Inquilab Logo

کیرالاکی ریحانہ شاہجہاں جنہوں نے ۲۴؍ گھنٹےمیں ۸۱؍ سرٹیفکیٹ حاصل کرکےعالمی ریکارڈبنایا

Updated: August 31, 2022, 12:58 PM IST | Mumbai

 یقیناً یہ پڑھ کرپہلے تو یقین نہیں ہوتالیکن جب اپنی نوعیت کے اس عالمی ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دکھائی دیتا ہے تواس پر یقین کرناہی پڑتا ہے۔

Rehana Shahjahan.Picture:INN
ریحانہ شاہجہاں۔ تصویر:آئی این این

 یقیناً یہ پڑھ کرپہلے تو یقین نہیں ہوتالیکن جب اپنی نوعیت کے اس عالمی ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دکھائی دیتا ہے تواس پر یقین کرناہی پڑتا ہے۔ کیرالا کی ریحانہ شاہجہاں  نے یہ کارنامہ انجام دے کر ہندوستان کا نام دنیا بھرمیں روشن کیا ہے۔  ریحانہ نے ۲۴؍  گھنٹے میں ۸۱؍ سرٹیفکیٹ حاصل کئے ہیں۔ حساب لگائیں تو ہر ایک گھنٹے پر اس ہونہار طالبہ نے ۳؍سرٹیفکیٹ حاصل کئے ہیں۔  ریحانہ کا تعلق کیرالا کے کوٹیم کے اِلّیکل سے ہے۔ وہ دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ سے کامرس میں ماسٹرز کرنے کی متمنی ہیں۔نصف مارکس کی وجہ سے ریحانہ کا داخلہ ایم کام میں نہ ہوسکا۔ اس سے بات سے ریحانہ شاہجہاں کو کافی دکھ بھی ہوا، لیکن انہوں نے اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ ۲۵؍ سالہ ریحانہ نے ۲؍ پوسٹ گریجویشن کورس کیلئے  آن لائن داخلہ لیا۔ سوشل ورک میں ماسٹرز کیلئے درخواست کرنے کے علاوہ ریحانہ نے گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ میں ڈپلوما میں بھی داخلہ لیا۔  پوسٹ گریجویشن میں داخلے کے بعد ریحانہ مینجمنٹ اسٹڈیز بھی پڑھنا چاہتی ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے داخلہ امتحان ’کامن انٹرنس ٹیسٹ(سی اے ٹی ) کی تیاری  اور اس میں کامیاب ہوچکی ہیں۔  ریحانہ اپنے بیچ کی واحد ملیالی طالبہ تھیں۔ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایم بی اے پروگرام میں داخلہ لیا ہے۔ پڑھائی کے تئیں ریحانہ کا جوش ایسا تھا کہ انہوں نے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ آن لائن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ(انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز) اپنے نام کرلیا ہے۔   تعلیم کے حصول کے تئیں اس دیوانگی اور جوش کے تئیں ریحانہ نے بتایا کہ اسے اپنی بڑی بہن سے یہ ترغیب حاصل ہوئی۔ ایک دن میں سب سے زیادہ سرٹیفکیٹ کا عالمی ریکارڈ بنانے والی ریحانہ کا کہنا ہے کہ سی اے ٹی کامیاب کرنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ پڑھائی میں اچھے نمبرات حاصل کرسکتی ہیں۔ صرف سپنے دیکھنے کے بجائے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ ریحانہ کے مطابق وہ سرٹیفکیشن کورس کرکے اپنی تعلیمی لیاقت کو بڑھانا چاہتی ہیں۔  ریحانہ شادی شدہ ہیں اور ان کے شوہر آئی ٹی انجینئر ہیں۔جہاں وہ پڑھائی میں سنجیدہ ہیں وہیں خانگی ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK