Inquilab Logo

امتحانات کے دوران پیش آنے والے مسائل اور حل

Updated: February 19, 2020, 10:13 AM IST | Agency

امتحانات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ذہنی دبائو میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ طلبہ بورڈ امتحانات میں بہتر کارکردگی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیتے ہیں۔ لیکن کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے جب چھوٹی چھوٹی غلطیوں کے انہیں بڑے بھاری نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ایسے حالات کیلئے چند مشورے پیش کئے جارہے ہیں جن پرعمل کرکے آپ اپنے لئے کچھ راحت کا سامان کرسکتے ہیں۔

امتحانات کے دوران پیش آنے والے مسائل اور حل ۔ تصویر : آئی این این
امتحانات کے دوران پیش آنے والے مسائل اور حل ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : امتحانات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ذہنی دبائو میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ طلبہ بورڈ امتحانات میں بہتر کارکردگی کیلئے  ایڑی چوٹی کا زور لگادیتے ہیں۔ لیکن کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے جب چھوٹی چھوٹی غلطیوں کے انہیں بڑے بھاری نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ایسے حالات کیلئے چند مشورے پیش کئے جارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے لئے کچھ راحت کا سامان کرسکتے ہیں۔
ہال ٹکٹ کے بغیر سینٹر پر پہنچنا:آپ نے امتحان کی تیاری اچھی طرح سے کی ہے لیکن آخری وقت میں آپ بغیر ہال ٹکٹ کے ہی امتحانی مرکز پر پہنچ جاتے ہیں، تو آپ کے ہاتھ پائوں پھول جاتے ہیں۔ یا کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ امتحان دے رہے ہیں لیکن آپ کا ایڈمٹ کارڈ کھو گیا ہے، تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے آپ ایک تحریری درخواست لے کر جائیں اور ان سے دوبارہ ایڈمٹ کارڈ دینے کو کہیں۔ امتحانی مرکز پر پہنچ کر آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کا ایڈمٹ کارڈ کھو گیا ہےتو آپ ہمت نہ ہاریںبلکہ اس کی اطلاع اگزام سپروائزر کو دیں۔ آپ ان سے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت طلب کریں۔ اس کے ساتھ ہی سینٹر کے انوجیلیٹر کو بھی خط کے ذریعہ اس کی معلومات دیں۔
فوٹو کاپی ضرور رکھیں:اپنے ہال ٹکٹ کی فوٹو کاپی ضرور اپنے پاس رکھیں۔اس کے ساتھ ہی گھر پر بھی اس کی فوٹو کاپی رکھیںاور گھر کے ممبران کو اس کے تعلق سے بتادیںکہ آپ نے اسے کہاں رکھا ہے۔ فوٹو کاپی سےآپ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت مل جائے گی۔ امتحان دے کر نکلیں تو سینٹر میں ایک خط دے کر اطلاع دیں کہ اگلے دن آپ اوریجنل ہال ٹکٹ لے کر آئیں گے۔ بہتر تو یہی ہوگا کہ آپ والدین سے امتحان ختم ہونے سے قبل ہال ٹکٹ لے کر آنے کوکہیں۔
سوالیہ پرچہ دیر سےملا ہو:آپ امتحانی مرکز پر دیر سے پہنچے ہیں اور آپ کو سوالیہ پرچہ دیر سے ملا ہو تو دبائو بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں آپ انوجیلیٹر سے کہیں کہ وہ آپ کو کچھ اضافی وقت دے۔ آپ کا معاملہ صحیح ہے تو آپ کو اضافی وقت مل سکتا ہے۔
کوئی کاغذآپ کے آس پاس ہو:امتحان ہال میں کوئی کاغذ آپ کے آس پاس گرا ہوا ہو تو اس کی اطلاع فوری طور پر انوجیلیٹر کو دیں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں آپ کو امتحان میں خطاوار تسلیم کیا جاسکتاہے۔ مجموعی طور پر امتحان میں جانے سے پہلے ہی ان باتوں پر غور کرلیں۔ تاکہ آپ پریشانیوں سے بچ سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK