Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلہن کا سنگار جھومر کے بغیر ادھورا

Updated: March 25, 2026, 3:25 PM IST | Mumbai

دلہن کا ہر زیور اس کا روپ سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جھومر دلہن کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

Chandeliers decorated with rubies, turquoise and gems look very attractive. Photo: INN
یاقوت، فیروزہ اور نگینوں سے سجے جھومر انتہائی دلکش لگتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

دلہن کا ہر زیور اس کا روپ سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جھومر دلہن کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ جھومر کو زیورات میں نمایاں مقام حاصل ہے۔جھومر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے، اس کے ڈیزائن میں نت نئی تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں جس کی وجہ سے خواتین کے لئے ڈیزائن کا انتخاب کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اکثر عید کے بعد شادیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اس لئے دلہن اپنی حسن میں چار چاند لگانے کے لئے دیدہ زیب جھومر کا انتخاب کریں۔

یہ بھی پڑھئے: بچے کی پیدائش اور صحت کی بحالی: نئی ماں کیلئے مشورے

کوئی بھی تقریب یہ تمام خوشیاں جھومر کے بغیر ادھوری رہتی ہیں۔ ماتھے پر سجے جھومر سے گویا یقین ہوجاتا ہے کہ خوشی مکمل ہوگئی ہے۔ کہتے ہیں کہ اگر دلہن جھومر نہ لگائے تو اسے شادی کا جوڑا نہیں سجتا۔ مغلیہ دور کے ڈیزائن آج بھی پسند کئے جاتے ہیں اور نئے دور میں بھی انہی سے متاثر ہوکر زیورات بنائے جارہے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہیرے، پیتل اور دیہات کے جھومر بھی بنائے گئے۔ یاقوت، فیروزہ اور نگینوں سے جھومر انتہائی دلکش لگتے ہیں۔ دور حاضر میں مہنگائی کے باوجود جھومر کے استعمال میں کمی نہیں آئی۔ جھومر کے بغیر دلہن کی پیشانی سونی لگتی ہے۔ مصنوعی زیورات کی مقبولیت کی وجہ سے اب سونے اور چاندی کے علاوہ بھی مختلف دیدہ زیب جھومر تیار کئے جاتے ہیں۔ مصنوعی زیورات سے جیب پر بوجھ بھی نہیں پڑتا، اس لئے انہیں ہر کوئی بآسانی بنوالیتا ہے۔ اگر آپ عنقریب دلہن بننے جارہی ہیں تو مصنوعی ہی سہی جھومر کو اپنے زیورات میں شامل کرلیں تاکہ شادی کے روز آپ کی شخصیت مکمل دکھائی دے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK