Inquilab Logo

ریڈمی نوٹ نائن پرواورنائن پرومیکس فون پیش کئے گئے

Updated: March 16, 2020, 12:38 PM IST | Agency

شاؤمی نے اپنی ریڈمی نوٹ سیریز کے۲؍ نئے فونزریڈمی نوٹ نائن پرو اور ریڈمی نوٹ نائن پرو میکس فونز متعارف کرائے ہیں۔

Redmi Note 9 Pro - Pic : INN
ریڈمی نائن پرو ۔ تصویر : آئی این این

شاؤمی نے اپنی ریڈمی نوٹ سیریز کے۲؍ نئے فونزریڈمی نوٹ نائن پرو اور ریڈمی نوٹ نائن پرو میکس فونز متعارف  کرائے ہیں۔ ریڈمی نوٹ۹؍ پرو میں۶ء۶۷؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے جبکہ اسپلیش پروف باڈی ہے۔ فون میں۴؍ سے۶؍ جی بی ریم اور۶۴؍ سے۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ۵۰۲۰؍ ایم اے ایچ بیٹری میں۱۸؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر۴؍ کیمرے دیئے گئے ہیں ( مین کیمرا۴۸)جبکہ فرنٹ میں۱۶؍ میگا پکسل پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ریڈمی نوٹ ۹؍پرومیکس میں بھی۶ء۶۷؍ انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ۶؍ سے۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ فون کی اسکرین میں گوریلا گلاس۵؍ موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر ہی موجود ہے۔ ۵۰۲۰؍ ایم اے ایچ بیٹری۳۳؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر۴؍کیمروں کا سیٹ اپ(۶۴؍ میگا پکسل مین کیمرا) فرنٹ پر ریڈمی نوٹ سیریز میں پہلی بار۳۲؍ میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ ریڈمی نوٹ۹؍ پرو اگلے ہفتے فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ نوٹ نائن پرو کی ابتدائی قیمت۱۲۹۹۹؍روپے جبکہ نوٹ نائن پرومیکس کی ابتدائی قیمت ۱۴۹۹۹؍روپےہوگی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK