Inquilab Logo

موسم سرما میں خشک جلد کو دیجئےخاص توجہ

Updated: January 18, 2023, 12:43 PM IST | Mumbai

خشک جلد کے مسائل کا علاج روزانہ کی بنیاد پر اپنے معمولات میں تبدیلیاں لا کر کیا جا سکتا ہے

Dry skin can be best cared for by deep moisturizing
ڈیپ موئسچرائزنگ کے ذریعے خشک جلد کی بہترین نگہداشت کی جاسکتی ہے

موسم سرما کے آتے ہی قدرتی طور پر خشک جلد کی حامل خواتین کے جلدی مسائل میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے، خشکی کے سبب جلد پر خارش سمیت جلد  پھٹنے لگتی ہے اور دن بدن یہ مسئلہ بڑھتا جاتا ہے۔
 طبی و جلد مہارین امراض کے مطابق موسم سرما میں ہر قسم کی جلد خصوصی توجہ مانگتی ہے مگر سب سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت خشک جلد والے افراد کو ہوتی ہے، چکنی جلد موسم سرما میں خشک ہواؤں کے سبب نارمل ہو جاتی ہے جبکہ نارمل اور خشک جلد والوں کیلئے مسائل بڑھ جاتے ہیں جن کا علاج روزانہ کی بنیاد پر اپنی روٹین میں چند تبدیلیاں لا کر اور کچھ نسخے آزما کر کیا جا سکتا ہے۔
 ماہرین کے مطابق پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہر موسم میں لازم و ملزوم ہوتا ہے مگر سردیوں میں ایڑیوں، ہونٹوں، جلد کے پھٹنے کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہوتی ہے، اس لئے سردیوں میں بھی پانی کا زیادہ استعمال لازمی کرنا چاہئے، پانی کا استعمال اگر پیاس نہ لگنے کے سبب یاد نہ رہے تو گھریلو اوقات اور باہر جاتے وقت ہر بیگ میں ایک عدد پانی کی بوتل ضرور رکھیں۔
 موسم سرما کے دوران خشک جلد کے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل مفید نسخوں کو اپنا کر زندگی آسان بنائی جا سکتی ہے
گلیسرین، عرقِ گلاب اور لیموں کا استعمال 
 گلیسرین، عرقِ گلاب اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کر کسی بوتل میں رکھ دیں اور رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں، پاؤں اور چہرے کا مساج کریں، یہ ایک بہترین ٹانک ہے۔
بالائی اور شہد 
 ؍ ۲چمچے بالائی، ایک چمچہ شہداور چار قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں۔ پندرہ منٹ کے بعد اچھی طرح چہرہ دھو لیں۔ جلد نرم، ملائم اور چمک اُٹھے گی۔
کیلے کا ماسک
 سردیوں میں خشک جلد کے لئے کیلے کا ماسک  ایک بہترین علاج ہے، یہ ماسک جلد کو قدرتی نمی فراہم کرتا ہے، کیلے کاماسک چہرے پر لگانے سے پہلے چہرہ اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔
 ایک پسا ہوا کیلا، خشک دودھ او ر ایک چھوٹا چمچہ شہد ملا کر پیسٹ تیار کر لیں پھر چہرے اور پوری گردن پر لگائیں، ۱۵؍ منٹ کے بعد چہرہ اور گردن دھو لیں۔
چینی کا استعمال
 خشک جلد کے لئے چینی ایک بہترین ایکسفولی ایٹر ہے، ۳؍ چمچے چینی میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ دہی ملا لیں اور چہرے پر آہستہ سے اسکرب کی طرح مساج کریں، بعد ازاں ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں، یہ ایکسفولی ایٹر چہرے کی نمی برقرار رکھے گا۔
دہی اور شہد
 خشک جلد کے لئے ایک اور بہترین ماسک بنانے کے لئے پھینٹا ہوا دہی اور شہد ملا کر استعمال کیا کریں، دونوں اجزاء کو شامل کر کے کیلے کے ماسک کی طرح ہی چہرے پر لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں، دہی کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی رنگت بھی نکھارتا ہے۔
ڈیپ موئسچرائزنگ
 ؍۲ چمچے زیتون کا تیل اور ایک چمچہ کاسٹر آئل ملا کر نیم گرم کر لیں اور چہرے پر لگائیں۔ اس کے بعد ایک کپڑے کو گرم پانی میں بھگو کر چہرے پر رکھ دیں تاکہ تیل جلد کی اندرونی تہہ میں جذب ہو سکے۔ یہ جلد کو ڈیپ موئسچرائز کرنے کا بہترین طریقہ ہے جو روز رات میں کیا جا سکتا ہے۔
تیل سے مساج
 جن افراد کی جلد زیادہ خشک ہو ان کیلئے وٹامن ای آئل کا مساج بہترین ہوتا ہے۔ وٹامن ای کے کیپسول سے تیل نکال کر چہرے پر رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح سادے سے فیس واش سے چہرہ دھو لیں۔
بیسن
 خشک جلد والے افراد کو سردیوں کے آتے ہی فیس واش اور صابن کا استعمال چھوڑ دینا چاہئے، بیسن کا استعمال بطور فیس واش نہ صرف جلد کی اندرونی تہہ سے میل صاف کرے گا بلکہ جلد کو خشکی سے بھی بچائے گا۔
 ایک چمچہ بیسن میں ذرا سا دہی یا لیموں ملا کر چہرے پر ملنے سے خشک جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔
شہد ہے بہترین بام
 شہد کی مکھی کے چھتے سے حاصل ہونے والا موم ڈبل بوائلر میں ڈال کر پگھلا لیں، اب اس میں ۲؍ چمچے شہد اور ۲؍ چمچے زیتون کا تیل ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں، سردی میں خشک جلد اگر پھٹنے لگے تو یہ بام جلد کے خلیوں کی مرمت کرنے کیلئے بہترین ہے۔

women winter Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK