اوپو نے اپنا ایک سستا فائیو جی اسمارٹ فون ’اے ۵۳‘چین میں متعارف کرایا ہے۔اوپو کا یہ نیا فون اے۵۳؍ کا اپ ڈیٹ ورژن ہےجو اب فائیو تکنیک سے لیس کردیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 21, 2020, 12:32 PM IST
|
Agency
اوپو نے اپنا ایک سستا فائیو جی اسمارٹ فون ’اے ۵۳‘چین میں متعارف کرایا ہے۔اوپو کا یہ نیا فون اے۵۳؍ کا اپ ڈیٹ ورژن ہےجو اب فائیو تکنیک سے لیس کردیا گیا ہے۔ اوپو نے اپنا ایک سستا فائیو جی اسمارٹ فون ’اے ۵۳‘چین میں متعارف کرایا ہے۔اوپو کا یہ نیا فون اے۵۳؍ کا اپ ڈیٹ ورژن ہےجو اب فائیو تکنیک سے لیس کردیا گیا ہے۔ اوپو اے ۵۳؍ میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی۷۲۰؍پروسیسر دیا گیا ہے ۔ اس فون میں۶ء۵؍انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جو ۹۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ، فل ایس آر جی بی کوریج جیسے فیچرز کا حامل ہے۔ فون ۴؍ سے۶؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج کی استعداد ہے لیکن اسے ڈی کارڈ کے ذریعہ بڑھایا نہیں جاسکتا۔ اوپو نے اپنے اس نئے فون میں۴۰۴۰؍ ایم اے ایچ بیٹری۱۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی ہے۔ جبکہ اوپو اے ۵۳؍ میں ۵۰؍ہزار ایم اےا یچ کی بیٹری دی گئی تھی۔ نئے فون میں ہیڈ فون جیک، فنگر پرنٹ سینسر (پاور بٹن میں) اور ڈوئل سم سپورٹ جیسے فیچرز موجود ہیں۔کمپنی نے فون میں اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس۷ء۲؍ سے کیا ہے۔ فون کے پچھلے حصے میں۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے، جس میں مین کیمرا۱۶؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۲؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ سنسرز موجود ہیں۔فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں۸؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا ہوا ہے۔ اس کی قیمت۱۲۹۹؍ چینی یوآن ہے ۔ فی الحال یہ دیگر ممالک میں کب تک دستیاب ہوگا اس بارے میں کمپنی نے کوئی اطلاع جاری نہیں کی ہے۔