Inquilab Logo

کم ازکم ۵۰ ؍فیصدمارکس کے ساتھ انڈین ایئر فورس میں بطور’اگنی ویر‘ ہزاروں امیدواروں کی بھرتی

Updated: January 16, 2024, 1:33 PM IST | Salim Alwar | Mumbai

بارہویں کامیاب یا تین سالہ انجینئرنگ ڈپلوما کامیاب امیدوار درخواست دے سکتے ہیں،چار سال کی فو ج کی ملازمت کے بعد یہ نوجوان مالی طور پر مستحکم بھی ہوں گے اور اپنے تجربہ کی بنیاد پر دیگر بہتر سرکاری اورپرائیویٹ ملازمتوں کے اہل بھی ہوں گے۔

Youngsters who wish to be a part of the army can join the Air Force as an Agniveer. Photo: INN
فوج کا حصہ بننے کے خواہشمند نوجوان ایئر فورس میں بطور اگنی ویر بھرتی ہو سکتےہیں۔ تصویر : آئی این این

۴؍ سال قبل حکومت ہند کی وزارت دفاع نے انڈین ایئر فورس ، انڈین آرمی اور انڈین نیوی میں چار سال کی مدت کے لئے ملازمت بھرتی بنام’اگنی ویر‘ کا سلسلہ شروع کردیا چونکہ یہ ملازمتیں بارہویں سائنس کامیاب امیدواروں اور ڈپلوما انجینئرنگ کامیاب امیدواروں کے لئے تھی لہٰذا بڑی تعداد میں ان ملازمتوں کے لئے درخواستیں دینا شروع کردیں ، کیونکہ نیوی ،آرمی اور ایئر فورس میں بھرتی کانیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس اسکیم کے تحت ’اگنی ویروں ‘ کے لئے پہلے سال ماہانہ ۳۰؍ ہزار روپے، دوسرے سال ۳۳ ہزار روپے، تیسرے سال کے لئے۳۶۵۰۰ ؍اور چوتھے سال کے لئے ۴۰ ؍ہزار روپے تنخواہ طے ہے جس میں سے انہیں پہلے سال ماہانہ ۲۱ ؍ہزار روپے، دوسرے سال ۲۳۱۰۰؍ روپے، تیسرے سال؍۲۵۵۵۰ روپے اور چوتھے سال ۲۸ ؍ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائیگی جبکہ ہر ماہ جو رقم طے کی گئی۔ اتنی رقم مرکزی سرکار اس میں جمع کرے گی جوان کی ۴؍ سال کی ملازمت سے سبکدوشی کے بعد سیواندھی کے طور پر۱۰؍ لاکھ روپے ہوگی جو ان ویروں کوملے گی جس کے ذریعے وہ اپنی آئندہ زندگی میں خوشحال رہ سکیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ وہ اگلے مرحلے میں کوئی دوسری اچھی دفتری یا ٹیکنیکل ملازمت کرسکیں ۔اس وقت انڈین ایئر فورس نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت اگنی ویر وایو’اگنی پتھ اسکیم01/2025 ‘کے تحت نوجوانوں کی بھرتی کا اعلان کیا ہے جس کے لئے مرد و خواتین درخواست دے سکتے ہیں ۔مسلم نوجوانوں خصوصاً ان نوجوانوں نے جنہوں نے بارہویں سائنس یا ڈپلوما ان انجینئرنگ کامیاب کا ہے وہ اس سنہری موقع سے ضرور فائدہ اُٹھائیں کیونکہ چار سال کی فو ج کی ملازمت کے بعد یہ نوجوان مالی طور پر مستحکم بھی ہوں گے اور اپنے تجربہ کی بنیاد پر دیگر بہتر سرکاری اورپرائیویٹ ملازمتوں کے اہل بھی ہوں گے۔
موقع کیا ہے؟
انڈین ایئر فورس میں ’اگنی ویر وایو‘ اگنی پتھ اسکیم‘ کے تحت نوجوانوں کی بھرتی ۔ تعداد کا اعلان بہت جلد کیا جائیگا۔
ملازمت کی نوعیت
یہ ملازمت چار سال کے لئے ہوگی۔ سبکدوشی پر نوجوانوں کو دس لاکھ چار ہزار روپے بطور سیواندھی ملیں گے۔ ضروری تعلیمی لیاقت: درخواست گزار میتھس، فزکس اور انگریزی مضامین کے ساتھ کم از کم ۵۰ فیصد مارکس کے ساتھ بارہویں سائنس کامیاب ہو۔ اس نے انگریزی مضمون میں بھی کم از کم ۵۰ ؍ مارکس حاصل کئے ہوں ۔ یا میکانیکل؍ الیکٹریکل؍ الیکٹرانکس؍ آٹو موبائل؍ کمپیوٹر سائنس؍ آئی ٹی میں ۵۰؍فیصد مارکس کے ساتھ بارہویں کامیاب ہوں۔ یا دو سالہ ووکیشنل کورس(کم از کم ۵۰ ؍فیصد مارکس) کے ساتھ مکمل کیا ہو یا امیدوار ۵۰ فیصد مارکس کے ساتھ بارہویں کامیاب ہوں۔
عمر کی حد: درخواست گزار کی تاریخ پیدائش ۲؍ جنوری ۲۰۰۴ ءیا ۲ جولائی ۲۰۰۷ ءکے درمیان ہو۔ اس کے بعد یا پہلے کی ناقابل قبول ہوگی۔ 
ماہانہ تنخواہ (سیواندھی کے لئے کٹنے کے بعد): پہلے سال ۲۱؍ ہزار روپے دوسرے سال ۲۳۱۰۰؍ روپے، تیسرے سال۲۵۵۵۰؍ روپے اور چوتھے سال ۲۸ ؍ہزار روپے۔ 
اگنی ویر اسکل سرٹیفکیٹ: 
 چار سال کی ملازمت سے سبکدوشی کے بعد امیدواروں کو ایئر فورس کی طرف سے اگنی ویر اسکل سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جو آئندہ ملازمت کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔
بھرتی کا طریقۂ کار: بھرتی دو مرحلہ کے گیٹ کے ذریعے ہوگی۔
اہل امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ بھیجا جائیگا جس کے ذریعے انہیں آن لائن ٹیسٹ میں شرکت کرنی ہوگی۔آن لائن http://agnipathvayu.cdac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ 
 آن لائن امتحان ۱۷؍مارچ ۲۰۲۴ ءسے شروع ہوگا۔
 آن لائن ٹیسٹ میں کوالیفائی امیدوارو ں کو دوسرے ٹیسٹ کے لئے مدعو کیا جائیگا ،اس کے لئے علاحد ایڈمٹ کارڈ ہوگا۔
درخواست کیسے دیں ؟
 اہل امیدوار انڈین ایئر فورس کی خصوصی ویب سائٹ http://agnipathvayu.cdac.in پر جائیں۔
نوٹیفکیشن برائے اگنی ویر وایو01/2025 اوپن کریں ۔ اس کا باریکی سے مطالعہ کریں آن لائن درخواست فارم پُر کریں ۔ یاد رہے کہ بھرتی کے لئے کوئی امتحانی فیس نہیں ہے۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ:۶؍فروری ۲۰۲۴ء

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK