Inquilab Logo

نوکیا کے ۲؍پرانے فون نئے انداز میں آئیں گے

Updated: November 18, 2020, 12:01 PM IST | Agency

نوکیا برانڈ کی سرپرست کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نےنوکیا کے پرانے فونز کی واپسی کے سلسلہ کو دراز کرتے ہوئے اب اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے ۲؍ پرانے فون نئے رنگ و روپ اور جدید فیچر سے لیس ہوکر دوبارہ بازار میں پیش کئے جائیں گے

Nokia Phone
نوکیا فون

نوکیا برانڈ کی سرپرست کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نےنوکیا کے پرانے فونز کی واپسی کے سلسلہ کو دراز کرتے ہوئے اب اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے ۲؍ پرانے فون نئے رنگ و روپ اور جدید فیچر سے لیس ہوکر دوبارہ بازار میں پیش کئے جائیں گے۔ ان نئے فونز کے نام نوکیا ۶۳۰۰؍ فورجی اور نوکیا ۸۰۰۰؍فورجی  ہیں۔یہ دونوں فیچرز فونز ہیں لیکن ان  میں کوالکم اسنیپ ڈریگن۲۱۰؍ پروسیسر دیا گیا ہے۔ساتھ ہی ۵۱۲؍ ایم بی ریم ہوگی۔ ان دونوں میں کائی آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس کی بدولت فیس بک، یوٹیوب، گوگل میپس اور گوگل اسسٹنٹ جیسی ایپس بھی استعمال کی جاسکیں گی۔نوکیا۶۳۰۰؍ میں پچھلے حصے میں ایک وی جی اے کیمرا دیا گیا ہے جبکہ نوکیا۸۰۰۰؍ میں۲؍میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔ نوکیا۶۳۰۰؍ فور جی کی قیمت۵۸؍ ڈالر(۴۳۱۷؍روپے کم و بیش)   ہے جبکہ نوکیا ۸۰۰۰؍کی قیمت۹۳؍ ڈالر(۶۹۲۲؍روپے کم و بیش )  ہے۔یہ فونز فی الوقت یورپ میں فروخت کئے جارہے ہیں۔ ہندوستان دیگر ممالک میں یہ کب تک دستیاب ہوں گے ابھی کمپنی نے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ نوکیا، ۳۳۱۰؍ سمیت کئی پرانے فونز کو نئے رنگ روپ میں پیش کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK