کمبائنڈ ڈیفنس سروس(سی ڈی ایس) امتحان کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اس بھرتی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ٹریننگ ، رہائش وطعام ، یونیفارم و کتابیں مفت دستیاب ہوں گے
EPAPER
Updated: December 27, 2022, 12:07 PM IST | Mumbai
کمبائنڈ ڈیفنس سروس(سی ڈی ایس) امتحان کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اس بھرتی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ٹریننگ ، رہائش وطعام ، یونیفارم و کتابیں مفت دستیاب ہوں گے
ملک کے تقریباً تمام سرکاری شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پرافسران کی تقرری کی ذمہ داری یونین پبلک سروس کمیشن کو دی گئی ہے۔ سول سروس امتحان(سی ایس ای) کے علاوہ انجینئرنگ سروس امتحان(آئی ای ایس) انڈین فوریسٹ امتحان(IFOS)،انڈین اکنامک سروس اینڈ انڈین اسٹیٹسٹکل سروس امتحان، اسپیشل کلاس ریلوے اپرنٹس امتحان، اسسٹنٹ پرویڈنٹ فنڈ کمشنرس امتحان، کمبائنڈ ڈیفنس سروس امتحان، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اینڈ نیول اکیڈمی امتحان، کمبائنڈ میڈیکل سروس امتحان، سینٹرل آرمڈ پولیس فورس امتحان، کمبائنڈ جیو سائنٹسٹ جیو لوسٹ امتحان شامل ہیں۔ اس طرح یوپی ایس سی کےتحت ہر سال امتحان کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ان امتحانات کے ذریعے جب مختلف شعبوں اور محکموں کے لئے حسب ضرورت اعلیٰ عہدوں پر کلکٹرس ، کمشنرس اور گریڈ اے اور بی کے افسران کی تقرری ہوتی ہے۔
اس وقت یونین پبلک سر وس کمیشن( یو پی ایس سی) نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کمبائنڈ ڈیفنس سروس امتحان (I) برائے ۲۰۲۳ء کیلئے اپنی ویب سائٹ http://upsc.gov.inپر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اوراہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ ہمارے گریجویٹس کو چاہئے کہ ملک کی دفاعی فورسیز میں اعلیٰ عہدوں پر ملک کی خدمت کا موقع فراہم کررہے اس سنہری موقع سے ضر ور استفادہ کریں۔
موقع کیا ہے؟
کمبائنڈ ڈیفنس سروس امتحان(I ) برائے ۲۰۲۳ءکے ذریعے ڈیفنس فورسیز میں اعلیٰ عہدوں پر تقرری۔ اسامیوں کی کل تعداد:۳۴۱
نوٹیفکیشن کی تفصیل، ایگزامینیشن نوٹس نمبر04/2023.CDS.I
اسامیوں کی تفصیلات
(۱) انڈین ملٹری اکیڈمی(دہرادون): جنوری ۲۰۲۴ءکو شرو ع ہورہے ۱۵۶؍ویں کورس (بشمول این سی سی سرٹیفکیٹ والوں کیلئے ۱۰۰ اسامیاں
(۲)انڈین نیول اکیڈمی(ایزی مالا): جنوری ۲۰۲۴ کو شروع ہورہے کورس کیلئے(ایگزیکٹیو برانچ؍ہائیرو اور این سی سی کے ’’سی‘‘ سرٹیفکیٹ (نیول ونگ اسپیشل انٹری کی ۶؍اسامیاں)۔ ۲۲؍اسامیاں
(۳)ایئر فورس اکیڈمی حیدرآباد(پری فلائنگ): جنوری ۲۰۲۴ کو شروع ہورہے215F(P)کورس کیلئے بشمول این سی سی کے ’’سی ‘‘سرٹیفکیٹ ہولڈرس کیلئے تین نشستیں)۔۳۲؍اسامیاں
(۴)آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی چنئی(مدراس): اپریل ۲۰۲۴ء کو شروع ہورہے ۱۹؍ویں کورس(شارٹ سروس کمیشن برائے مرد) کے لئے۔۷۰؍اسامیاں
(۵)آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی چنئی مدراس: اپریل ۲۰۲۴ءکو شروع ہورہے ۳۲؍ویں کورس(شارٹ سروس کمیشن۔ ایس ایس سی برائے خواتین) کیلئے:۱۷؍اسامیاں
ضروری تعلیمی لیاقت
(۱) انڈین ملٹری اکیڈمی اور آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی(چنئی) کیلئے کسی بھی فیکلٹی کے گریجویٹس درخواست دےسکتے ہیں۔
(۲)انڈین نیول اکیڈمی کیلئے کسی بھی فیکلٹی سے انجینئرنگ گریجویٹس کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(۳) ایئر فورس اکیڈمی میں شرکت کیلئے وہ گریجویٹ درخواست دے سکتے ہیں جنہوں نے بارہویں سائنس میں فزکس اور میتھمیٹکس مضمون لیا ہو یا انجینئرنگ میں ڈگری کامیاب ہوں۔
اہم نوٹ:(اے) ایس ایس بی انٹرویو کے وقت امیدواروں کو اپنے گریجویشن سرٹیفکیٹ ؍ مارک شیٹ بطور گریجویشن ثبوت ساتھ لانا ہے۔ (بی) گریجویشن کے سال آخر یا سیمسٹر میں زیر تعلیم امیدوار بھی درخواست دےسکتے ہیں بشرطیکہ ان کے قبل کے سیمسٹر یا سال میں کوئی پرچوں میں وہ ناکام نہ ہوئے ہوں۔
فزیکل اسٹینڈرڈ
امیدوار نوٹیفکیشن کے اپینڈکسس۔IVکا مطالعہ کریں۔
عمر کی حد
(۱) انڈین ملٹری اکیڈمی کیلئے: غیر شادی شدہ مرد جن کی تاریخ پیدائش ۲؍جنوری ۲۰۰۰ءتا یکم جنوری ۲۰۰۵ء کے درمیان ہے۔ وہ درخواست دےسکتے ہیں۔ (۲)انڈین نیول اکیڈمی کیلئے: غیر شادی شدہ مرد جن کی تاریخ پیدائش ۲؍جنوری ۲۰۰۰ء تا یکم جنوری ۲۰۰۵ءکے درمیان ہے وہ درخواست دےسکتے ہیں۔
(۳)ایئر فورس اکیڈمی کیلئے(امیدواروں کے پاس کمر شیل پائلٹ لائسنس ہونا لازمی ہے): ۲۰؍تا ۲۴؍سال (یکم جنوری ۲۰۲۴ءکو) امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
(۴)آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی (شارٹ سروس کمیشن( کورس برائے مرد(کیلئے)وہ امیدوار درخواست دےسکتے ہیں جن کی تاریخ پیدائش ۲؍جنوری ۱۹۹۹ءتا یکم جنوری ۲۰۰۵ء کے درمیان ہے۔
(۵)آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی(شارٹ سروس کمیشن کورس برائے خواتین) کیلئے غیر شادی شدہ خواتین یا وہ بیوہ یا مطلقہ خواتین درخواست دےسکتی ہیں جن کے کوئی اولاد نہ ہوئی ہو۔
امتحان کی فیس
۲۰۰روپے ۔ آن لائن درخواست فارم کے دوسرے حصے کو پُر کرتے وقت امیدوار انٹر نیٹ بینکنگ یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں بذریعہ چالان فیس ادا کرسکتے ہیں۔یاد رہے خواتین امیدوار اور ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو فیس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
امتحانی مراکز
ملک کے بڑے شہروں میں امتحانی مراکز ہوں گے جس میں مہاراشٹر سے ممبئی،نئی ممبئی، ناگپور، پونے، تھانے اور اورنگ آباد میں امتحانی مراکز ہوں گے۔ امیدوار اپنے نزدیکی شہر کا انتخاب کریں۔
امیدوار کے انتخاب کا طریقۂ کار
درست درخواست گزاروں کو تحریری امتحان میں شریک ہونا ہوگا۔ تحریری امتحان میں طے شدہ کم از کم مارکس سے زائد مارکس حاصل کرنے والے والوں کو انٹیلی جنس ٹیسٹ اور پرسنالٹی ٹیسٹ(انٹرویو) کیلئے موقع دیا جائےگا اور انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو میڈیکل امتحان میں کامیابی کے بعد ٹریننگ میں بھیجا جائےگا۔
تحریری امتحان
(اے) انڈین ملٹری اکیڈمی،انڈین نیول اکیڈمی اور ایئر فورس اکیڈمی میں شرکت کے متمنی امیدواروں کیلئے (۱) انگریزی(۲) جنرل نالج(۳) ملٹری میتھمیٹکس کے پیپرس ہوں گے۔ ہر پیپر۲؍ گھنٹہ کا ہوگا جس کے ۱۰۰؍مارکس ہوں گے یعنی کل ۳۰۰ ؍مارکس کا امتحان ہوگا۔
