؍ نوکیا۷ء۳؍ کا۴؍ جی متبادل ہوگا جس میں اسنیپ ڈریگن۶۷۰؍ یا۶۷۵؍ پروسیسر موجود ہوگا۔  فون کے بیک پر ؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK