• Mon, 23 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ نسخے بالوں کے مسائل سے نجات دلائیں

Updated: February 23, 2026, 3:20 PM IST | Mumbai

روکھے، بے جان بالوں سے پریشان ہیں، تو یہاں دیئے جا رہے ہیں ہیئر پیک آزمائیں۔ کچھ ہی دنوں میں بال لمبے، گھنے اور مضبوط ہوجائیں گے:

Hair packs made from olive oil and onion juice reduce hair loss. Photo: INN
زیتون کا تیل اور پیاز کے رس سے تیار ہیئر پیک بالوں کا جھڑنا کم کرتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

روکھے، بے جان بالوں سے پریشان ہیں، تو یہاں دیئے جا رہے ہیں ہیئر پیک آزمائیں۔ کچھ ہی دنوں میں بال لمبے، گھنے اور مضبوط ہوجائیں گے:
بالوں کا جھڑنا کم کرے:
ضروری اشیاء: ۲؍ بڑے چمچے پیاز کا رس، ایک انڈا اور ایک چمچہ زیتون کا تیل۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں انڈے کی سفیدی نکالیں۔ اس میں پیاز کا رس اور زیتون کا تیل ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے دھو لیں۔ ۱۰؍ دن میں ایک بار اسے لگائیں، بالوں کا جھڑنا کم ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: گھر، بچے اور عبادات: توازن کیسے قائم رکھیں؟

بالوں کو غذائیت فراہم کرے:
ضروری اشیاء: ۲؍ بڑے چمچے پیاز کا رس اور ۲؍ بڑے چمچے ناریل کا تیل۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں ناریل تیل کو گرم کریں۔ اس میں پیاز کا رس ملا کر دھیرے دھیرے انگلیوں سے سر پر لگائیں اور ۲۰؍ منٹ بعد شیمپو کر لیں۔ ۲؍ ہفتے میں ایک بار اسے لگائیں، بالوں کو غذائیت ملے گی۔
بال بڑھیں گے:
ضروری اشیاء: آدھا کپ پیاز کا رس اور ایک بڑا چمچہ شہد۔
بنانے کا طریقہ: پیالے میں دونوں چیزیں اچھی طرح ملا کر سر اور بالوں پر لگائیں اور ۱۵؍ منٹ بعد شیمپو کر لیں۔ ۱۵؍ دن میں ایک بار اسے لگائیں، جلد ہی فرق نظر آنے لگے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’سیل‘‘ کے دوران خریداری کرتے وقت اِن باتوں کا خیال رکھیں
لمبے گھنے بالوں کیلئے:
ضروری اشیاء: ایک چمچہ میتھی پاؤڈر اور ۲؍ سے ۳؍ چمچے پیاز کا رس۔
بنانے کا طریقہ:دونوں چیزیں ملا کر پیسٹ تیار کریں۔ اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور ۲۰؍ منٹ بعد دھو لیں۔ کچھ ہی دنوں میں بال لمبے گھنے ہوجائیں گے۔
بالوں کی چمک بڑھائے:
ضروری اشیاء: چند عدد ٹی بیگز، ۲؍ گلاس پانی اور ایک عدد لیموں۔
بنانے کا طریقہ: ٹی بیگز میں ۲؍ گلاس پانی ڈال کر اُبال لیں اور اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں۔ پھر اس پانی سے بال دھو لیں۔ اس سے بالوں میں چمک آجائے گی۔
نوٹ: پیچ ٹیسٹ کے بعد ہی ہیئر پیک آزمائیں۔ الرجی ہو تو یہ پیک استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK