اوپو نے پہلی بار اسمارٹ واچ متعارف کرائی ہے جو دیکھنے میں کافی ملتی جلتی ہے۔جی ہاں درحقیقت شیاؤمی کےبعد ایسا لگتا ہے کہ اوپونےبھی ایپل واچ کو دیکھ کر ہی اپنی پہلی اسمارٹ واچ تیار کی ہے، کم از کم ڈیزائن تو کافی ملتا جلتا ہے۔اوپو واچ کا اعلان کمپنی کے نئے فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس۲؍ اور ایکس۲؍ پرو کے ساتھ کیا گیا۔
اوپو اسمارٹ واچ ۔ تصویر : آئی این این
اوپونےپہلی بار اسمارٹ واچ متعارف کرائی ہے جو دیکھنے میں کافی ملتی جلتی ہے۔جی ہاں درحقیقت شیاؤمی کےبعد ایسا لگتا ہے کہ اوپونےبھی ایپل واچ کو دیکھ کر ہی اپنی پہلی اسمارٹ واچ تیار کی ہے، کم از کم ڈیزائن تو کافی ملتا جلتا ہے۔اوپو واچ کا اعلان کمپنی کے نئے فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس۲؍ اور ایکس۲؍ پرو کے ساتھ کیا گیا۔یہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والی اسمارٹ واچ ہےجس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون وئیر ۲۵۰۰؍ پروسیسردیاگیاجبکہ ایک جی بی ریم اور۸؍جی بی اسٹوریج موجود ہے۔نئی ایپل واچز کی طرح اوپو اسمارٹ واچ میں بھی فون کال ای سم کی مددسےممکن ہے جبکہ پیمنٹس کے لیےاین ایف سی (چین میں)کو استعمال کیا جاسکتا ہے اور دل کی دھڑکن، ورزش کی کارکردگی، نیند کے معیار اور خواتین کے مخصوص ایام کو ٹریک کرسکتی ہے۔یہ گھڑی۲؍ ورژن میں دستیاب ہوگی جس میں سے ایک میں۱ء۹۱؍انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیاگیاہےجو سنگل چارج پر ۴۰؍گھنٹے تک کام کرسکے گی۔دوسری گھڑی میں۱ء۶؍ انچ کا اسکرین ہےجو سنگل چارج پر ۲۴؍گھنٹے کام کرے گی، دونوں میں فاسٹ چارجنگ کے لیے وی او او سی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور ۱۷؍منٹ میں ۵۰؍فیصد چارج ممکن ہے۔ دونوں گھڑیوں میں پانی کے خلاف مزاحمت کی سطح بھی مختلف ہے،جبکہ باڈی ڈیزائن میں یہ ایپل واچ سے مماثلت رکھتی ہیں بس ڈیجیٹل کراؤن کی کمی ہے۔۱ء۹۱؍ انچ ڈسپلے والی گھڑی کی قیمت ۱۹۹۹؍یوآن جبکہ دوسرا ورژن ۱۴۹۹؍یوآن میں فروخت ہوگی اور یہ چین میں ۲۴؍ مارچ سے دستیاب ہوگی۔اس گھڑی کا پریمیم۴۶؍ ایم ایم اسٹین لیس اسٹیل ایڈیشن بھی صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کہ ۲۴۹۹؍یوآن میں فروخت ہوگا۔