(بی)آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی میں شرکت کے متمنی امیدواروں کیلئے
(۲)انگریزی(۲) جنرل نالج کے پیپرس ہوںگے ۔ ہر پیپر ۲؍گھنٹہ کا ہوگا جس کے ۱۰۰ مارکس ہوںگے۔ کل ۲۰۰ مارکس کا امتحان ہوگا۔
اہم نوٹ:تمام سوالات آبجیکٹیو ٹائپ ہوںگے۔
سوالات ہندی او رانگریزی دو زبانوں میں ہوں گے۔
نصاب کی مکمل جانکاری یو پی ایس سی کے نوٹیفکیشن میں درج ہے۔
سروس سلیکشن بورڈ انٹرویو
اسے انٹیلی جنس ٹیسٹ اور پرسنالٹی ٹیسٹ بھی کہا جاسکتاہے۔ تحریری امتحان میں کوالیفائی امیدواروں کو سروس سلیکشن بورڈ انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔ یہ انٹرویو دو مرحلہ کا ہوتا ہے جس کیلئے ۴؍ تا ۵؍دن لگ سکتے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں امیدوار کی ذہنی استعداد اور پکچر کو سمجھنے اور اس پر اسٹوری لکھنے کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔ جو امیدوار پہلے مرحلہ میں ناکام ہوتے ہیں انہیں اسی شام واپس بھیجا جاتا ہے اور جو امیدوار کامیاب ہوتے ہیں انہیں دوسرے مرحلہ کے انٹرویو کیلئے روکا جاتا ہے جس کیلئے مزید چار دن لگتے ہیں۔اس مرحلہ میں امیدوار کا سائیکولوجیکل ٹیسٹ، گروپ ڈسکشن، دی گئی صورتحال پر رد عمل اور امیدوار کے گروپ ٹاسک و کمانڈ ٹاسک کی بھی جانچ ہوتی ہے اور آخری دن پرسنل انٹرویو ہوتا ہے۔ ایس ایس سی انٹرویو کیلئے ۳۰۰؍مارکس ہوتے ہیں۔
درخواست کیسے دیں؟
اس امتحان میں شرکت کے متمنی امیدوار یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in پر جائیں اور متذکرہ نوٹیفکیشن کا باریکی سے مطالعہ کریں۔
اپنی عمر، تعلیمی لیاقت اور فزیکل اسٹینڈرڈ کے مطابق شعبہ کا انتخاب کریں اور اس پر جائیں:www.upsconline.nic.in
آن لائن درخواست فارم دوحصوں پارٹ اول اور پارٹ دوم پر مشتمل ہے۔امیدوار سب سے پہلے اپنا فوٹو گراف اور دستخطjpg فارمیٹ میں اَپ لوڈ کریں فائل کی سائز۲۰ کے بی سے زیادہ نہ ہو۔
امیدوار کسی ایک شناخت کارڈ(فوٹو لگا ہوا) مثلاً آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی، پین کارڈ، پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس سامنے رکھیں۔ اس کی تفصیلات آپ کو آن لائن فارم میں دینی ہوںگی۔
اب درخواست فارم پہلا حصہ پُر کریں جس میں آپ اپنی ذاتی تفصیلات پُر کرنا ہے، اسے سمبٹ کرنا ہے۔ دوسرا حصہ پُر کرتے وقت ۲۰۰؍روپے امتحان فیس ادا کریں۔ دئیے گئے کالم میں فوٹو اور دستخط اَپ لوڈ کریںاوردیگر تمام تفصیلات پُرکرنے کے بعد سبمٹ کریں۔ اب پُر کئے ہوئے فارم کا پرنٹ آؤٹ نکال لیں۔
یونیورسٹی یاکالج کے قریب واقع بک اسٹال سے کمبائنڈ ڈیفنس سروس کیلئے دستیاب کتاب خریدیں اور نصاب کے مطابق پڑھائی کریں۔
آبجیکٹیو ٹائپ سوالات کے طریقۂ کار کو سمجھیں۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ: ۱۰؍جنوری ۲۰۲۳ء ہے۔ اُمیدوار آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر فوراً درخواست فارم پُر کریں۔
متذکرہ نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی: نوٹیفکیشن کی کاپی کیلئے امیدوار کالم نگار سے وہا ٹس ایپ نمبر 7738706130پر CDS لکھ کر پی ڈی ایف کاپی طلب کرسکتے ہیں۔